شفیق خلش شفیق خلش ::::: جُدا جو یاد سے اپنی مجھے ذرا نہ کرے ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزل
شفیق خلش

جُدا جو یاد سے اپنی مجھے ذرا نہ کرے
ملوُل میری طرح ہو کبھی خُدا نہ کرے

ہم اُن کے حُسن کے کب معترف نہیں، لیکن
غرُور، یُوں بھی کسی کو کبھی خُدا نہ کرے

تب اُن کی یاد سے دِل خُون چاند کر ڈالے
کبھی جو کام یہ مہکی ہُوئی ہَوا نہ کرے

لگایا یُوں غمِ فُرقت نے ہاتھ سینے سے
کوئی خیال اِسے پَل کو بھی جُدا نہ کرے

خلش بنے ہیں سبھی زخم لاعلاج ایسے !
کہ جس پہ کچھ بھی اثر اب دوا، دُعا نہ کرے

شفیق خلش
 

نگار ف

محفلین
لگایا یُوں غمِ فُرقت نے ہاتھ سینے سے
کوئی خیال اِسے پَل کو بھی جُدا نہ کرے

بہت خوب
 
Top