تعارف عبداللہ آدم حاضر ہے

abdullah adam

محفلین
السلام علیکم::

میرانام عبداللہ آدم ہے.میں ایم اے کا سٹوڈنٹ ہوں.اسلامیات اور تاریخ وسیاست سے دلچسپی ہے.کافی مذہبی سا ہوں لیکن مسلکی نہیں‌ ہوں.

فورمزپر تقریبا 6 ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے.اردو ویب کافی تکنیکی سا فورم لگ رہاہے. امید ہے کہ آپ سےکافی سیکھنے کو ملے گا.


))ایک مسئلہ یہ آرہا ہے کہ مراسلہ نہ اردو میں لکھا جا رہا ہے نہ انگلش میں.اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے یہ بھی میں کہیں اور لکھ کر کاپی پیسٹ کر رہا ہوں..((

والسلام
 

عثمان

محفلین
خوش آمدید عبداللہ صاحب!
عنوان خوب دیا ہے آپ نے! :)
تیکنیکی مدد کے لئے ماہرین آتے ہی ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کون سی windows استعمال کر رہے ہیں مزید یہ کہ کون سا browser استعمال کر رہے ہیں ؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عبد اللہ آدم، آپ کے براؤزر میں جاوا سکرپٹ مرحوم تو نہیں ہو گیا؟ یہ کہاں سے ٹائپ کر رہے ہیں، اس کا حوالہ ہی دے دیتے!
 

موجو

لائبریرین
السلام عليكم
عبداللہ بھائی خوشی ہورہی ہے آپ کا یہاں پاکر اللہ رب العزت آپ کا آنا ہم سب کے لئے مبارک کرے آمین
 

abdullah adam

محفلین
سب بزرگوں اینڈ بھائوں بہنو کا بہت شکریہ...............

جی میں xp اور اوپیرا براؤزر استعمال کر رہا ہوں اور یہ سب آف لائن فورم ایڈیٹر سےلکھ کر پیسٹ کرنے پر مجبور ہوں.

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اوپیرا میں محفل کا اردو اڈیٹر اب اپ گریڈ کے بعد کام نہیں کرتا شاید۔ فائر فاکس یا انٹر نیٹ اکسپلورر میں اور سفاری میں کام کرتا ہے۔
 

اسد

محفلین
میں بھی xp پر اوپرا استعمال کرتا ہوں۔ لیکن اردو کیبورڈ انسٹال ہے، اس لئے سسٹم کے اردو کیبورڈ سے ٹائپ کرتا ہوں۔ (ٹیکسٹ بوکس میں کنٹرول+سپیس دبانے کے بعد ونڈوز میں اردو کیبورڈ سلیکٹ کر کے)
 
Top