1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

شفیق خلش شفیق خلش ::::: مجھ سے کیوں بَد گُمان ہے پیارے ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 18, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غزلِ

    شفیق خلش

    مجھ سے کیوں بدگُمان ہے پیارے
    تجھ پہ صدقے یہ جان ہے پیارے

    ہلکی لرزِش سے ٹُوٹ جاتا ہے
    دِل وہ کچّا مکان ہے پیارے

    میں ہی کیوں موردِ نِشانہ یہاں
    مہرباں آسمان ہے پیارے

    کب اِشارہ ہو سب اُلٹنے کا
    مُنتظر پاسبان ہے پیارے

    کیوں نہ جمہوریت یہاں پَھلتی
    اِک عجب داستان ہے پیارے

    چور ہوکرہمارے نیتا ہیں
    ایسے جادُو بیان ہیں پیارے

    اِک خلش دِل کی پُوچھتے ہو خلش
    کیا نہ دِل پر نِشان ہے پیارے

    شفیق خلش
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر