میر شعر دیواں کے میرے کر کر یاد ۔ میر تقی میر

فرخ منظور

لائبریرین
شعر دیواں کے میرے کر کر یاد
مجنوں کہنے لگا کہ "ہاں استاد!"

خود کو عشقِ بتاں میں بھول نہ جا
متوکّل ہو، کر خدا کو یاد

سب طرف کرتے ہیں نکویاں کی
کس سے جا کر کوئی کرے فریاد

وحشی اب گرد باد سے ہم ہیں
عمر افسوس کیا گئی برباد

چار دیواریِ عناصر میر
خوب جاگہ ہے، پر ہے بے بنیاد

(میر تقی میر)

دیوانِ چہارم
 

نایاب

لائبریرین
چار دیواریِ عناصر میر
خوب جاگہ ہے، پر ہے بے بنیاد

واہہہہہہہہ
میر واقعی سخن کے امیر
 
Top