شطر بے مہار

زبیر مرزا

محفلین
جزاک اللہ نقوی صاحب دل خوش ہوگیا دیکھ کر
اللہ ہدایت دے ان میڈیا والوں کو جو شرمیں برابر کے حصے دارہیں اور پاکستان اوراسلام کومنفی انداز میں پیش کررہے ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
482898_426031520788189_2097493151_n.jpg


اور یہ بھی:
میں اسکا چشم دید گواہ ہوں میں اس وقت ایم اے جناح روڈ پر ہی تھا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوش آمدید رضوی صاحب۔ آپ کا پہلا مراسلہ ہی بہت جاندار ہے۔
گو کہ میں نے ایک پوسٹ میں ایک غلط فہمی کی بنیاد پر اپنے بھائی نیرنگ خیال کو بے نقط سنائیں تھیں اور جب انکی وضاحت پر جب میں نے معذرت کرنا چاہی تو وہ دھاگہ ہی مقفل ہوچکا تھا جب سے خجالت میں میں نے اپنے ہاتھوں کو زنجیر پہنادی تھی اور محفل میں لکھنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ اب میں بوڑھا ہوچکا ہوں کہیں سٹھیاہٹ میں کچھ بڑا ہی ہنگامہ نہ کر بیٹھوں پر اب کیا کروں کہ موضوع ہی ایسا ہے کہ مجھ کو یہ قفل توڑنا پڑ رہا ہے۔
السلام و علیکم سر!
کمال کرتے میر انیس بھائی آپ بھی۔ مجھے آپ سے کوئی شکوہ گلہ نہیں ہے۔ میں سمجھ گیا تھا کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ تو نادانستگی میں کی گئی بات کا برا کیوں منانا۔ آپ لوگ محفل میں رہیں گے تو ہم آپ سے سیکھیں گے۔ بلکہ الٹا مجھے دکھ ہوا کہ میں نے انجانے میں اک معزز دوست کی دل آزاری کی۔ اللہ آپ کو یونہی شاد باد رکھے۔ اور آپ ہم احمقوں کی غلطیوں سے چشم پوشی فرماتے رہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ خود ساختہ تالا آپ نے توڑ کر محفل کو اک علمی و ادبی شخصیت سے محروم نہیں کیا

باقی حضرات اپنی گفتگو جاری رکھیے۔ ہمارے مراسلے کا باقیوں سے قطعاً کوئی تعلق نہیں:)
 

S. H. Naqvi

محفلین
پرامن احتجاج کی کچھ اور جھلکیاں:

1101626577-1.jpg

1101626615-1.jpg


اور یہ بھی دیکھیئے۔۔۔۔۔!
لاہور پریس کلب کے باہر ٹی وی،سٹیج آرٹسٹ گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں:
1101626780-1.jpg
 

الشفاء

لائبریرین
خوش آمدید رضوی صاحب۔۔۔

آپ نے خوبصورت انداز میں حقیقت حال بیان فرمائی۔ شائد بہت سارے ٹی وی ناظرین کو تو معلوم بھی نہیں ہو گا کہ سینکڑوں پر امن جلوس بھی نکالے گئے تھے۔۔۔ پر امن احتجاجی مظاہروں سے متعلق چینلز پر صرف پٹی چلا دی جاتی تھی کہ فلاں فلاں جگہ پر بھی جلوس نکالا گیا ہے۔ لیکن کوریج صرف توڑ پھوڑ اور شر انگیز حرکات کی کی جاتی رہی۔ جس سے یوم عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک منفی تاثر دیکھنے والوں کے ذہن پر پڑتا رہا۔ اللہ عزوجل ہمیں اور ہمارے میڈیا کو عقل سلیم عطا فرمائے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب صحیح لیکن ہمارا میڈیا کیوں اتنا بے ایمان ہو گیا ہے کہ کہیں بھی ان ریلیوں کی کوریج نہیں کی گئی؟ سب کے سب بکاؤ ہیں کیا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پرامن احتجاج کی کچھ اور جھلکیاں:

1101626577-1.jpg

1101626615-1.jpg


اور یہ بھی دیکھیئے۔۔۔ ۔۔!
لاہور پریس کلب کے باہر ٹی وی،سٹیج آرٹسٹ گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں:
1101626780-1.jpg
کاش کہ یہ ایکٹر ایک شو امریکہ کے بارے ہی کر دیتے تو ان کی جگتیں سن کر امریکہ کی چیخیں نکل جاتیں :)
 
آپ تمام احباب کا بہت شکریہ۔ بالکل یہ میری پہلی تحریر ہے اس فورم کے لئیے۔ کالم جو کہ ایک رائج الوقت نام ہے "دھاگے" کا اس میں صرف و نحو کی کافی غلطیاں ہو گئی ہیں۔ اور یہ مجھے بار بار کھجلی کر رہی ہیں۔ اولآ یہ کہ تحریر خطِ نستعلیق میں نہیں۔ کوئی دوست مجھے سمجھا دے یا لنک ارسال کر دے جس سے میں خطِ نستعلیق اپنے لیپ ٹاپ میں ڈاؤنلوڈ کر لوں۔ اگر اردو ان پیج مل جائے تو خوب تر۔
آپ کی اصلاح اور تبصرے کا پھر سے شکریہ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
ابھی فیس گردی کے دوران یہ دو تصاویر ملیں سوچا انکو بھی شامل کر دوں خاص کر ان صاحبان علم و حکمت کے لیے جو احتجاج کے سرے سے ہی مخالف ہیں۔۔۔۔۔۔!
247668_392067414200418_1144099024_n.jpg


60672_426349694089705_1570908300_n.jpg
 
Top