شعر و ادب سے توبہ

صابرہ امین

لائبریرین
ہممم، ویسے اس مبینہ لڑی میں کتب تو شاید محترمہ صابرہ امین نے بھی بانٹی تھیں اس لیے ممکن ہے کہ پے در پے وقوع پذیر ہونے والے ایک جیسے واقعات کے زیر اثر یہ تحریر منصہ شہود پر آئی ہو۔
جی علی وقار بھائی ، ظہیر بھائی کی بات سن کر ہمیں بھی اپنی بات یاد آ گئی ۔ اصل میں باہر جانے والے محدود وزن لے جا سکنے کے باعث ایسا ہی کرتے ہیں۔ تو شاید یہ نئی بات نہیں۔ اور شاعری سے پیچھا چھڑانے کی ہم بھی کئی بار کوشش کر چکے مگر ہر تھوڑے عرصے بعد نئی غزل سمیت محفل میں آ جاتے ہیں۔ کمبل ہو گئی ہے شاعری۔ تو ہر ملک سے باہر جانے والے اور شاعر کے حالات شائد ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی مجھے آپ کیوں یاد آ گئے بالا کا مراسلہ دیکھ کر، پڑھ کر۔

علی بھائی ، کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔
کیا مدھو بالا کی بات ہورہی ہے؟! :grin:
یہ تو واقعی کچھ مزاحیہ سا واقعہ ہوگیا ۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ علی وقار کا ٹیگ فالو کرتے ہوئے کل میں اس لڑی میں آیا تو اس میں صرف ایک ہی مراسلہ تھا اور وہ علی وقار کا مراسلہ تھا ۔ اس مراسلے کے اوپر کچھ بھی نہیں تھا ۔ سو مجھے واقعی کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کیا معاملہ ہے ۔ اور یہ کس بالا کی بات ہورہی ہے ۔ آج جب یہاں آکر دیگر مراسلے پڑھے تو ان کے اقتباسات دیکھ کر معلوم ہوا کہ صاحبِ دھاگہ کو میں نے ماضی میں کبھی سلیمانی ٹوپی پہنائی تھی جو انہوں نے ابھی تک پہنی ہوئی ہے ۔ :D

تمام واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، عینی شاہدین کے بیانات اور پیش کیے گئے ثبوت کی روشنی میں عدالت عالیہ حکم دیتی ہے کہ ظہیر احمدظہیر کے مراسلۂ اول میں سے مدھو بالا کے الفاظ حذف کردیے جائیں ۔
:grin:
 

علی وقار

محفلین
آج جب یہاں آکر دیگر مراسلے پڑھے تو ان کے اقتباسات دیکھ کر معلوم ہوا کہ صاحبِ دھاگہ کو میں نے ماضی میں کبھی سلیمانی ٹوپی پہنائی تھی جو انہوں نے ابھی تک پہنی ہوئی ہے ۔
یعنی کہ یہ سرد جنگ ایک زمانے سے جاری ہے۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
سیدھا سادا ڈاکے کا کیس ہے اسے کیوں مشکل بنا رہی ہیں
کیا میری پوسٹ سرقے کے ضمن میں آتی ہے، ایسا ہوتا ہے لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے بہت سا مال و اسباب اپنے ساتھ لے جانے سے قاصر ہوتے ہیں،تو ان کو بانٹ دیتے ہیں، اردو ادب میں کسی بھی تحریر میں مطابقت کا مل جانا یا کسی ہم خیالی کی مثال زیادہ سے زیادہ اکتساب اوراستفادے کے ضمن میں آتی ہیں، سرقے کے تحت نہیں آتی ہے، آپ نے لفظ ڈاکہ استعمال کیا ہےاور اس سے گرا ہوا کوئی لفظ ہوتا تو آپ سے اس کی توقع کی جاسکتی تھی،مانتا ہوں کہ آپ سے کچھ چپقلش رہی ہے، ناجانے آپ کب سے جلے بھنے بیٹھے تھے، رائی کا پہاڑ بنانے کا موقعہ مل گیا۔
اردو شاعری میں اکثر اساتذہ پر فارسی شاعری کا چربہ کرنے کا الزام لگتا رہتا ہے،بلکہ اکثر ہم عصروں میں بھی اس کا گمان ہوتا ہے۔۔۔
مشہور شاعر داغؔ ؔ کا شعر ہے:
وہ آئے ہیں پشیماں لاش پر اَب
تجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے
جبکہ مذاقؔ کا یہ شعر ملاحظہ کیجئے:
اپنے مرنے پرمجھے افسوس آتا ہے مذاقؔ
جب وہ آتے ہیں مِری تُربَت پہ پچھتائے ہوئے
کیاآپ داغ ؔ پر الزام لگا دیں گے؟؟؟؟،
میں مانتا ہوں کہ تحریر میں مطابقت لگتی ہے، اور آپ کو موقعہ مل گیا دل کے پھپھولے پھوڑنے کا۔۔۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی کہ یہ سرد جنگ ایک زمانے سے جاری ہے۔
نہیں ، علی بھائی۔ ایسی کوئی بات نہیں ۔ میری کبھی کسی سے سرد یا گرم جنگ نہیں رہی ۔ مجھے تو یاد بھی نہیں کہ صاحبِ دھاگہ کو کیوں اور کب سلیمانی ٹوپی نذر کی تھی ۔ ایک زمانے میں محفل پر بے سود ، فضول سیاسی اور مذہبی لڑائیاں ہوتی تھیں ، گمان غالب ہے کہ یہ انہی دنوں کا قصہ ہے کہ ان دنوں میں نے درجنوں کے حساب سے سلیمانی ٹوپیاں آرڈر کی تھیں ۔ :)
 
Top