سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

یاسر شاہ

محفلین
خریدنے والے، پڑھنے والے، قدر کرنے والے۔۔
کیسے بزنسانہ مشورے دے رہے ہیں یاسر بھائی
بھائی یہ مشورہ نہایت مخلصانہ ہے۔صابرہ صاحبہ مثبت خاتون ہیں۔میں نہیں چاہتا وہ رضیہ صاحبہ کی طرح مجھ جیسے منفی لوگوں میں پھنس جائیں۔آپ کو یاد ہوگا جون ایلیا نے ایک مشاعرے میں یہ شعر پڑھ کر شاعرانہ فدائی حملہ کیا تھا:

کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

اور داد سے مشاعرے کی چھتیں اڑ گئی تھی گویا سب نے داد دے کے ثابت کیا کہ ہماری بھی یہی سوچ ہے۔
صابرہ صاحبہ کی اردو کے مقابلے میں انگریزی شاعری کی استعداد اچھی ہے ۔لہذا بہتر یہی ہے کہ انگلش کی طرف یکسو ہو جائیں۔اس بزنس میں حرج ہی کیا ہے۔باقی وہ خود اپنا بھلا برا بہتر سمجھتی ہیں ۔
آپ نے بھی کوئی تبصرہ تو نہیں کیا ان کی شاعری پر ،آ کے بس مکھی مار دی۔:D
 
عثمان

محفلین
۔
جی غالباًً ۔ ۔ یعنی آپ بھی نہ سمجھ سکے تو ہم جیسے کم فہم تو بالکل ہے نہیں سمجھ سکتے ۔ :D
آپ سالگرہ کے بعد سب کو یکجا کر دیتے تو اچھا تھا جیسے کسوٹی کی لڑیاں ۔ تابش بھائی گزارش ہے کہ انگریزی سیکشن میں جلد منتقل کر دیجیے ۔ :redrose::redrose:
کسوٹی کی لڑیاں کیوں یکجا کرنی ہے؟
میرا خیال ہے کہ اس سلسلے کا تو اب خصوصی ٹیگ ہونا چاہیے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بس آپ نے گھبرانا بالکل نہیں۔:ROFLMAO:
آپ انگلش پوئٹری میں ہماری رہنما ہیں
اگر آپ گھبرا گئیں تو سب گھبرا جائیں گے۔
جی ہمیں معلوم ہے کہ ادب کی ترویج و اشاعت اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقتا فوقتا ایسے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں ۔ آپ کے لیے چھ نظموں کا بھاری بھرکم دیوان کافی ہو گا ۔ کافی سے زیادہ انگریزی سیکھ جائیں گے ۔ ہم کیا رہنمائی کریں گے ہم خود ہی طفلِ مکتب ہیں ۔ ہم نے تمام نظموں کو دوبارہ پڑھا مگر کہیں بھی لفظ سالگرہ کو ٹھونسنا ممکن نہ رہا جو کہ مینڈٹری ہے ۔ تو بس کیا کیجیے ۔:D
 
یاسر شاہ

محفلین
واہ واہ ، کیا مشاعرہ ہے ۔ ا جون ایلیا اور راحت اندوری کا انداز کتنا جاندار تھا ۔
کاغذ ایک ایسا فلٹر ہے جو اداکاریوں اور صداکاریوں کو چھان کر باہر نکال دیتا ہے اور اپنے اوپر صرف ادب رہنے دیتا ہے اور ادبی مقام و مرتبے کے لحاظ سے جون کے آگے کئی بڑے بڑے نام نہیں ٹھہرتے۔
وہ الگ بات ہے کہ ان کے کلام کو نہ پڑھنا چاہیے نہ سننا چاہیے کیونکہ ان کے کلام کا تباہ کن اثر ہے اور ہر بڑے شاعر کا یہ خاصہ ہے کہ قاری پر اپنا گہرا اثر چھوڑ دیتا ہے۔میں بھی کچھ عرصہ ڈپریشن میں رہا جس کا ایک سبب ان کا مطالعہ رہا ہے۔اور آج بھی ان کی طلب یوں ہوتی ہے جیسے سگرٹ پینے والے کو سگرٹ کی طلب ہوتی ہے۔
 
یاسر بھائی، جون ایلیا بہت سوں کی پسند ہیں بلا شبہ پر اتنا زیادہ بھی کوئی متاثر ہو سکتا ہے نہیں معلوم تھا ۔ ۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
جی ہمیں معلوم ہے کہ ادب کی ترویج و اشاعت اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقتا فوقتا ایسے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں ۔ آپ کے لیے چھ نظموں کا بھاری بھرکم دیوان کافی ہو گا ۔ کافی سے زیادہ انگریزی سیکھ جائیں گے ۔ ہم کیا رہنمائی کریں گے ہم خود ہی طفلِ مکتب ہیں ۔ ہم نے تمام نظموں کو دوبارہ پڑھا مگر کہیں بھی لفظ سالگرہ کو ٹھونسنا ممکن نہ رہا جو کہ مینڈٹری ہے ۔ تو بس کیا کیجیے ۔:D
بہن جی! ویسے تو انتظامیہ کو سوچنا چاہیے اور آپ سے پوچھ کر ہی آپ کی لڑیوں میں اٹھا پٹخ کرنی چاہیے پھر جن کے مشورے کو مان کر عمل کیا گیا ہے پہلے تو ان کی اپنی آئی ڈی پہ سی آئی ڈی بٹھائی جائے۔نہ جانے کیوں پرانے لوگ نئی آئی ڈی بنا کے آتے ہیں۔اب نظمیں آپ کی خواہش کے مطابق واپس وہیں پوسٹ کر دینی چاہییں جنرل ڈسکشن میں ۔

