سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

میم الف

محفلین
بھائی یہ مشورہ نہایت مخلصانہ ہے۔
بزنسانہ ؍ مخلصانہ
عمدہ آہنگ ملایا ہے یاسر بھائی
صابرہ صاحبہ مثبت خاتون ہیں۔
مثبت + خاتون = ماشا٫اللہ گویا کہ آتش و آب یکجا ہوئے ہیں
میں نہیں چاہتا وہ رضیہ صاحبہ کی طرح مجھ جیسے منفی لوگوں میں پھنس جائیں۔
رضیہ صاحبہ کون ہیں؟
اور آپ نے انھیں کیوں پھنسایا؟
(یا وہ خود ہی کیوں پھنس گئیں؟)
میں نہیں چاہتا وہ رضیہ صاحبہ کی طرح مجھ جیسے منفی لوگوں میں پھنس جائیں۔
ویسے آپ منفی آدمی نہیں ہیں یاسر بھائی۔ آپ بہت اچھے، پیارے، ذوق والے آدمی ہیں۔
آپ کو یاد ہوگا جون ایلیا نے ایک مشاعرے میں یہ شعر پڑھ کر شاعرانہ فدائی حملہ کیا تھا:

کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

اور داد سے مشاعرے کی چھتیں اڑ گئی تھی گویا سب نے داد دے کے ثابت کیا کہ ہماری بھی یہی سوچ ہے۔
عمدہ ریکارڈنگ شیئر کی ہے یاسر بھائی
اس کی بدولت ہمیں یہ شعر سننے کو ملا جو بہت اچھا لگا
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں​
ویسے ہم چھت اڑنے کے منتظر تھے لیکن اڑی نہیں۔
صابرہ صاحبہ کی اردو کے مقابلے میں انگریزی شاعری کی استعداد اچھی ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ انگلش کی طرف یکسو ہو جائیں۔اس بزنس میں حرج ہی کیا ہے۔باقی وہ خود اپنا بھلا برا بہتر سمجھتی ہیں۔
ماشا٫اللہ، اسی لیے ہم نے بھی انھیں ایک انگریزی کتاب ترجمہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آپ نے بھی کوئی تبصرہ تو نہیں کیا ان کی شاعری پر ،آ کے بس مکھی مار دی۔
ہاہا۔۔
آج کل مکھیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ سبھی تبصرے کرتے رہیں گے تو مکھیاں کون مارے گا؟
کسی کو تو یہ کام بھی سنبھالنا چاہیے۔
اگرچہ ہم مکھیاں بھی نہیں مارنا چاہتے۔
بے چاریوں کو اڑنے دیں۔ ان دنوں ہم اہنسا کے معتقد ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
بزنسانہ ؍ مخلصانہ
عمدہ آہنگ ملایا ہے یاسر بھائی

مثبت + خاتون = ماشا٫اللہ گویا کہ آتش و آب یکجا ہوئے ہیں

رضیہ صاحبہ کون ہیں؟
اور آپ نے انھیں کیوں پھنسایا؟
(یا وہ خود ہی کیوں پھنس گئیں؟)

ویسے آپ منفی آدمی نہیں ہیں یاسر بھائی۔ آپ بہت اچھے، پیارے، ذوق والے آدمی ہیں۔

عمدہ ریکارڈنگ شیئر کی ہے یاسر بھائی
اس کی بدولت ہمیں یہ شعر سننے کو ملا جو بہت اچھا لگا
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں​
ویسے ہم چھت اڑنے کے منتظر تھے لیکن اڑی نہیں۔

ماشا٫اللہ، اسی لیے ہم نے بھی انھیں ایک انگریزی کتاب ترجمہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہاہا۔۔
آج کل مکھیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ سبھی تبصرے کرتے رہیں گے تو مکھیاں کون مارے گا؟
کسی کو تو یہ کام بھی سنبھالنا چاہیے۔
اگرچہ ہم مکھیاں بھی نہیں مارنا چاہتے۔
بے چاریوں کو اڑنے دیں۔ ان دنوں ہم اہنسا کے معتقد ہیں۔
بیت بحثی موقوف۔
ایں سلسلہ وقف است برائے تعزیت _سالگرہ زدگان۔بر خواہرم صابرہ جز صبر کردن چارہ نیست۔
 
