"شیعب اختر پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی"

شیعب اختر پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی​
شیعب اختر پر غیر معینہ مدت کے لئے انٹر نیشنل مییچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے -
(تر جمان پی بی سی)

واضح رہے کہ ان پر پاکستان کرکٹ بودڈ نے فاسٹ بولر محمد آصف سے جھگرنے پر 5 اننٹرنیشنل میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی-

اس طرح گذشتہ سال بھارت میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی طرح اس بار بھی شیعب اختر کوئی بھی میچ کھیلے بغیر واپس آگئے ہیں-
 
محمد وارث

لائبریرین
شعیب اختر پاکستانی کرکٹ کا "بیڈ بوائے" ہے۔

کیا اٹھان تھی اس "لڑکے" کی، لیکن شہرت اور دولت، اور ان دونوں چیزوں کے "لوازمات" بڑوں بڑوں کے دماغ خراب کردیتی ہیں۔

اکرم اور وقار کے بعد وہ پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیلینٹڈ باؤلر تھا، لیکن "میدان" میں شعیب کی کارکردگی صفر ہے۔ اور اب ان شکوک میں وزن محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں رہا، ہر سیریز یا ایونٹ سے پہلے یا تو وہ ان فٹ ہوتا ہے یا پھر کوئی "شوشہ" چھوڑ دیتا ہے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ یہ بہترین فاسٹ باؤلر جس طرح پاکستانی کرکٹ کے کام آسکتا تھا یا شعیب سے جسطرح کام لیا جا سکتا ہے تھا اسطرح ہوا نہیں اور شاید اس کا ٹیلینٹ، اس کیلیے نہ سہی، ضائع ہو گیا ہے۔:(
 
شیعب اختر کی معافی

شیعب اختر نے کرکٹ کے شائیقین سے معافی مانگ لی ہے-انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ غصہ کسی بھی انسان کو آسکتا ہے اور انھوں نے یہ حرکت اشتیال دلانے پر کی-

واضح رہے کہ شیعب اختر کے بھائی نےشاہد آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے شیعب اختر کو محمد آصف کے خلاف اشتیال دلایا -
 
زینب

محفلین
میرے خیال میں اب اس کو پکا پکا ہی ٹیم سے باہر کر دیا جانا چاہیے۔۔۔۔جب دیکھو کوئ نا کوئ پنگا کرتا رہتا ہے کام ٹکے کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر اس نے انڈین لیگ کھیلنے کے لیے جان بوجھ کے ہنگامہ کیا تکے اس کی خود سے ہی چھٹی کر دی جائے ٹیم سے۔۔۔۔۔۔
 
عدنان شاہد

جی بالکل بجا فرما یا آپ نے اس کو پکی پکی چھٹی کروادینی چاہئیے
 
ساجداقبال

محفلین
واضح رہے کہ شیعب اختر کے بھائی نےشاہد آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے شیعب اختر کو محمد آصف کے خلاف اشتیال دلایا -
جبکہ ایکسپریس نے یوں خبر لگائی ہے:

1100258193-1.jpg

1100258193-2.gif

شمشاد

لائبریرین
اچھا کھلاڑی تھا، اس نے اپنے آپ کو ضائع کر لیا ہے۔ اب مشکل ہے کہ کرکٹ میں واپس آئے۔
 
ساجد

محفلین
اب آئے گا ہی نہیں ناااااا
کھیلوں کا سب سے بڑا مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان کے خیالات کو منفی اثرات سے بچایا جائے اور جذبات پر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہو جائے۔ اگر کھلاڑی ہی بار بار ایسی حرکت کرے تو اس پر پابندی لگانا ہی مناسب اقدام ہے۔ قوم کا کروڑوں روپیہ اس پر خرچ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔
پاکستان کی سرزمین بانجھ نہیں ہے شعیب اختر سے کہیں زیادہ اچھے کھلاڑی بھی دستیاب ہو سکتے ہیں۔کاش یہ لڑکا عمران خان کے وقت میں ٹیم کی نمائیندگی کرتا تو پھر دیکھتا کہ ٹیم ڈسپلن کس چیز کا نام ہوتا ہے۔
 
زینب

محفلین
جی ہاں ساجد صاحب ہم یہی عرض کر رہے ہیں کی اب اس کی کوئ گنجائش نہیں ‌ٹیم میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
آج تو مشرف کا بھی بیان آیا ہے کی"شعیب اختر سے کوئ رعایت نا برتی جائے اس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئ ہے۔" اب اس کا کام تمام ہی لگتا ہے
 
کھیلوں کا سب سے بڑا مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان کے خیالات کو منفی اثرات سے بچایا جائے اور جذبات پر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہو جائے۔ اگر کھلاڑی ہی بار بار ایسی حرکت کرے تو اس پر پابندی لگانا ہی مناسب اقدام ہے۔ قوم کا کروڑوں روپیہ اس پر خرچ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔
پاکستان کی سرزمین بانجھ نہیں ہے شعیب اختر سے کہیں زیادہ اچھے کھلاڑی بھی دستیاب ہو سکتے ہیں۔کاش یہ لڑکا عمران خان کے وقت میں ٹیم کی نمائیندگی کرتا تو پھر دیکھتا کہ ٹیم ڈسپلن کس چیز کا نام ہوتا ہے۔

بالکل درست کہا آپ نے پابندی ہی مناسب اقدام ہے کم از کم ہماری ٹیم کے نام کو حرف تو نہیں آئے گا-
 
Top