نیرنگ خیال
لائبریرین
پہلے وہ نہیں پڑھنا تھا۔۔۔ پھر اس کے بعد اس کا مزا نہیں آئے گا۔۔۔ ان کے کلام کی چاشنی کے بعد یہ پھیکا پھیکا لگے گا۔اف فوہ! ظہیر بھائی کا جواب مضمون پڑھ چکے اور اب اس مضمون پر نظر پڑی تو سیاق و سباق سمجھ میں آنے کی کوشش کررہاہے۔
پہلے وہ نہیں پڑھنا تھا۔۔۔ پھر اس کے بعد اس کا مزا نہیں آئے گا۔۔۔ ان کے کلام کی چاشنی کے بعد یہ پھیکا پھیکا لگے گا۔اف فوہ! ظہیر بھائی کا جواب مضمون پڑھ چکے اور اب اس مضمون پر نظر پڑی تو سیاق و سباق سمجھ میں آنے کی کوشش کررہاہے۔
شکریہ شکریہ جاسمن صاحبہ۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔رنگ برنگے لفظوں میں رنگ برنگی شرح پڑھی تو جی باغ باغ ہو گیا۔
ایسی تشریح اگر طالب علم اپنے اردو کے پرچے میں کرے تو سو میں سے دو سو نمبر کہیں نہیں گئے۔ استاد اپنے کمرہ جماعت میں کرے تو پن ڈراپ سائلنس ہو اور اختتام پہ بیجا بیجا ہو جائے۔ انٹرویو میں کوئی کیندیڈیٹ کرے تو پورا پینل کھڑا ہو کے تالیاں بجائے۔
ہم بھی نیرنگ خیال کو جو کہ اِسْمْ با مُسَمّیٰ ہیں(ابھی میرے کلیدی تختے کی لغت نے "باسمتی" لکھنے کی کوشش کی تھی۔ ناہنجار کلیدی تختہ!) کو
1. دو سو میں سے سو نمبر دیتے ہیں(استاد ہر جگہ استاد ہی رہتا ہے)
2. پوری محفل میں خاموشی طاری کر دی ہے۔
3. بیجا بیجا ہو گئی ہے۔
4. اور کھڑے ہو کے تالیاں بجا رہے ہیں۔
![]()
![]()
![]()
میں سمجھا مجھے ناہنجار کہا جا رہا۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہم بھی @نیرنگ خیال کو جو کہ اِسْمْ با مُسَمّیٰ ہیں(ابھی میرے کلیدی تختے کی لغت نے "باسمتی" لکھنے کی کوشش کی تھی۔ ناہنجار کلیدی تختہ!) کو
آدھے نمبر ہی کاٹ لیے۔۔۔۔۔ اتنی بڑی بےایمانی۔۔۔۔1. دو سو میں سے سو نمبر دیتے ہیں(استاد ہر جگہ استاد ہی رہتا ہے)
شکریہ لبید۔۔۔ عرصہ بعد نظر آرہے ہیں۔کیا کہنے صاحب۔۔۔۔! کیا خوب تشریح کی ہے
شکریہ شکریہ احمد بھائی۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہے جو ظہیراحمدظہیر بھائی کے کلام پر ہاتھ صاف کر رہا ہوں۔۔۔ ظہیر بھائی کو کہتا ہوں کہ آپ کا نام بھی ملزمان میں شامل کریں۔![]()
![]()
بہت خوب نین بھائی!
بہت دلچسپ!
بہت مزیدار تشریح کی ہے آپ نے ظہیر بھائی کے اشعار کی ۔
اور مزے کی بات یہ بھی ہے کہ ہاتھ پاؤں بھی بچا کر رکھے ہیں۔![]()
![]()
![]()
اپیا کی جے ہو۔ہم بھلا اپنے شہزادے جیسے بھیا کو ایسا کہہ سکتے ہیں !!!🥰
معذرت کی قطعی ضرورت نہیں ۔ میں نے ادھارچکادیا ہے ۔ بلکہ اسے پہلی قسط سمجھیے۔ہوہوہوہو۔۔۔ اپیا۔۔۔۔۔ ویسے تو گزشتہ دو برس سے میں نے کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔۔۔ اس لیے ظہیر بھائی سے مجھے معذرت کرنی چاہیے۔۔۔ ان شاء اللہ ۔۔۔ جلد ہی کسی دن معذرت نامہ لکھوں گا۔
نیرنگ خیال ، یہ ہوتی ہے بے ایمانی۔رنگ برنگے لفظوں میں رنگ برنگی شرح پڑھی تو جی باغ باغ ہو گیا۔
ایسی تشریح اگر طالب علم اپنے اردو کے پرچے میں کرے تو سو میں سے دو سو نمبر کہیں نہیں گئے۔ استاد اپنے کمرہ جماعت میں کرے تو پن ڈراپ سائلنس ہو اور اختتام پہ بیجا بیجا ہو جائے۔ انٹرویو میں کوئی کیندیڈیٹ کرے تو پورا پینل کھڑا ہو کے تالیاں بجائے۔
ہم بھی نیرنگ خیال کو جو کہ اِسْمْ با مُسَمّیٰ ہیں(ابھی میرے کلیدی تختے کی لغت نے "باسمتی" لکھنے کی کوشش کی تھی۔ ناہنجار کلیدی تختہ!) کو
1. دو سو میں سے سو نمبر دیتے ہیں(استاد ہر جگہ استاد ہی رہتا ہے)
2. پوری محفل میں خاموشی طاری کر دی ہے۔
3. بیجا بیجا ہو گئی ہے۔
4. اور کھڑے ہو کے تالیاں بجا رہے ہیں۔
![]()
![]()
![]()
جاسمن صاحبہ کے بارے میں آپ نے بالکل درست تشخیص کی ہے۔۔۔ کہ کیفیت ناموں پر ٹرخا رہی ہیں یہ ۔۔۔۔ رکیے ذرا۔۔۔ میں اپنی ڈائری نکال لوں۔۔ ۔نیرنگ خیال ، یہ ہوتی ہے بے ایمانی۔
یعنی یہ خاتونِ محترم جب اتنا شگفتہ اور اجلا اجلا لکھ سکتی ہیں تو پھر کیوں اپنے آپ کو کیفیت ناموں تک محدود کررکھا ہے؟
یہ تو باسمتی اُدھرچھپا کر ہمیں ٹوٹا پر ٹرخانے والی بات ہوئی ۔
خواہرم ، مزا آیا آپ کا تبصرہ پڑھ کر ۔ مزاح نگاروں سے نبٹنے کا صحیح طریقہ یہی ہے ۔
اللّٰہ کریم آپ کی "استادی " میں مزید اضافہ کرے ۔رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے ۔ عہدے میں سے اسسٹنٹ کا لفظ جلد ازجلد دور فرمائے ۔ آمین !
لوگ ن م راشد اور میرا جی کے آپس میں جواب مضمون پڑھتے تھے۔۔۔ اب ہمارے جواب ادھار و نقد پڑھا کریں گے۔۔۔ خیال برا نہیں۔۔۔ پانچ چھے سال میں ایک دو مضمون تو ہم لکھ ہی لیں گے دونوں۔۔۔۔۔معذرت کی قطعی ضرورت نہیں ۔ میں نے ادھارچکادیا ہے ۔ بلکہ اسے پہلی قسط سمجھیے۔![]()
بس مجھے آپ کوچہ الکساں میں تخت پہ بٹھا دیں۔جاسمن صاحبہ کے بارے میں آپ نے بالکل درست تشخیص کی ہے۔۔۔ کہ کیفیت ناموں پر ٹرخا رہی ہیں یہ ۔۔۔۔ رکیے ذرا۔۔۔ میں اپنی ڈائری نکال لوں۔۔ ۔
ڈائری کا نام ہے۔۔۔ جاسمن کے کبھی نہ کرنے والے کام۔۔۔۔۔
