سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر!
کٸی دن سے غیر حاضر تھیں۔
اللہ سے اپ کی خیریت نیک مطلوب۔۔۔۔
صبح بخیر!
پروفیسر صاحب،کیسے مزاج ہیں،ہم شکر الحمد وللّہ،کچھ مصروفیت محرم الحرام کی وجہ سے تھیں،نذر و نیاز اور مجلسوں میں حاضری وجہ رہی غیر حاضری کی،
آپکی دعاؤں کی طالب۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک انسان کے آنے کی اطلاع 9 ماہ پہلے ہی مل جاتی ہے، لیکن جانے کی اطلاع 9 سیکنڈ پہلے بھی نہیں ملتی۔ اس لیے زندگی کو غنیمت جانیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
"الفاظ" ہمیشہ بے ذائقہ ہوتے ہیں، لیکن ادا کرنے والے کا لب و لہجہ انہیں میٹھا یا کڑوا بنا دیتا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوشیوں کی تقسیم خوشیوں کے حصول کو آسان بناتی ہے۔ رب کی مخلوق میں آسانیاں بانٹیں، مالک آپ کو نہال کر دے گا۔
 
آخری تدوین:
صبح بخیر!
آپ کی میٹھی بات بھی کسی کو بُری لگ سکتی ہے اگر لہجہ ٹھیک نہ ہو کیوں کہ لہجہ لفظوں کو تیروں میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اللہ نگہبان
‏اندازِ گفتگو اور لہجے سے کچھ لوگ دلوں میں اتر جاتے ہیں،
کچھ لوگ دلوں سے اتر جاتے ہیں
 
صبح بخیر
‏اگر آپ کسی مقصد کی کے لئے کھڑے ہیں تو درخت کی طرح کھڑے ہونے کو تیار رہیں ۔ اگر گر جائیں تو بیج کہ طرح گریں جو پھر سے پھوٹ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین

صبح بخیر
مَن کَانَ لَہُ تَقوٰی کَانَ لَہُ کرمُ


جوتقوٰی اختیار کرتاہےعزت وشرافت کی دستار اسکےسرپرضرورسجتی ہے
 
صبح بخیر!
اے الله! میرے نفس کو اس کا تقوٰی عطا کر اور اس کو پاک رکھ ، تو ہی اس کو بہترین پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا ولی اور مولیٰ ہے۔
( صحیح مسلم)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم ️
صبح بخیر زندگی
ہم میں سے زندہ وہ ہی رہے گا جو دلوں میں زندہ رہے گا اور دلوں میں زندہ وہ ہی رہتےہیں جو خیر باٹتے ہیں، محبتیں باٹتے ہیں، آسانیاں باٹتے ہیں, اللہ آپ کو تینوں خوبیوں سے نوازے-
آمین یا رب العالمین
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

صبح بخیر

حالانکہ اب کیا صبح
صبح تو فجر سے پہلے ہے
خیر
امید ہے کہ خیر سے ہی گزری ہوگی
دعا ہے کہ خیر سے ہی گزری ہو
اور ہمیشہ خیر سے ہی گزرے
 
السلام علیکم ️
صبح بخیر زندگی
ہم میں سے زندہ وہ ہی رہے گا جو دلوں میں زندہ رہے گا اور دلوں میں زندہ وہ ہی رہتےہیں جو خیر باٹتے ہیں، محبتیں باٹتے ہیں، آسانیاں باٹتے ہیں, اللہ آپ کو تینوں خوبیوں سے نوازے-
آمین یا رب العالمین
امین
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
رشتوں کو ایسے نبھاٶ جیسے شہد کی مکھی پھولوں سے رس بھی لے لیتی ہے اور ان کا نقصان بھی نہیں ہونے دیتی۔
اللہ نگہبان
 
Top