یاسر شاہ

محفلین
تنگ ہم کرتے ہیں آپ کو
آپ ہوتے نہیں
ایک آپ کے ساتھ فٹ بال میچ بھی کھیلتے کھیلتے رہ گئے
بھائی میرا ٹکٹ تو تقریبا" فری ہے بس ویزا کا خرچا ہو گا۔آپ کیا کریں گے؟
لہذا مفت کا کام تو ایک ہی ہے جو بقول صابرہ صاحبہ دوستی کے لیے شرط ہے
بس اس کی مشق شروع کر دیں ۔;)
 
صابرہ امین

لائبریرین
شاعری کا تو مجھے علم نہیں۔
لیکن آپ کا بحیثیت ٹیچر انگریزی میڈیم تعلیم کی حمایت مجھے بہت پسند آئی۔
اوہ، شائد صحیح سے وضاحت نہ دے سکے کہ یہ حمایت کیوں ہے ۔ محمد ریحان قریشی بھائی نے جو بات کی وہ سولہ آنے سچ ہے ۔ قومی غیرت، حمیت اور وقار کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ اپنی زبان میں ترقی کی جائے ۔ صحیح نظریات ضروری نہیں کہ مقبولِ عام بھی ہوں ۔ ہم نے انگریزی کی اس لیے حمایت کی کہ اردو کو بدقسمتی سے ایک قومی زبان کے بجائے ایک کمیونٹی کی زبان سمجھا جاتا ہے تو اس لیے اس کی ترقی کے لیے حکومتی سظح پر سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کی جاتیں ۔ ابھی تک املا کے مسائل سے باہر نہ آسکے ۔ تحقیق وغیرہ نجانے کب ہو گی ۔ اس لیے فی زمانہ انگریزی ہی رائج رہے تاکہ کسی طرح تو جدید تعلیم و ترقی ہو۔ یقین کیجئے انگریزی کی حمایت بڑے بھاری دل سے کی تھی ۔:cry:
اگر انگریزی جانتے ہیں تو شاعری کے بارے میں بھی "جانکاری" حاصل کیجیے بھئی ۔ آپ کی تنقید ہماری شاعری کو یقینا سنوارے گی ۔:biggrin:
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہن جی! ویسے تو انتظامیہ کو سوچنا چاہیے اور آپ سے پوچھ کر ہی آپ کی لڑیوں میں اٹھا پٹخ کرنی چاہیے پھر جن کے مشورے کو مان کر عمل کیا گیا ہے پہلے تو ان کی اپنی آئی ڈی پہ سی آئی ڈی بٹھائی جائے۔نہ جانے کیوں پرانے لوگ نئی آئی ڈی بنا کے آتے ہیں۔اب نظمیں آپ کی خواہش کے مطابق واپس وہیں پوسٹ کر دینی چاہییں جنرل ڈسکشن میں ۔

