مبارکباد شمشاد بھائی کے محفل پر دو سال

فرخ منظور

لائبریرین
معذرت کے ساتھ فرخ صاحب، لیکن شاید ٹائپنگ میں دوسرے مصرعے کے "دن" اور "ہوں" آگے پیچھے ہو گئے آپ سے۔

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

بہت شکریہ وارث صاحب، یہ ٹائپنگ کی غلطی نہیں تھی بلکہ میری یادداشت میں‌ یہ ایسے ہی تھا اور میری غلطی کی جب بھی نشاندہی کریں تو کبھی معذرت نہ کیجئے گا - مجھے خوشی ہوتی ہے اگر کوئی میری غلطی کی نشاندہی کرے - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب، یہ ٹائپنگ کی غلطی نہیں تھی بلکہ میری یادداشت میں‌ یہ ایسے ہی تھا اور میری غلطی کی جب بھی نشاندہی کریں تو کبھی معذرت نہ کیجئے گا - مجھے خوشی ہوتی ہے اگر کوئی میری غلطی کی نشاندہی کرے - :)


یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ اگر آپ کو خوشی ہوتی ہے :)

مجھے بالکل بھی خوشی نہیں ہوتی اسطرح کی غلطیوں کی نشاندہی والی پوسٹ پر لیکن معاملہ غالب کا تھا سو مرتا کیا نہ کرتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی میری ذاتی رائے یہ ہے کہ غلطی کی نشاندہی کر دی جاے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ غلطی کرنے والا بُرا منائے گا تو ذاتی پیغام کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شمشاد دو سال کے اڑتیس ہزار خطوط کے ذریعے دھما چوکڑی۔۔۔۔
اڑتیس اب ت نہ سہی، کل پرسوں تک تو ہو ہی جائیں گے!!
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے شمشاد بھائی میرا خیال ہے آپ کا نام عالمی ریکارڈ میں آنا چاہیے - میرا نہیں‌ خیال کے کسی بھی فورم پر کسی کے خطوط آپ سے زیادہ ہوں گے -
 

شمشاد

لائبریرین
سر جی تو آپ نے اسکول میں بنا رکھا ہے۔ وگرنہ میں تو اس محفل کا ایک رکن ہوں آپ ہی کی طرح۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی بہت بہت مبارک ہو اور کیا بتانا پسند کریں گے کہ آپ کا یہ عرصہ کیسا گزرا

عبید بھائی بہت اچھا وقت گزرا، پتہ بھی نہ چلا کہ اس محفل میں دو سال گزر گئے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بہت لطف اندوز ہوا۔ اور ہو رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کروں اسکول بھی تو چلانا ہے ناں، اور کوئی دلچسپی بھی تو نہیں لیتا۔ پہلے جیہ اس کے بعد زینب نے کچھ دن چلایا تھا پھر دونوں ہی غایب ہو گئیں۔
 
Top