صفحہ نمبر 115 پر لکھا ہے۔۔۔ اپنے علاقے کے ریڑھی والے سے بھی انسیت ہوتی ہے۔۔۔ یہ ایک تحریر ہے۔۔۔ جو اگلے سو سال تک شئیر نہیں کرنی۔۔۔
پھر صفحہ نمبر 86 پر لکھا ہے۔۔۔ کہ یہ ایک نظم ہے پرانی۔۔۔ جو نہیں ہے سنانی۔۔۔
اچھا یہ ڈائری تو ختم ہونے والی ہے۔۔۔ صفحہ 262 پر لکھا ہے۔۔۔ نیرنگ میں یہ کام کروں گی۔ ابھی آپ اس کو بھی وعدے پر رکھ لیں۔۔۔
حد ہوگئی۔۔۔ اور میری حالت دیکھیں۔۔ ۔کون سا کام تھا۔۔۔ یہ میں نے نہیں لکھا۔۔۔
سو ہزار کام ٹالنے سے تخت نہیں ملتا۔۔۔ آلکسی ایک صلاحیت نہیں۔۔ نظام حیات ہے۔۔۔ اس کو زندگی کے ہر پہلو میں اپنانا پڑے گا۔ پھر کہیں جا کر آپ کو کوچے میں داخلے کی اجازت ملے گی۔بس مجھے آپ کوچہ الکساں میں تخت پہ بٹھا دیں۔
ہم یہ کوشش کر کے منہ کی کھا چکے ہیں ۔ حالانکہ دعویٰ ہے کہ اصل حق دار ہم ہی ہیں ۔بس مجھے آپ کوچہ الکساں میں تخت پہ بٹھا دیں۔
دعووں سے چیزیں نہیں ملتی شاہ صیب۔۔۔۔ زندگی دان کرنی پڑتی ہے۔ہم یہ کوشش کر کے منہ کی کھا چکے ہیں ۔ حالانکہ دعویٰ ہے کہ اصل حق دار ہم ہی ہیں ۔
ہم نے ہار نہیں مانی ابھی ،دعووں سے چیزیں نہیں ملتی شاہ صیب۔۔۔۔ زندگی دان کرنی پڑتی ہے۔
یعنی ٹارگٹ اس میں بھی ہے۔۔۔ بھلے ستر اسی برس سہی۔۔۔ آپ سمجھے نہیں نا۔۔ آلکسی کبھی تعین نہیں کرتا۔ہم نے ہار نہیں مانی ابھی ،
ہماری ایک زیر تعمیر غزل کا مصرع ہے ۔شاید اگلی صدی تک یہ ریلیز ہو ہی جائے ۔
کام آئے گی تمہاری نہ تدبیر دیکھنا![]()
اتنی مدت میں آپ کو شاید انصاف کی توفیق ہو جائے ،یعنی ٹارگٹ اس میں بھی ہے۔۔۔ بھلے ستر اسی برس سہی۔۔۔ آپ سمجھے نہیں نا۔۔ آلکسی کبھی تعین نہیں کرتا۔

کہتے ہیں کہ آلکسیوں کی انجمن نے سوچا کہ آلکسی فن کی ترویج کے لیے اس میں دلچسپی پیدا کی جائے سو انہوں نے ہر سال مہا آلکسی کو انعامات و اکرام سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔یعنی ٹارگٹ اس میں بھی ہے۔۔۔ بھلے ستر اسی برس سہی۔۔۔ آپ سمجھے نہیں نا۔۔ آلکسی کبھی تعین نہیں کرتا۔
ظاہر ہے اب دب گیا تو دب گیا۔۔۔ کون واپس اٹھائے۔۔۔کہتے ہیں کہ آلکسیوں کی انجمن نے سوچا کہ آلکسی فن کی ترویج کے لیے اس میں دلچسپی پیدا کی جائے سو انہوں نے ہر سال مہا آلکسی کو انعامات و اکرام سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔
ایک سال ایک ممبر کو کمیٹی نے "مہا آلکسی" کے اعزاز کے لیے چنا لیکن انعام ملنے سے ایک دن قبل دیکھا گیا کہ وہ تیز رفتار گاڑی بھگائے جا رہا ہے۔ بعدازاں کمیٹی کے استفسار پر اس نے بتایا کہ ایکسیلیریٹر پر غلطی سے پاؤں زیادہ دب گیا تھا۔
وہاں کا تخت ابھی تک تختہ ہے۔بس مجھے آپ کوچہ الکساں میں تخت پہ بٹھا دیں۔
ظہیر بھائی کو کہتا ہوں کہ آپ کا نام بھی ملزمان میں شامل کریں۔