شاہد آفریدی کی اصلیت

شمشاد

لائبریرین
حماد بھائی لالہ کے ساتھ اس دھاگے پر کافی ہو چکی۔ میں چاہتا ہوں کہ اب اس کو یہیں ٹھپ دیا جائے۔
 

سویدا

محفلین
اس عنوان میں خود ہی جواب موجود ہے کہ شاہد آفریدی کی اصلیت یہی پتہ چلی کہ وہ بھی ایک نارمل انسان ہے اسی لیے اس کو غصہ والی بات پہ غصہ آیا
اور یہاں بھی عنقریب شمشاد بھائی کی اصلیت بھی ظاہر ہوجانی چاہیے (کہ جلد از جلد اس کو مقفل فرمادیں) :)
 

شمشاد

لائبریرین
اشاروں کنائیوں میں بہت سمجھایا ہے، اسی لیے آم در آم کا بھی ذکر کیا کہ اس کی مٹھاس سے ہی دل مل جائیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی معذرت کے ساتھ۔ دو عدد وڈیوز شیئر کر رہا ہوں۔



بحث کرنے والوں کی خدمت میں عرض ہے کہ جاہل میڈیا کی رپورٹس پر فوراً ہی کسی شخص پر الزام تراشیاں مت کیا کریں۔ جیو نے یہ وڈیو جب "بریکنگ نیوز" کے طور پر لگائی تھی تو میں نے "فرسٹ ہینڈ" دیکھی تھی۔ اس وقت انہوں نے مکالمات یعنی "ہٹ جاؤ یہاں بچی کھڑی ہے" کی جگہ الگ سے تھپڑوں اور گھونسوں کی آوازیں لگا دی تھیں۔۔۔ اس بریکنگ نیوز میں آفریدی کے جملے تک حذف تھے۔۔۔
 
بس يار اب جانے بھي دو يار ۔۔۔۔ پهلے هي دنيا ميں نفرتيں بهت هے ۔۔۔۔ ايك اور صحيح ۔۔۔ كوئي محبت اور اخوت كي بات كريں ۔۔۔ چھوڑيں يه كردار كشياں ۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بدقسمتی سے میں ملک کو کچھ نہیں دے سکا لیکن جو کچھ مجھے ملک نے دیا ہے وہ بقول حسن نثار کے

-1 فرد، معاشرہ، ریاست تینوں ناکام یعنی انفرادی و اجتماعی ناکامی کا شہکار۔
-2 قانون شکن رویئے … اوپر سے نیچے یعنی پریذیڈنٹ سے پٹواری تک
-3 کرپشن کی انتہاء جس سے کوئی محکمہ، شعبہ حتیٰ کہ عوام تک محفوظ نہیں۔
-4 نمود و نمائش، اسراف
-5 غیر اخلاقی رویئے۔
-6 جھوٹ… افقی اور عمودی، دائیں سے بائیں لیڈر سے ووٹر تک جھوٹ
-7 وعدہ خلافی … ٹاپ ٹو بوٹم
-8 ملاوٹ اشیائے خورونوش سے دواؤں، ذاتوں، ڈگریوں تک میں ملاوٹ
-9 سڑکوں سے لے کر پارکوں تک کوڑے کے ڈھیر اور دعویٰ یہ کہ ”صفائی نصف ایمان ہے“
-10 بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دوسری طرف روپے کی قدر میں مسلسل کمی۔
-11 ذخیرہ اندوزی اور چینی سے لے کر چوزے یعنی پولٹری تک پر سیاستدانوں کی مناپلی
-12 دھوکا فریب … ہر ایک کا ہاتھ دوسرے کی جیب اور نظر دوسرے کے مال پر
-13 میرٹ کی خلاف ورزیاں، پورا ملک ڈنڈی اور ڈنڈے کے زور پر چل رہا ہے۔
-14 پابندیٴ وقت کا قتل حالانکہ نماز کے بنیادی اسباق میں سے ایک پابندی اوقات ہے -15 اصول اور وضع داری کا بحران -17 قبضہ گروپ، لینڈ مافیا۔ اور تو اور سیاستدان اور سرکاری ادارے بھی اس میں ملوث ہیں -18 کام چوری۔ کتنے فیصد لوگ ہیں جو اپنی ذمہ داری احسن طور پر نبھاتے ہیں؟ -19 طبقاتی نظام معاشرت-20 طبقاتی نظام تعلیم اور وہ بھی ایک دو نہیں، درجنوں قسم کا یعنی مختلف بلکہ ذہنی طور پر متصادم نسلوں کی تیاری
-22 جہالت اور جہالت زدہ انداز فکر -23 خوفناک فاقہ زدہ غربت۔ ایک طرف بھوک کی انتہاء دوسری طرف بدہضمی -24 تعلیمی، معاشرتی، سیاسی اجارہ داری۔ -25 محنت اور مختلف کاموں سے جڑے حقارت آمیز رویئے، کام کرنے والے کو کمی کمین کہنے کا ذلیل رویہ - -28 اندھا تقلیدی رویہ اور ہر میدان میں آئین نو سے ڈرنا -29 سائنس اور ٹیکنالوجی یعنی حقیقی علوم سے دوری بلکہ دشمنی -30 ہر شعبہ حیات میں شارٹ کٹ کی تلاش -31 تشدد پسند رویئے، انتہاء پسندی، مذہب و ملک کے نام پر خود کو مسلط کرنا -32 دوسروں کی ذاتی زندگی میں بے جا مداخلت، پرائیویسی کا احترام نہ کرنا۔ -33 بغیر وقت لئے کسی دوسرے کے گھر در آنا -34 دوسروں کی خوشیوں اور کامیابیوں پر حوصلہ شکن رویئے -35 ایثار اور قربانیوں کے جذبوں کا صرف حادثات اور آفات پر سامنے آنا
-36 خوشامد کی انتہاء۔ کرنا اور کرانا -37 بے انتہاء عدم تحفظ یعنی نہ اقتصادی تحفظ نہ عدالتی تحفظ -38 بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی مثلاً بجلی، گیس وغیرہ۔ -41 وقت کی بے قدری -42 دولت اور غربت کو معیار بنا کر دوستیاں اور رشتے قائم اور ختم کرنا -43 لسانیت اور صوبائیت کے روگ سے فرقہ واریت کے ناسور تک -44 رشوت اور اس کی گھناؤنی شکلیں -45 ذاتی مفاد کو تمام مفادات پر ترجیح دینا -46 بے مقصد ہڑتالیں، جلوس، دھرنے، گھیراؤ احتجاج -47 ذاتی تقریبات کے لئے عام اور اہم شاہراہوں کو بند کرنا -48 غلط کار پارکنگ کا رویہ اور اس پر نادم تک نہ ہونا -49 قطار کا احترام نہ کرنا -50 مذہبی سوداگری -51 آمرانہ معاشرتی رویئے اور ڈبل سٹینڈرڈز -53 عدم تعاون کا معاشرتی رویہ
-55 جعلی ادویات کی خرید و فروخت -56 بقدر محنت معاوضے کا فقدان -57 سب سے بڑے کام ”ذہنی محنت“ کو کوئی کام نہ سمجھنا -58 قدم قدم پر مختلف قسم کی دہشت گردی -59 منافق ترین حکمران
کاش ہمارے نام نہاد دانشوران یہ بھی سمجھ سکیں کہ ان کا عوام کو اس طرح ہراساں کرنا بھی دہشت گردی ہی کی ایک قسم ہے۔
معذرت شمشاد بھائی آف ٹاپک بات کے لئے لیکن میں خود کو روک نہیں پائی۔
 
Top