مبارکباد عارف کریم پچیس ہزاری

محمدظہیر

محفلین
بہت مبارک ہو سلور جبلی کے ساتھ تین صفر لگنے پر، یہاں سال کے بجائے مراسلوں کے لیے جبلی استعمال کیا ہے
 

ہادیہ

محفلین
123518lvuy3rkxxr.gif
 
مبارک باد، عارف بھائی۔
محفل کا ڈیٹا بیس غالباً مسلمان نہیں ہے ورنہ آپ کے مراسلے لے دے کے فقط پچیس رہ جاتے!
ویسے ایک بات بتاؤں؟ مجھ سے اگر کوئی پوچھے کہ محفل پر معصوم ترین انسان کون ہے تو میرا برجستہ جواب ہو گا۔ عارف کریم!
سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے کو سٹاک کرتے رہتے ہیں۔ میں بھی کچھ لوگوں کو تاڑے رہتا ہوں جن میں آپ بھی شامل ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ محفل کے لوگ بالعموم مخلص اور مہذب ہیں۔ لیکن معصومیت، بے تعصبی اور اخلاص کا وہ خاص رنگ جو آپ کے رویوں میں میں نے مشاہدہ کیا ہے، اور لوگوں میں نہیں ملتا۔ بڑے دنوں سے میرے دل میں یہ بات تھی کہ آپ کو بتاؤں کہ میں آپ کی ان خوبیوں سے متاثر ہوں۔ لیکن موقع نہیں ملا۔ اب ملا ہے تو یہ ڈر لگ رہا ہے کہ آپ کے بھولپن کو داغ نہ بیٹھوں۔ سادگی تب تک سادگی رہتی ہے جب تک اسے اپنا شعور نہ ہو۔ خیر، امید ہے آپ میرے اس مراسلے کو پرمزاح کی ریٹنگ دے کر میرا خوف رفع کر دیں گے۔
اللہ مالک آپ کو دونوں جہانوں میں سرفرازی عطا فرمائے۔ :in-love:
 

bilal260

محفلین
arifkarim
اصل میں میں نے اس پورے مراسلے کو دیکھا کہ آپ کو کسی نے ٹیگ نہیں کیا اور آپ کا یوزر نیم تو انگلش میں ہے تو پھر میں نے آپ کی پروفائل دیکھی تو دیکھا کہ سب سچ نہی بول رہے کیونکہ آپ کے مراسلے پچیس ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
بہت خوشی ہوئی۔
اسی لئے میں نے سوچا کیونکہ اس بہت بہت ہی بڑی خوشی میں آپ کو شامل کیا جائے۔
میں کل سے ہاسٹل میں شفٹ ہو رہا ہوں وہاں پر وائی فائی کے 500 روپے ہیں اس لے کل سے میں لمبی چھٹی پر ہوں ۔
دراصل اس ہاسٹل میں وائی فائی فری تھی سو موج تھی اب دیکھتے ہیں کہ کب ملاقات ہوتی ہے۔ دوبارہ۔ اللہ عزوجل تمام اردو محفل کے دوستوں پر رحم و کرم اور نظر کرم فرمائے۔شکریہ۔
 
Top