سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
‏امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام

وہ مجاہد جو خدا کی راہ میں شہید ہو،
اس شخص سے زیادہ اجر کا مستحق نہیں ہے
جو قدرت و اختیار رکھتے ہوئے
پاکدامن رہے
کیا بعید ہے کہ پاکدامن،
فرشتوں میں سے ایک فرشتہ بن جائے

نہج البلاغہ۔حکمت474
 
آپ دو صاف شفافف خالی بوتلیں لیں ایک میں آب زم زم بھریں اور دوسری میں دوسرا کوئی پانی اب ان کو ڈھکن لگا کر اٹھا کر رکھ دیں کچھ دن بعد پانی سے بدبو آنے لگے گی خراب ہو جائے گا پینے لائق تو دور اگر ڈکھنا کھول دیں تو بوتل کے پاس بھی نہیں بیٹھ سکتے اور آب زم زم کو چاہے جتنے بھی دن رکھ لیں جیوں کا تیوں رہے گا آپ اس کو اسی طرح پینے میں استعمال کر سکتے ہیں تجربہ کر کے دیکھ لیں
 

شمشاد

لائبریرین
محمدکی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہے اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے
ڈاکٹر علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
بے بسی کے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں، ناکامی کے بارے میں زیادہ نہ سوچا کرو، ایسی سوچیں ذہن کو لاغر اور کمزور بنا دیتی ہیں ، ناکامی کو نصیب سمجھ کر قبول کر لینا چاہیے، یہی زندگی ہوتی ہے جس کا دائرہ دیکھنے میں تو وسیع مگر سمجھنے میں محدود ہوتا ہے۔
 
‏السلام علیکم! صبح بخیر
کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے اور کسی کا پسندیدہ بن جانا خوش قسمتی ہے. خوش قسمت اگر تکبر نہ کرے تو سونا ہے اور اعلیٰ ظرف اگر منافق نہ ہو تو ہیرا ہے....
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر

‏امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام:
لِكُلِّ مُقْبِلٍ اَدْبَارٌ وَمَا اَدْبَرَ كَاَنْ لَمْ يَكُنْ
هر آنے والا پلٹنے والا هے اور جو پلٹ جاتا هے وه ايسا هو جاتا هے جيسے تھا هى نہیں.

نہج البلاغہ. حکمت١٥۲
 

شمشاد

لائبریرین
انسان،ذھہن و جسم کی کتنی ہی عظمتیں حاصل کر لے لیکن روح اور اخلاق کی ادنی سے ادنی پاکیزگی بھی حاصل نیہں کرسکتا اگر اسکا اعتقاد اور عمل روحانی ہدایت کی روشنی سے محروم ہے ۔
 
انسان،ذھہن و جسم کی کتنی ہی عظمتیں حاصل کر لے لیکن روح اور اخلاق کی ادنی سے ادنی پاکیزگی بھی حاصل نیہں کرسکتا اگر اسکا اعتقاد اور عمل روحانی ہدایت کی روشنی سے محروم ہے ۔
لاجواب و شاندار
زبردست
 
Top