آپ اپنی لڑی پہ جا کر رپورٹ کو کلک کریں اور وہاں نظموں کی منتقلی کا لکھ دیں ،اگر یہاں رکھنا نہیں چاہتیں۔
آپ کتنے اچھے ہیں ۔ ۔:LOL: ویسے یہ کون سی آئی ڈی ہے ۔ :p ہم جیسے معصوموں سے بھی کسی کو شکایت ہو سکتی ہے کیا ؟؟
بھئی کوئی زندگی موت کا مسئلہ تو نہیں کہ رپورٹ کریں ۔ ہے نا :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ کتنے اچھے ہیں ۔ ۔:LOL: ویسے یہ کون سی آئی ڈی ہے ۔ :p ہم جیسے معصوموں سے بھی کسی کو شکایت ہو سکتی ہے کیا ؟؟
بھئی کوئی زندگی موت کا مسئلہ تو نہیں کہ رپورٹ کریں ۔ ہے نا :D
کہیں مجھ پر تو شک نہیں ہے :unsure:
میں نے آپ کی لڑیاں یکجا ہونے کے بعد صرف تبصرہ لڑی الگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ بھی مراسلہ کیا تھا رپورٹ نہیں کی تھی:)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
اوہ، شائد صحیح سے وضاحت نہ دے سکے کہ یہ حمایت کیوں ہے ۔ محمد ریحان قریشی بھائی نے جو بات کی وہ سولہ آنے سچ ہے ۔ قومی غیرت، حمیت اور وقار کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ اپنی زبان میں ترقی کی جائے ۔ صحیح نظریات ضروری نہیں کہ مقبولِ عام بھی ہوں ۔ ہم نے انگریزی کی اس لیے حمایت کی کہ اردو کو بدقسمتی سے ایک قومی زبان کے بجائے ایک کمیونٹی کی زبان سمجھا جاتا ہے تو اس لیے اس کی ترقی کے لیے حکومتی سظح پر سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کی جاتیں ۔ ابھی تک املا کے مسائل سے باہر نہ آسکے ۔ تحقیق وغیرہ نجانے کب ہو گی ۔ اس لیے فی زمانہ انگریزی ہی رائج رہے تاکہ کسی طرح تو جدید تعلیم و ترقی ہو۔ یقین کیجئے انگریزی کی حمایت بڑے بھاری دل سے کی تھی ۔:cry:
اگر انگریزی جانتے ہیں تو شاعری کے بارے میں بھی "جانکاری" حاصل کیجیے بھئی ۔ آپ کی تنقید ہماری شاعری کو یقینا سنوارے گی ۔:biggrin:
تعلیم تو تعلیم ہے۔ قومی حمیت اور وقار کا تذکرہ کیسا؟
انگریزی اور انگریزی نظام تعلیم کی حمایت میں کھلے دل اور خوشی سے کرتا ہوں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میرا تو مشورہ تھا کہ سالگرہ فورم کی ذیل میں ہی ایک اور ذیلی فورم English only بنا دیا جائے جو جنرل ڈسکشن کی طرح انگریزی زبان میں تحریر کے لئے سیٹ اپ ہو
صابرہ کی انگریزی نظموں پر کچھ لکھنے جا اہل نہیں پاتا خود کو، بس پسند آئیں اور خوشی ہوئی کہ اردو محفل میں ایک انگریزی شاعرہ بھی یے!
افففف آپ کتنے اچھے ہیں ۔ :in-love: ویسے ایک شخص کے لیے اتنے تردد کی کیا ضرورت ہے ۔ آپ ایک بہت قابل انسان ہیں ۔ آپ کی انگریزی نظموں پر اصلاح آ جائے تو میں ان کی خامیاں بھی یقینا دور کر لوں گی ۔ دل بڑھانے کا بہت بہت شکریہ ۔:in-love::in-love::in-love:
 
صابرہ امین

لائبریرین
تعلیم تو تعلیم ہے۔ قومی حمیت اور وقار کا تذکرہ کیسا؟
انگریزی اور انگریزی نظام تعلیم کی حمایت میں کھلے دل اور خوشی سے کرتا ہوں۔
پر اپنی زبان کا کیا؟ زبان ثقافت کا بنیادی جزو ہے ۔ اس لئے وقار کا بالکل مسئلہ ہے ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کہیں مجھ پر تو شک نہیں ہے :unsure:
میں نے آپ کی لکڑیاں یکجا ہونے کے بعد صرف تبصرہ لڑی الگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ بھی مراسلہ کیا تھا رپورٹ نہیں کی تھی:)
آپ کو تو سات خون معاف ہیں بھئی ۔:ROFLMAO:
یاسر بھائی شائد کسی پرانے شخص کی بات کر رہے تھے ۔ :LOL:
 
Top