شاہد آفریدی کی اصلیت

یوسف-2

محفلین
یہ ٹھیک ہے کہ شاہد آفریدی نے غلط کیا، اور اس نے اس بات کا اقرار بھی کیا۔۔۔ لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ مداحوں کے دھکم پیل کی وجہ سے اس کی معصوم سی بچی نیچے گر گئی تھی۔ اگر وہ کچلی جاتی تو؟ ایسے میں تو ایک عام انسان کو بھی غصہ آہی جاتا ہے، آفریدی تو پھر ایک قومی ہیرو اور پٹھان بھی ہے :mrgreen:
 
خیر اسکی بچی نیچے گر گئی اسکا مجھے معلوم نہیں۔بہرحال یہ انتہائی مکروہ فعل ہے۔رہی بات قومی ہیرو کی تو اسے قومی ہیرو بھی انہی مداحوں نے بنایا ہے وگرنہ وہ اس قابل کہاں؟اگر کل ساری قوم اس سے نفرت کرنا شروع کردے تو اسکے پلے کیا رہے؟
اگر کسی کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے تو اس کے کچھ آداب بھی ہوتے ہیں جو ملحوظِ خاطر بھی رکھے جاتے ہیں
 
عثمان

محفلین
میں دیکھ چکا ہوں دوسری ویڈیو جس میں اسکا انٹرویو ہوا تھا اس حادثے کے بعد
تو پھر آپ ہی بتائیے کہ اگر کسی کی فیملی اراکین کو اسطرح دھکے لگ رہے ہوں تو وہ کیا کرے گا ؟ میرے خیال سے آفریدی کا ردعمل فطری ہے۔ مداحوں نے بدتمیزی کی انتہا کر چھوڑی تھی اور سیکیورٹی کا انتظام بھی ناقص معلوم ہو رہا ہے۔
 
جب بندہ قومی سٹار بن جاتا ہے تو اسکو غصے پر قابو رکھنا پڑتا ہے۔اسے اپنی رینک کا لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔
یہ لازمی نہیں کہ جس آدمی کو اس نے گھونسا مارا ہے وہی قصور وار ہو
 
اس بات کا تو اسے پہلے معلوم ہونا چاہئیے کہ آگے اسکے مداح ہونگے۔دوسری کمزوری سیکیورٹی کی ہے ناکہ مداحوں کی
 
عثمان

محفلین
جب بندہ قومی سٹار بن جاتا ہے تو اسکو غصے پر قابو رکھنا پڑتا ہے۔اسے اپنی رینک کا لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔
قومی سٹار اور عہدیدار میں فرق ہے۔ کھیل کے میدان میں بے شک وہ ایک خاص رویے کے پابند ہیں لیکن اپنی زندگی کے دوسرے معاملات میں ان کا رویہ عام لوگوں جیسا ہی ہو گا۔

یہ لازمی نہیں کہ جس آدمی کو اس نے گھونسا مارا ہے وہی قصور وار ہو
یہ صرف آپ کی قیاس آرائی ہے۔ اصل واقعہ تو عینی شاہد ہی بتا سکتے ہیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اس میں قصور انتظامیہ کا ہے جو کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ ان کے ناقص انتظامات کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ لیکن اس واقعہ کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ جیو نے اس کو بہت بھونڈے طریقے سے پیش کیا جس سے ان کی بلیک میلنگ پالیسی واضح ہوتی ہے۔ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے وہ واقعہ کا صرف ایک پہلو اجاگر کر رہے ہیں اور اس کو بھی فل مرچ مسالہ لگا کر۔ اس ویڈیو سے یوں لگتا ہے کہ جیسے جیو والوں کو آفریدی سے کوئی خاص بیر تھا اور وہ کسی بہانے کی تلاش میں تھے جو ان کو اس واقعہ کی صورت میں میسر آگیا۔ میزبان کا خصوصا یہ جملہ کہ ہمیں پتہ نہیں چل سکا کہ جس نوجوان کو مکا لگا ہے اس کا کیا حال ہے۔ اس جملے سے بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ جیو ٹی وی کی بلیک میلنگ سے تو مشرف نہیں بچ سکا تھا آفریدی ان کے آگے کیا چیز ہے۔ حکمرانوں کے بعد سب سے زیادہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والا میڈیا ہی ہے اور ان میں سرفہرست جیو ٹی وی ہے۔ کیوں نہ کہوں جیو بلیک ملینگ زندہ باد۔
 
