مبارکباد ظفری بھائی کو 36ویں سالگرہ مبارک ہو

شمشاد

لائبریرین
آج 25 دسمبرکو ظفری بھائی کی 36ویں سالگرہ ہے۔

میری طرف سے ظفری بھائی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
 

ظفری

لائبریرین
فرداً فرداً سب احباب کا شکریہ
استادِ محترم آپ کی نیک خواہشات کے لیئے میں آپ کا ممنون ہوں ۔
ویسے شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔ 36 ویں لکھنا ضروری تھا ۔ ؟ ;)
 

جیہ

لائبریرین
ہاں جی لکھنا ضروری تھا۔۔۔۔ تاکہ پتا چلے کہ 36 سال کی عمر میں صدیوں کا سفر کیسے طے کرتے ہیں


سالگرہ بہت بہت مبار ک ہو
 
شمشاد بھائی آپ نے اتنی بہاریں تو منفی کر دی تھین ناں جو ظفری بھائی کام کی زیادتی کے باعث دیکھ نہ سکے؟ :)
 

ظفری

لائبریرین
ہاں جی لکھنا ضروری تھا۔۔۔۔ تاکہ پتا چلے کہ 36 سال کی عمر میں صدیوں کا سفر کیسے طے کرتے ہیں


سالگرہ بہت بہت مبار ک ہو
چلیئے ۔۔۔۔ اس عمر کے حصے میں ہم جلد ہی اپنا شرفِ باریابی محفل کو بخشتے ہیں ۔ ویسے بھی محرم کا مہینہ ہے اور مجھے بھی کئی تازیئے ویسے بھی ٹھنڈے کرنے ہیں ۔ ;)

مبارکباد کے لیئے ممنون ہوں ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے اتنی بہاریں تو منفی کر دی تھین ناں جو ظفری بھائی کام کی زیادتی کے باعث دیکھ نہ سکے؟ :)

بھیا ۔۔۔۔ ایسی شکایتیں عمر منفی نہیں بلکل جمع کرنے سے پیدا ہوتیں ہیں ۔ آپ کی شکایت بھی جلد رفع کردیں گے ۔ ;)
 
توبہ کیجئے ظفری بھائی۔ بھلا ہمیں آپ کی کسر عمری میں کوئی کلام ہو سکتا ہے؟ ویسے ہم نے تو آپ کو بہت پہلے چھوٹے بھائی کی آفر دی تھی۔ :) اور ہاں خوش آمدید! :)
 

ظفری

لائبریرین
جناب ۔۔۔۔ آپ ٹہرے درویش صفت ۔۔۔۔ آپ کی آفر اس لیئے قبول نہیں کی کہ ہماری سوانح عمری ( چند حسنیوں کے خطوط، چند تصویرِ بُتاں ) کا پھر کیا ہوتا کہ آپ بِٹیا کہنے سے کم پر رُکتے ہی نہیں ۔ :grin:
 
Top