مجھے یہاں وارد ہوئے گو زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا لیکن محسوس کر رہا ہوں کہ عائشہ عزیز صاحبہ اس محفل کے لیے ایک گلاب کا پھول ہیں اور ان کی زندگی کا ہر سال ایک پنکھڑی کی طرح ہے۔اور یہ اپنی الفاظ کی مہک سے تمام اراکین وغیرہ کو معطر کرتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ محفل ان کی تمام رعنائیوں سے دمکتی رہے اور تمام فضا ان کی مہک سے مہکتی رہے۔اور یہ گلاب تروتازہ اور زندگی سے بھرپور رہے اور اللہ اسے تا دیر خوشنما رکھے۔آمین
بہت بہت سالگرہ مبارک ہو عائشہ عزیز بہنا
اللہ تعالیٰ بے شمار رحمتیں اور نعمتیں عطا کرے اور آنے والا ہر سال خوشیاں، کامیابیاں اور من پسند خواہشوں کی تکمیل لے کر آئے اور برتھ ڈے گرل کا دامن بھر دے۔ اب آج سے بڑی چادر لے لے کر نہیں پھرنا کہ جس کا دامن بھی بڑا ہوتا ہے