سال کا سب سے بڑا دن کل گزر گیا۔سب سے لمبا دن ۔اب روزانہ ایک ایک منٹ کرکے دن چھوٹے ھوتے جائیں گے۔یہ اس بات کا ثبوت ھے کہ ھر عروج کے بعد زوال ھے۔ اور زوال کے بعد عروج۔
انسان شہرت،دولت اور طاقت میں جتنا بھی اوپر چلا جائے لوٹ کر اسکو نیچے ہی آنا ھے۔اسے قدم قدم کرکے اترنا ھےزینہ زینہ،،،،نیچے اورنیچے حتیٰ کہ زمیں سے بھی نیچے۔
؎ اج مٹی دے اتے بندیا ،کل مٹی دے تھلے۔
 
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمةالله وبركآته
خلوص اور اچھائی صرف الفاظ میں نہیں، بلکہ اپنی نیت اور فطرت میں بھی پیدا کریں- تاکہ آپ لوگوں کے عیب نہیں ان کی خوبیاں دیکھ سکیں۔ الله پاک آپ کوحاسدین,مخالفین اور شیاطین کے شر سے هر پل محفوظ اور دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرمائے
آمین یارب العالمین
صبح بخیر
آمین آپکو بھی بچائے اللہ پاک
 

سیما علی

لائبریرین
  • حکمت 160

    “جو اقتدار حاصل کرلیتا ہے جانبداری کرنے ہی لگتا ہے۔”
    نہج البلاغہ
    مولائے کائینات علی علیہ السلام
 
آخری تدوین:
  • gxrgVbn.jpg
  • حکمت 160

    “جو اقتدار حاصل کرلیتا ہے جانبداری کرنے ہی لگتا ہے۔”
    نہج البلاغہ
    مولائے کائینات علی علیہ السلام
صبح بخیر!
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
اچھا کیا آپ نے تصویر کے نیچے لکھ دیا تصویر پر سمجھ نہیں آرہا تھا
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
جو شخص لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالی کا شکر بھی نہیں ادا کرتا. (احمد،ترمذی)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ الٰہیﷻ:
”اے ایمان والو! تم احسان جَتلا کر یا اذیت پُہنچا کر اپنی خیرات کو برباد نہ کرو...“
البقرہ، ٢٦٤
السلام و علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیتے رہیے خوشیوں کی ڈھیر بہاروں کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔
 
کوئی کتنا بھی گنہگار ہو،اللہ اس کے لئے دعا کا راستہ اور رزق کا دروازہ کبھی بند نہیں کرتا۔
بےشک ہمارا رب بہت عظیم اور غفورالرحیم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صبح بخیر
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ماں کو سانپ نے ڈسا تھا. ڈاکٹر کے کان میں بولی. ذرا سستا ٹیکہ لگانا،میرے بیٹے کی جیب خالی ہے.
اللہ نگہبان
 
انسان کے جسم کے دو مقام ایسے ہیں جنہیں اللّه نے اپنی قیام گاہ کہا ہے
"شہہ رگ" اور "دل" کوشش کرو کہ یہ ہمیشہ صاف و پاکیزہ رہیں
2764.png
 
Top