ظفری بھائی: مذہب و نظریات اور حالاتِ حاضرہ فورمز کے موڈریٹر

طالوت

محفلین
سچ کہوں تو پہلا جملہ ذہن میں آیا تھا "کتھے پھنس گئے ہو پا جی" کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی ذمہداری کے ساتھ بندے کی وہ گفتگو اور برتاؤ بھی اس عہدے سے نتھی سمجھا جاتا ہے جو وہ ایک عام حیثیت سے پیش کر رہا ہو
۔ مگر آپ کی مدلل + بے لاگ گفتگو + انداز گفتگو + علمیت + غیر جانبداری کے خیال سے سمجھتا ہوں کہ آپ بہترین انتخاب ہیں اس عہدہ کے لئے اگرچہ یہ ذمہ داری بڑی بھاری ہے خصوصا جب مجھ سے نالائق اور اکھڑ اراکین بھی ان زمروں میں حصہ لیتے ہوں ۔ بہر حال مبارکباد قبول کیجئے ۔
وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ظفری بھائی بہت بہت مبارک ہو جناب لیکن ایسا نا ہو کہ آپ اب ناظمیت میں آ کر کہانی مکمل نا کریں کہانی مکمل کرنی ہے جناب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم ظفری بھائی
بے شک آپ جیسی شخصیت ہی اس حساس موضوع سے منسوب وزن اٹھانے کے قابل ہے ۔
دلی مبارک باد قبول کریں ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنی رحمت کے طفیل
اس بھاری ذمہ داری کو ادا کرنے کے ہمت و طاقت سے نوازے آمین

290za02.jpg


نایاب
 

فرخ

محفلین
ظفری صاحب،
مبارک ہو۔ اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ اس ذمہ داری کو اچھی طرح نبھا سکیں۔ آمین
 
یار بہت بہت مبارک ہو ظفری

میری دلی خواہش پوری ہو گئی اور دیکھو اپنا ہی بندہ سیٹ پر آ گیا ہے اب جی بھر کر باتیں ہو سکیں گی اور پس پردہ دھمکیاں اور قریبی تعلقات کی دھونس بھی۔

دیر سے ہی سہی اللہ نے سن لی میری۔

ظفری ، مبارکباد تب دوں گا جب مدمقابل کی پوسٹ کو منتطم کر دوگے ;)
 

عین عین

لائبریرین
نالائق بچے کو کلاس کا مانیٹر بنا دیا جائے تو وہ سدھر سکتا ہے۔۔ واہ وا۔۔۔
ظفری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبارکاں
اب تو کچھ کر دکھائو۔ اب بھی اگر تم نے ڈھنگ سے کام نہ کیا تو بہت شرم کی بات ہو گی:rollingonthefloor:
 

فہیم

لائبریرین
انتہائی معذرت کے ساتھ:blush:
لیکن ابھی تک ظفری بھائی کی کوئی
ایکٹیوٹی دکھائی نہیں دے۔
نظامت کو لے کر ان کے مقرر کردہ دھاگوں میں:blushing:
 

ظفری

لائبریرین
نالائق بچے کو کلاس کا مانیٹر بنا دیا جائے تو وہ سدھر سکتا ہے۔۔ واہ وا۔۔۔
ظفری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبارکاں
اب تو کچھ کر دکھائو۔ اب بھی اگر تم نے ڈھنگ سے کام نہ کیا تو بہت شرم کی بات ہو گی:rollingonthefloor:
تم عین عین بن کرآؤ یا کچھ اور مگر اردو لنک کا ماحول ‌تم یہاں ‌پیدا نہیں‌ کرسکو گے ۔ میرا ڈھنگ کے کام میں اولین ترجیح بس یہی ہوگی ۔ ;) ۔۔۔۔ اور اگر ایسا ہوا تو واقعی بہت شرم کی بات ہوگی ۔ :battingeyelashes:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم صاحب ۔۔۔ آپ کو کس قسم کی ایکٹیوٹی کی توقع تھی ۔ ذرا اس کی وضاحت فرمادیں ۔ ۔ :rolleyes:

یہی کہ آپ کے مقرر کردی سیکشن میں بڑے زور و شروع سے بحث بلکہ جھگڑا ہوتا رہا۔
شاید ابھی بھی ہورہا ہو۔
لیکن آپ وہاں بالکل دکھائی نہیں دیے۔
 
Top