آپ اپنی لڑی پہ جا کر رپورٹ کو کلک کریں اور وہاں نظموں کی منتقلی کا لکھ دیں ،اگر یہاں رکھنا نہیں چاہتیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا تو مشورہ تھا کہ سالگرہ فورم کی ذیل میں ہی ایک اور ذیلی فورم English only بنا دیا جائے جو جنرل ڈسکشن کی طرح انگریزی زبان میں تحریر کے لئے سیٹ اپ ہو
صابرہ کی انگریزی نظموں پر کچھ لکھنے جا اہل نہیں پاتا خود کو، بس پسند آئیں اور خوشی ہوئی کہ اردو محفل میں ایک انگریزی شاعرہ بھی یے!
 
جی ہمیں معلوم ہے کہ ادب کی ترویج و اشاعت اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقتا فوقتا ایسے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں ۔ آپ کے لیے چھ نظموں کا بھاری بھرکم دیوان کافی ہو گا ۔ کافی سے زیادہ انگریزی سیکھ جائیں گے ۔ ہم کیا رہنمائی کریں گے ہم خود ہی طفلِ مکتب ہیں ۔ ہم نے تمام نظموں کو دوبارہ پڑھا مگر کہیں بھی لفظ سالگرہ کو ٹھونسنا ممکن نہ رہا جو کہ مینڈٹری ہے ۔ تو بس کیا کیجیے ۔:D
مجھے معلوم ہوتا کہ ایک لطیف پیرائے میں کیا گیا دیوان والا کمنٹ کسی بھی قسم کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے تو ہرگز نہ کرتا، اور تفصیلی بات رکھ دیتا۔
اس ایکشن کا دور دور تک حوصلہ شکنی سے تعلق نہیں۔
دراصل سالگرہ کے موقع پر مختلف کھیل، سلسلے یا نشستیں ہوتی رہتی ہیں، اب جیسے سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی اردو شاعری کو ہی لے لیں، تو آپ دیکھ سکتی ہیں کہ مختلف لڑیوں میں ہی احباب اپنا کلام پوسٹ کرتے ہیں، کسی کا کلام الگ الگ لڑی میں یہاں نظر نہیں آئے گا۔ اسی طرح مشاعرہ کا سارا کلام ایک ہی لڑی میں ہوتا ہے۔ بلکہ مزید کوشش یہ کی جاتی ہے کہ ایک شاعر کا سارا کلام لڑی میں بھی ایک ہی پوسٹ پر ہو۔
اس ایکشن سے تو آپ کا کلام یکجا ہی ہوا ہے، جس سے دوسروں تک پہنچنے میں بھی آسان، اور ان کے لیے پڑھنے میں بھی آسانی۔
کہیں نہیں کہا گیا کہ ان میں سالگرہ کا لفظ ہونا ضروری تھا، اگر ایسا ہوتا تو انگریزی سیکشن میں منتقل کر دی جاتیں۔ اگر سب سالگرہ کے عنوان پر بھی ہوتیں تو یکجا کر دی جاتیں۔ اس ایکشن میں کوئی منفی رنگ مجھے تو سمجھ نہیں آتا۔ آپ کا کوئی کام حذف نہیں کیا گیا۔
ایک حل یہ تھا کہ ان لڑیوں کو انگریزی سیکشن میں بھیج دیا جاتا، لیکن چونکہ آپ نے خاص سالگرہ کے موقع پر انھیں پیش کرنا چاہا ہے، تو اس لیے انھیں اسی زمرہ میں رکھا گیا اور یکجا کر دیا گیا۔

کسوٹی شاعری کی طرح ایک، ایک مراسلہ پر مشتمل لڑی نہیں ہے، بلکہ ہر کسوٹی الگ لڑی ہی کی متقاضی ہوتی ہے۔ ہر طرح کے مواد کو یکجا نہیں کیا جا سکتا۔ آپ خود سوچیں کہ اگر تمام کسوٹی کی لڑیوں کو یکجا کر دیا جائے تو بعد میں پڑھنے والوں کے لیے کسی ایک کسوٹی تک پہنچنا کتنا دشوار ہو گا۔ جبکہ شاعری کو یکجا کرنے میں یہ مسئلہ نہیں ہے، بلکہ آسانی ہے۔ کہ سالگرہ کے موقع پر صابرہ امین بہن یا نور بہن نے جتنی شاعری پیش کی وہ ایک ہی جگہ پڑھے کو مل جائے گی۔

امید ہے کہ یہ وضاحت کافی ہو گی۔ :)
 
Top