شمشاد

لائبریرین
دنیا ٹی وی نے بھی اس واقعہ کی فوٹیج دکھائی تھی لیکن انہوں نے تو اس واقعہ کو اتنا زیادہ منفی انداز میں نہیں اچھالا۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ڈان نیوز نے یہ خبر نشر کی ہے اور ساتھ ہی شاہد خان آفریدی کا انٹرویو بھی نشر کیا ہے جس میں آفریدی نے غصے کی وجہ بتائی ہے اور اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اگر ہم ڈان نیوز نہ دیکھتے اور صرف جیو نیوز کی خبر مدنظر رکھتے تو ضرور آفریدی کے متعلق ہمارے منفی جذبات ابھرتے۔ جیو نیوزوالے کمبختوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ نہ صرف ملک پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آفریدی کے کروڑوں مداح اور چاہنے والے ہیں ان کy دل کو ٹھیس پہنچے گی. ان کواپنی بلیک میلنگ اور شرپسندی والی پالیسی ہی محبوب ہے۔ میں پہلے جیو بڑے شوق سے سنا کرتا ہے لیکن اب میں کہتا ہوں۔
.I hate Geo
 
جیو ٹی وی کی بلیک میلنگ سے تو مشرف نہیں بچ سکا تھا
مشرف کونسا فرشتہ تھا جس کو بلیک میل کرکے گناہ سرزد ہو گیا۔
حکمرانوں کے بعد سب سے زیادہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والا میڈیا ہی ہے
وہ کس طرح؟کیا حکمرانوں کے سیاہ کرتوت دکھانا عوام کو بیوقوف بنانا ہے؟
 
ڈان نیوز نے یہ خبر نشر کی ہے اور ساتھ ہی شاہد خان آفریدی کا انٹرویو بھی نشر کیا ہے جس میں آفریدی نے غصے کی وجہ بتائی ہے اور اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اگر ہم ڈان نیوز نہ دیکھتے اور صرف جیو نیوز کی خبر مدنظر رکھتے تو ضرور آفریدی کے متعلق ہمارے منفی جذبات ابھرتے۔ جیو نیوزوالے کمبختوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ نہ صرف ملک پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آفریدی کے کروڑوں مداح اور چاہنے والے ہیں ان کy دل کو ٹھیس پہنچے گی. ان کواپنی بلیک میلنگ اور شرپسندی والی پالیسی ہی محبوب ہے۔ میں پہلے جیو بڑے شوق سے سنا کرتا ہے لیکن اب میں کہتا ہوں۔
.I hate Geo
اچھا کیا جو آفریدی کا یہ روپ دکھا دیا کہ وہ ایک اکھڑ مزاج آدمی ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
مشرف کونسا فرشتہ تھا جس کو بلیک میل کرکے گناہ سرزد ہو گیا۔

وہ کس طرح؟کیا حکمرانوں کے سیاہ کرتوت دکھانا عوام کو بیوقوف بنانا ہے؟
میں نہ مشرف کو صحیح سمجھتا ہوں اور نہ ہی اسکی باقیات کو۔ سیاستدانوں اور دوسرے غلط لوگوں کے کرتوت عوام الناس تک بہم پہنچانا بہت ہی اچھا کام ہے۔ کوئی بھی ذی شعور شخص اس امر کی مخالفت نہیں کرسکتا۔ لیکن کسی بھی شخص اور ادارے کو بلیک میل کرنا سب سے بڑھ کر گندا کام ہے جس کی ہر ذی شعور شخص مذمت ہی کرے گا۔
 
Top