ظفری بھائی: مذہب و نظریات اور حالاتِ حاضرہ فورمز کے موڈریٹر

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

ایک اور انتہائی اہم خبر، جسکی اطلاع دیتے ہوئے یہ خاکسار دلی مسرت محسوس کر رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ جناب ظفر احمد معروف بہ (ہم سب کے) ظفری بھائی کو مذہب و نظریات اور حالاتِ حاضرہ کے فورمز مع ذیلی فورمز (جیسے آج کی خبر، آپ کے کالم، سیاست، اسلام اور عصرِ حاضر، ہمارا معاشرہ وغیرہ) کا موڈریٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہاں یہ واضح کرتا چلا ہوں کہ یہ فورمز اردو محفل کے انتہائی اہم فورمز ہیں اور اصل اور گرما گرم بحث و مباحث بھی یہیں ہوتے ہیں اور متنازعہ موضوعات بھی یہیں زیرِ بحث آتے ہیں لہذا ضرورت تھی کہ یہاں ایسے موڈریٹرز مقرر کیے جائیں جن کی نہ صرف اپنی علمی حیثیت مسلم ہو بلکہ وہ غیر متنازعہ شخصیت کے بھی مالک ہوں۔

کہنے کہ تو یہ دو جملے ہیں لیکن یہ ذمہ داری اتنی بھاری ہے کہ بہت سے احباب نے (بشمول اس خاکسار کے :) ) اس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اردو محفل انتظامیہ ظفری بھائی کی شکرگزار ہے کہ انہوں کمال مہربانی سے اس بھاری ذمہ داری کو قبول کیا۔ یا یوں کہیے کہ بقول خاکسار :)

بلا کشانِ محبت کی رسم جاری ہے
وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے

میں یہ عہدہ سنبھالنے پر ظفری بھائی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے اور اردو محفل انتظامیہ کے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ محفل کے اراکین بھی انکے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہم سب کو یقین ہے ظفری بھائی کے تقرر سے ان فورمز کے معاملات مزید احسن طریقے سے چلائے جا سکیں گے۔

والسلام
 
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی۔

ویسے آپ کی گردن پر بہت ہی گراں بوجھ ہے۔ جن زمروں کی ذمہ داری آپ کو سونپی گئی ہے وہ بقیہ سبھی پر بھاری ہیں۔ اللہ آپ کو حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

ان شاء اللہ احباب کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی کہ آپ نے میری مشکل آسان کر دی۔

ظفری اس محفل کے بہت پرانے رکن ہیں اور ان کی شخصیت ہر قسم کے موضوعات کا احاطہ کیئے رکھتی ہے۔ چاہے وہ سیاست ہو یا مذہب کے متعلق ہو، سنجیدگی سے متعلق ہو یا مزاح ہو۔ شعر و شاعری سے بھی موصوف کو شغف ہے۔ ان کا کلام محفل پر موجود ہے۔ باغ و بہار شخصیت ہیں۔ یاروں کے یار ہیں۔


ظفری بھائی آپ کو یہ بھاری ذمہ داری بہت بہت مبارک ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
اوہ میرے خدا! محفل کی سب سے بھاری اور خطرناک ترین ذمہ داری ظفری بھائی کے کندھوں پر :eek: ۔ اس پر تو مبارکباد دیتے ہوئے بھی عجیب لگ رہا ہے۔ بہرحال دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ اس ذمہ داری کو بہ احسن و خوبی انجام دینے کی توفیق و ہمت دے۔ آمین
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی۔ بہت خوشی ہوئی۔ اور میں محفل کے منتظمین کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ بہت ہی مناسب انتخاب کیا گیا ہے۔ ان زمرہ جات کے لئے ظفری بھائی سے بہتر کوئی آدمی نہیں ہو سکتا۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
دوست تو ظفری بھائی کو ایسے مبارکباد دے رہے ہیں جیسے ان کی خوشی میں نہیں بلکہ غم میں برابر کے شریک ہوں۔ :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
دوست تو ظفری بھائی کو ایسے مبارکباد دے رہے ہیں جیسے ان کی خوشی میں نہیں بلکہ غم میں برابر کے شریک ہوں۔ :)

