بہادر شاہ ظفر ::::: عجب روِش سے اُنھیں ہم گلے لگا کے ہنسے ::::: Bahadur Shah Zafar

طارق شاہ

محفلین
غزلِ

عجب روِش سے اُنھیں ہم گلے لگا کے ہنسے

کہ گُل تمام گلِستاں میں کِھلکِھلا کے ہنسے

جنھیں ہے شرم وحیا اِس ہنسی پہ روتے ہیں
وہ بے حیا ہے ہنسی پر جو بے حیا کے ہنسے

غم والم مِرا اُن کی خوشی کا باعث ہے
کہ جب ہنسے وہ، مجھے خُوب سا رُلا کے ہنسے

نِکالا چارہ گروں نے جو ذکر مرہم کا
تو خُوب زخمِ جِگر میرے لہلہا کے ہنسے

بہادر شاہ ظفر
 
Top