سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
جمعہ مبارک

عَنْ أَبِی الدَّرْدَاء ِ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ شَیْء ٍ أَثْقَلُ فِی الْمِيزَانِ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ۔ (ابوداؤد، رقم٤٧٩٩)
’’ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: قیامت کے دن میزان میں کوئی چیز بھی اچھے اخلاق سے زیادہ وزنی نہ ہو گی۔‘‘
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ان لوگوں کے ساتھ تو گزارا ہوسکتا ہے جن کی طبیعت خراب ہو لیکن ان کے ساتھ نہیں جن کی تربیت خراب ہو۔
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
Qu8Nddm_d.jpg
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ان لوگوں کے ساتھ تو گزارا ہوسکتا ہے جن کی طبیعت خراب ہو لیکن ان کے ساتھ نہیں جن کی تربیت خراب ہو۔
اللہ نگہبان
بلکل درست فرمایا
تربیت خراب ہو تو ایسے بندے کے ساتھ میل جول کی وجہ سے طبعیت میں چڑچڑے پن کا احساس ہوتا ہے
 
آخری تدوین:
صبح بخیر
‏زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں
جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں
جو اُنھیں اللہ تعالی نے عطا کی ہیں
 

ظفری

لائبریرین
السلام وعلیکم ! صبح بخیر

لہجے کی سختی ، دل کی سختی سے منسلک ہے ۔ دل کی سختی اللہ سے دُوری کی دلیل ہے ۔ اور جو اللہ کا مُقرب نہیں ہوسکتا وہ مخلوق کا مُقرب نہیں ہوسکتا ۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جنت میں ایسے لوگ داخل ہونگے ، جن کے دل ( نرمی اور لطافت ) میں گویا پرندوں کے دل ہونگے ۔ "
صحیح مسلم ، رقم 5078
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دوست کی نصیحت :

ذرا سے مزے کے لیے گناہ نہ کرنا، مزہ ختم ہو جائے گا، گناہ رہ جائے گا۔
ذرا سی مشقت کے ڈر سے نیکی نہ چھوڑنا، مشقت ختم ہو جائے گی، نیکی رہ جائے گی۔
 
Top