عامر خان اور لامونٹ پیٹرسن کا باکسنگ میچ

باسم

محفلین
مائک ٹائسن اور عامر خان 20 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے دوسرے بے نظر بھٹو عالمی مکہ بازی مقابلے میں شرکت کیلیے پاکستان آرہے ہیں۔ امکان ہے کہ مائک ٹائسن مقابلے کا افتتاح کریں گے اور عامر خان مقابلے کے دوران اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔ مقابلے میں 15 سے زائد ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
دی نیوز سے تازہ ترین
 

حماد

محفلین
عامر خان میچ نہیں جیت پائے۔ عامر کا کہنا تھا کہ انکا مقابلہ بیک وقت دو لوگوں سے تھا۔ ایک لا مونٹ پیٹرسن اور دوسرے ریفری۔
 

الم

محفلین
عامر خان میچ نہیں جیت پائے۔ عامر کا کہنا تھا کہ انکا مقابلہ بیک وقت دو لوگوں سے تھا۔ ایک لا مونٹ پیٹرسن اور دوسرے ریفری۔
صحیح یہاں تک کے وہاں کے لوگوں نے کھڑے ہو کے نعرہ لگائے چیٹنگ کے میرے حساب سے فیصلہ درست نہیں تھا۔۔
 
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے۔ امریکی باکسرلیمونٹ پیٹرسن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو شکست دے کرنئے یونیفائیڈ سپر لائٹ ویٹ چیمپئین بن گئے۔ عامرخان نے فائٹ کوجانبدارانہ قراردے دیا۔ عامرخان واشنگٹن کے کنونشن سینٹرمیں چھٹی بار اپنے ڈبلیو بی اے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے رنگ میں اترے تھے۔ بولٹن سے تعلق رکھنے والے عامرخان نے باؤٹ کا آغازشانداراندازمیں کیا اور پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے زوردار پنچزسے امریکی باکسر پیٹرسن کو ہلا کر رکھ دیا لیکن امریکی باکسرنے تیسرے اور ساتویں راؤنڈ میں عامر پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ بارہ راؤنڈز تک جاری رہنے والی باؤٹ میں کوئی بھی باکسر ایک دوسرے کوناک آؤٹ نہ کر سکا۔ ریفری جوکو پرنے ساتویں اور بارہویں راؤنڈ میں پیٹرسن کودھکا دینے پر عامر خان کے دو پوائنٹس کاٹ لئے جو ان کی شکست کا سبب بنے۔ باؤٹ کے اختتام پر ایک جج نے عامرکوایک سو پندرہ ایک سو دس جبکہ دوججزنے پیٹرسن کوایک سوتیرہ ایک سوبارہ کے اسکور سے فاتح قراردے دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی عامرڈبلیو بی اے اورآئی بی ایف لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔ یہ عامرکی مسلسل آٹھ باؤٹس کے بعد پہلی شکست ہے۔ وہ کیرئیرکی اٹھائیس باؤٹس میں سے چھبیس جیت چکے ہیں جبکہ دومیں انہیں شکست ہوئی۔ عامرخان نے فائٹ کوجانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رنگ میں ان کا دو لوگوں سے مقابلہ تھا ایک پیٹرسن اوردوسرے ریفری سے۔ دوسری جانب پیٹرسن نے عامرخان کو ری میچ کی پیشکش کردی ہے۔

ماخذ
 

قیصرانی

لائبریرین
میچ شروع ہو چکا ہے۔ قیصرانی بھائی آپکے دیئے ہوئے ربط پر میچ آ رہا ہے۔
شکریہ شمشاد بھائی۔ پر مجھے ایک دوست نے ایمرجنسی میں بلا لیا تھا کیونکہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی اور نصف رات کو انہیں ایک جگہ لازمی جانا تھا۔ میچ نہیں دیکھ پایا :(
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ پر مجھے ایک دوست نے ایمرجنسی میں بلا لیا تھا کیونکہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی اور نصف رات کو انہیں ایک جگہ لازمی جانا تھا۔ میچ نہیں دیکھ پایا :(

بھئی ہم نے اپنے دھاگے ایویں ہی! میں سب سے پہلا ٹیگ آپ کو مارا۔
اور آپ نے وہاں کی خبر ابھی تک نہیں لی:oops:
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے مشترکہ عالمی اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور ہفتہ کی شب ہونے والے مقابلے میں لیمانٹ پیٹرسن کو پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔
واشنگٹن میں ہونے والے اس 12 راؤنڈ پر مشتمل مقابلے کے آغاز میں عامر خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرے راونڈ تک اپنے حریف پر حاوی رہے لیکن اس کے بعد لیمانٹ پیٹرسن نے تابڑ توڑ حملے کرکے اُنھیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
ساتویں اور بارہویں راؤنڈ میں ریفری نے عامر سے ایک ایک پوانٹس حذف کیا، جس کے بعد تین میں سے دو ججز کے مطابق عامر ایک پوانٹس کے فرق سے لیمانٹ سے ہار گئے۔

پہلے دو ججز کی اسکورنگ کے مطابق عامر کے 112 اور لیمانٹ پیٹرسن کے 113 پوائنٹس رہے۔ جبکہ تیسرے جج کے مطابق عامر 115 کے مقابلے میں 110 پوائنٹس سے جیت رہے تھے۔
عامر خان نے اس مقابلے میں 757 مکے مارے جن میں سے صرف 31 فیصد یعنی 238 نشانے پر لگے۔ جب کہ لیمانٹ پیٹرسن کے 573 مکوں میں سے 39 فیصد یعنی 226 مکے عامر کو لگے۔
باکسنگ کی اصطلاح میں پاور پنچز یعنی زور دار مکوں میں بھی لیمانٹ پیٹرسن عامر خان سے سبقت لے گئے۔ اگرچہ عامر نے لیمانٹ سے زیادہ یعنی 406 کے مقابلے میں 466 پاور پنچز لگائے لیکن عامر کے صرف 169 مکے نشانے پر لگ پائے جب کہ لیمانٹ کے 188 مکوں نے ان کو پوائنٹس ٹیبل پر سبقت دلا دی۔

واشنگٹن کے کنوینشن سینٹر میں ہونے والے اس مقابلے کو دیکھنے تقریباً 8,500 سے زائد افراد رنگ کے گرد موجود تھے جن میں اکثریت واشنگٹن کے رہائیشیوں کی تھی جو اپنے شہر کے لیمانٹ پیٹرسن کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔
لیمانٹ پیٹرسن نے مقابلے کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے واشنگٹن میں اس مقابلے کو جیتا۔ اُنھوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عامرخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقابلے کے نتیجے سے خوش نہیں ہیں اور ان کے پوائنٹس وارننگ کے بغیر حذف کیے گئے جس سے وہ مایوس ہوئے۔ اُنھوں نے لیمانٹ پیٹرسن کو دوبارہ مقابلے کے لیے چیلنج کیا اور کہا کہ انھوں نے ہمت کی اور واشنگٹن میں لیمانٹ کے گھر آکر ان سے مقابلہ کیا اور وہ چاہیں گے کہ اب لیمانٹ میں ہمت ہے تو وہ برطانیہ آئیں اور ان سے مقابلہ کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن میں گزشتہ 20 سال سے اتنا ہائی پروفائل مقابلہ نہیں ہوا کیونکہ انھیں لگا کہ ریفری نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مقابلہ کسی غیر جانبدار یا نیوٹرل جگہ پر ہوتا تو اس کے نتائج مختلف ہوتے۔
میچ کے بعد عامر نے اپنے فیس بک پیج اور ٹوٹر پر یہ پیغام دیا ’چیٹد ناٹ ڈیفیٹد‘ یعنی کہ وہ ہارے نہیں بلکے ان کے ساتھ بے ایمانی ہوئی ہے۔

اس ہار کے بعد عامر خان 26 میں سے 2 مقابلے ہار چکے ہیں۔ لیمانٹ پیٹرسن نے اپنا 30واں مقابلہ جیتا ہے جبکہ وہ اب تک صرف ایک مقابلہ ہارے ہیں اور ایک برابر ہوا۔

یہاں وائس آف امریکہ نے کافی تفصیلی جائزہ لیا ہے تکنیکی بنیادوں پر
 

وجی

لائبریرین
میچ دیکھتے تو شاید لگتا کہ کہیں کہیں عامر خان کمزور پڑگئے تھے یہ بات ٹھیک ہے کہ انکے پوئنٹز کاٹے گئے مگر میرا خیا ل ہے عامر خان کے پاس پیٹرسن کے جھک کر اور ٹھیک انکے طرف بڑھنے کا کوئی توڑ نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ دھکے دینے پر مجبور ہوئے
دوسرے بات یہ کہ عامر خان تیز تو تھے اور پیٹرسن سے زیادہ گونسے برسائے مگر ٹھیک نشانے پر زیادہ پیٹرسن کے نشانے لگے یہ بھی ایک وجہ بنی عامر کے ہارنے کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارے واہ، اتنی جلدی ری میچ۔
اس میچ کے نتائج سے میں افسردہ ضرور ہوا تھا لیکن یہ سوچا کہ خود عامر خان کی گزشتہ چند فتوحات بھی اسی طرح متنازع بنی تھیں۔
 
Top