شعراء و اُدَبا کی تصاویر

الف عین

لائبریرین
میں اس کام کے لئے ٹائنی پک استعمال کرتا ہوں۔ تصویر کا آئکون پیغام پوسٹ کرنے والے ٹیکسٹ باکس میں اوپر ملے گا، جس پر کمپیوٹر مانیٹر کی تصویر ہے، وہاں ماؤس لے جائیں تو ماؤس اوور میں لکھا آئے گا۔Insert/edit image
 

کاشفی

محفلین
مولانا سید علی حیدر صاحب طباطبائی
MulanaSyedAliHyder.jpg
 
مجھے یاد ہے کالج کی ابتدائی زندگی کا وہ زمانہ جب میں 'ایسی ایسی حرکتیں' کرتا تھا کہ اب سوچتا ہوں تو خود ہی شرما جاتا ہوں، اجی صاحب گھبرائیے نہیں یہ حرکتیں 'گفتنی' ہیں تبھی تو لکھ رہا ہوں :)

میں کالج کی لائبریری سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسی کتابیں لاتا تھا جن میں مشاہیر کی تصاویر ہوتی تھیں اور پھر وہ تصاویر پھاڑ کر اپنی کتابوں کی الماری پر چسپاں کر دیتا تھا اور پھر دن رات ان کو دیکھتا رہتا تھا، نہ جانے کتنی کتابیں خراب کی ہونگی، اس وقت شعراء سے تو اتنا تعارف نہ تھا لیکن یہ خوب یاد ہے کہ میری الماری پر سقراط، ارسطو، نیوٹن، آئن سٹائن اور دیگر مشاہیر اور سائنسدانوں کی تصاویر کافی عرصے تک چپکی رہیں۔

تصاویر سے میرا شغف بچپن ہی سے ہے، کرکٹ کے مختلف رسالوں سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر پھاڑ کر اپنی ایک البم بھی بنا رکھی تھی جسے دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہی ہوتی تھی، اور اب کسی بزرگ کی تصویر دیکھ لوں تو یہی لگتا ہے کہ 'حج' ہو گیا ہے۔

اپنے اسی شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں پر کچھ شعراء اور اُدَبا کی تصاویر پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی، اور آپ سب سے استدعا ہے کہ اگر آپ بھی تصاویر شیئر کر سکیں تو ضرور کریں، نوازش!

والسلام
خوب جناب عالی میں نے بک مارک کرلیا ہے کام کی چیز ہے
 

کاشفی

محفلین
سید علی رضا سے منظر بھوپالی تک
اس طرح گزرا ہے بچپن کہ کھلونے نہ ملے
اور جوانی میں بڈھاپے سے ملاقات ہوئی
10711048_766593220068882_3550047197276611781_n.jpg

1044683_535489646512575_1115515544_n.jpg

منظر بھوپالی
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ اور تاریخی نقوش کی شراکت پر ممنون ہوں محترم محمد وارث صاحب۔ :)

یہاں کچھ ہستیوں جیسے کہ احمد فراز صاحب، امجد اسلام امجد، افتخار عارف صاحب و دیگر کی تصاویرنہ پا کچھ تشنگی سی رہی۔ تاہم بصد معذرت ایک حالیہ آپ بیتی یاد آئی ہے ، شریک کرتا چلوں ، گذشتہ اتوار میں اپنے بچوں کو ایف نائن پارک پلے لینڈ لے کر گیا سارا دن گھماتا ، رہا واپسی پر ڈنڑ کے لیے کے ایف سی لے گیا ۔ پھر گھر کی راہ لی۔ تو راستے میں میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ آپ کو مزہ آیا۔:) تو موصوف نے برجستہ جواب دیا کہ بابا آپ zoo تو لے کر نہیں گئے:cautious: گویا صرف" زو" نہیں لے کر گیا تو مزہ مکمل نہیں ہوا :p
 
Top