شدید افسوس

عسکری

معطل
نہیں یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اب کچھ نہیں ہو سکتا ہے ہاں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مجرم کی دماغی حالت درست نہیں تو ری پٹیشن دے کر کیس ری اوپن کر سکتے ہیں
 

خوشی

محفلین
ہو سکتا ھے میں ہی زیادہ بور کرتی ہوں دوسروں کو مگر میں خود کبھی بور نہیں ہوتی ہر بات میں کچھ نہ کچھ اپنی دلچسپی کا تلاش کر ہی لیتی ہوں
 

تیشہ

محفلین
کوئی ضرورت نہیں ہے امین ص کے تھریڈ کھولنے کی :tongue:
اللہ اللہ کرکے اب سکون چھایا ہے :chatterbox:
امین ص کو بھی تو سبق ملنا چاہئیے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم سب سے کسی بھی تھریڈ میں آکر ہنسی خوشی کریں :battingeyelashes:
ورنہ نہیں تو :chatterbox:

باہر ہی ٹھیک ہیں :party:
 

شمشاد

لائبریرین
عالیجاہ میں اپیل کرتا ہوں کہ ملزم کی سزا میں تخفیف بھلے ہی نہ کی جائے، بس رد و بدل کر کے انہیں اپنے ہی دھاگے شروع سے آخر تک دس بار پڑھنے کی سزا سنائی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں وہی بتا دیں جو بتانے میں‌آپ کو دقت نہ ہو

مجھے بھلا کاہے کی دقت، آپ ایسا کریں کہ ان کے کسی بھی دھاگے میں انہی کے گزشتہ ایک ہفتے کے پیغام پڑھ لیں۔ آپ کے لیے وہی کافی ہیں۔

ویسے یہ سزا مجرموں کو سنائی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تب سے لیکر اب تک صرف یہ تبدیلی آئی تھی کہ ٹھیک نہیں کی بجائے بس ٹھیک ہو گیا تھا۔ اور وہ بھی لاکھ کہنے پر۔
 

عسکری

معطل
عالیجاہ میں اپیل کرتا ہوں کہ ملزم کی سزا میں تخفیف بھلے ہی نہ کی جائے، بس رد و بدل کر کے انہیں اپنے ہی دھاگے شروع سے آخر تک دس بار پڑھنے کی سزا سنائی جائے۔

ہم قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت نہیں دیتے اب اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا ریویو پٹیشن کا وقت بھی گزر چکا اب سزا نافز عمل ہے۔اور یہ اردو محفل پولس اور سپریم کورٹ نے پہلی بار کسی مجرم کو سنگین جرائم کے بعد بڑی سوچ سمجھ کر سزا سنائی ہے:cowboy:

ان کا چالان مورخہ 9-7 2008 کو کیا گیا تھا:cool2:
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا جیتے رہیئے اور بہت بہت خوش رہیئے (اللہ تمام خوشیاں نصیب فرمائے آمین) جو بات میں نے کی ہے صرف اس پر توجہ دیجئے اور حق کو حق مان کر کہنا بھی شروع کیجئے یہ ایک اوپن بپلک فورم ہے تو اس کا یہ تاثر بھی قائم کیجئے محض ایک لابی بنا کر اور تلوار لیکر کسی بندے کے پیچھے ایسے مت بھاگا کیجئے کہ باقی لوگوں کے حوصلے پست ہو جائیں

یاد رکھئے

منفی رجحانات منفی نتائج مرتب کرتے ہیں

ہاں

وقتی طور پر یہ لگتا ہے کہ "خس کم جہاں پاک" مگر ایسا ہوتا نہیں ہے

سچ میں جو سکون ہے وہ بغض ، جھوٹ ، کینہ ، عداوت اور "ریاکاری" میں نہیں ہے ۔

عزیز امین نے جو لکھا ہے اس پر تسلی بخش جواب دینا چاہیئے تھا معہ ثبوت کے مگر ہوا وہی کہ ڈھاک کے تین پات اور آپ نے تین پات والا کردار خوب ادا کیا

(کڑوے لہجے پر معذرت)

السلام علیکم
محترمہ sdma بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے آمین
آپ نے مجھے میرے عیوب سے مطلع کیا ۔
میں کوشش کروں گا ان عیوب کودور کر سکوں ۔
سچ اور جھوٹ کا فیصلہ صرف رب تعالی کی ذات پاک کے ہاتھ ہے ۔
اگر آپ نے سچ نشاندہی کی ہے تو اللہ آپ کو بہترین اجر سے نوازے گا ۔
اور اگر یہ نصیحتیں کسی خاص مقصد کے لیے بصورت تہمت و الزام تحریر کی ہیں تو میں بری الذمہ ہوں ۔
آپ کو اجازت ہے کہ مزید کچھ عیوب اور برائیاں جو آپ کو مجھ میں محسوس ہوتی ہیں ۔
کھلے دل سے بیان کر دیں ۔
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
ہم قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت نہیں دیتے اب اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا ریویو پٹیشن کا وقت بھی گزر چکا اب سزا نافز عمل ہے۔اور یہ اردو محفل پولس اور سپریم کورٹ نے پہلی بار کسی مجرم کو سنگین جرائم کے بعد بڑی سوچ سمجھ کر سزا سنائی ہے:cowboy:

ان کا چالان مورخہ 9-7 2008 کو کیا گیا تھا:cool2:

عالیجاہ یہ ہندوستان یا پاکستان کی جیل نہیں ہے جہاں قیدی کو کچھ بھی نہیں ملتا۔ یہ بین الاقوامی جیل ہے جہاں نیٹ کی سہولت کے علاوہ اور بھی بہت ساری سہولتیں قیدیوں کو میسر ہیں۔ ہمارے ہاں کے بہت سارے عام شہری ایسی جیل میں رہنا پسند کریں گے۔ کم از کم لوڈ شیڈنگ کی لعنت، مہنگائی کی لعنت، غنڈہ گردی کی لعنت، جبری مشقت کی لعنت کے علاوہ اور بھی بہت ساری لعنتوں سے محفوظ رہیں گے۔
 
Top