جی بالکل بجا فرمایا آپ نے ظفری بھائی جو اب تک غیر متنازعہ تھے اب انکو اپنی " غیر متنازعیت " برقرار رکھنا یقینا مشکل ہوجائے گی :hurryup:
 

عندلیب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی ۔۔
آپ ضرور مذہبی ٹھیکداروں کے ساتھ برابر انصاف کریں گے جو صرف خود کو ہی مسلمان سمجھتے ہیں ۔۔;)
 

ظفری

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں فرداً فرداً تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں‌ نے اس " حساس " فورم پر بطور موڈریٹر میری تقرری پر اپنی خوشی اور رائے کا اظہار کیا ۔
اس سلسلے میں‌ منتظمین کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں‌ نے مجھے یہ فرائض سونپے ۔

چونکہ دوست و احباب اس فورم کی نوعیت اور حساسیت سے واقف ہیں ۔ اس لیئے میں‌ یہ کہنے پر بجا ہوں کہ یہ تقرری میرے لیئے کانٹوں‌کا بستر ثابت ہوگی ۔ اس ضمن میں عابد بھائی ( آبی ٹوکول ) اور ابو شامل کے تبصرہ جات میری بات کی مذید وضاحت کرتے ہیں ۔

اس تقرری سے پہلے اس فورم پر میرے کچھ ایسے مراسلات بھی ہیں ۔ جن میں‌ میری یہ کوشش رہی ہے کہ میں ‌قومی وحدت اور ملتِ مسلمہ میں‌ یگانگت کا تشخص کا احساس اجاگر کرسکوں ۔ چنانچہ اس سلسلے میں کچھ ایسے مراسلات کی نفی کی کوشش بھی میں نے کی ۔ جن میں‌ اختلاف برائے اختلاف ، شخصی عناد ، بے موضوع اور بے مقصد تبصرے ، فروعی اور اختلافی مسئلے کو حق و باطل کی جنگ بنانا وغیرہ شامل تھا ۔ لہذا میں‌نے ان مراسلات پر نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ ان پر ایک تحقیقی اور معلوماتی مواد بھی فراہم کیا ۔ اور اپنی دانست یہ وضع کرنے کی کوشش کی کہ مکالمہ ہی ہمارے درمیان وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم اپنی بات فریق پر واضع کرسکتے ہیں اور فریق کی بات کو بھی سمجھنے کی کوشش کرسکتے ہیں‌ ۔ اب تک اس سلسلے میں‌ اس فورم پر میرا تجربہ کہتا ہے کہ آج تک ہم نے کسی کی بات صحیح طور پر سمجھنے کی کوشش ہی نہیں‌ کی ۔ بلکہ کسی کے مراسلے کی چند سطریں پڑھ کر اس کے بارے میں‌ اپنے نکتہِ نظر کے مطابق ایک رائے قائم کرلی اور جب اس پر کوئی تبصرہ دیا تو تبصرے میں فریق کے کسی نکتہِ نظر کا شائبہ تک بھی نہیں دکھائی دیا ۔ دراصل یہ وہ تضاد ہے جس کا اکثر مشاہدہ ہوتا رہتا ہے ۔ اور اس سے انتشار اور بے مقصد بحث کا دور شروع ہوجاتا ہے ۔
گو کہ یہ دھاگہ اس تمہید کے لیئے نہیں تھا مگر میں‌ نے مناسب سمجھا کہ اس نازک اور حساس ترین فورم کے بارے میں اپنی ترجیحات اور موڈریٹر کی حیثیت سے نہ صرف اردو محفل بلکہ اپنی تدوین و تصوید کے حوالے سے بھی پالیسیز کا پس منظر واضع کردوں ۔ تاکہ اس فورم پر مراسلات پوسٹ کرتے ہوئے احباب کے پیشِ نظر اپنی بات منوانے کے بجائے اپنی بات سنانے اور دوسرے کی بات سننے کا جذبہ وحوصلہ ہو ۔ ان شاء اللہ اس ضمن میں آپ جلد ہی ایک مراسلہ اس فورم پر دیکھیں گے ۔
ایک بار آپ تمام احباب کا شکریہ جنہوں‌ نے میری پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی اور امید ہے آئندہ بھی آپ تمام دوستوں کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔
والسلام
 
Top