شاہد آفریدی کی اصلیت

شہزاد وحید

محفلین
تو میں نے کونسا آفریدی کو جانور کہا ہے۔
میں یہاں یہ بات کرنیکی کوشش کر رہا ہوں کہ آفریدی صاحب کو ہم لوگوں نے قومی ہیرو کا درجہ دیا ہوا ہے اور اگر وہ اس چیز کے ہوتے ہوئے اس طرح کی بونگیاں ماریں گے تو وہ اسٹار کیا ہوئے
میں تو ایسے سٹار پر لعنت بھیجتا ہوں کروڑ دفعہ۔۔۔

جانور نہیں کہا لیکن لعنت تو بھیجی ہے نا۔ آپ کو آفریدی کے غصے پر اعتراض ہے لیکن آپ نے خود غصے میں آکر کتنے سخت کلمات استعمال کیئے ہیں۔



اس بات کو اس طرح ذہن میں رکھیں اور پھر سوچیں
ایک مداح جو آفریدی کو ایک بہت بڑی چیز سمجھتا ہے اور اس سے ملنے، ایک جھلک دیکھنے یا آٹو گراف لینے کیلیے ترستا ہے تو جب وہ آفریدی کو اپنے اتنے قریب پائے گا تو اسکی حالت بالکل دیوانوں جیسی ہوگی اور وہ ہر ممکن کوشش کریگا کہ کسی نہ کسی طرح اس سے ہاتھ ملائے یا آٹو گراف لے سکے ۔کیونکہ وہ بھی بہرحال ایک انسان ہے۔اور انسانی فطرت کے مطابق جب اسے کوئی بہت بڑی چیز ملے تو وہ خوشی سے بے قابو ہو جاتا ہے۔
اور آفریدی صاحب کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ اسے قومی سٹار کا درجہ دیا گیا ہے تو وہ اسکا پاس کرے اور پہلے سے یہ ذہن میں رکھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آسکتے ہیں اور پہلے سے اسکا سدِباب ہو یعنی اتنی چھوٹی بیٹی کو کسی نے اٹھایا ہو یا وہ کار میں ہو۔
کیونکہ وہاں پر ہجوم کا ہونا لازمی ہے اور ہجوم کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہو سکتی کیونکہ ہم بھی بہر حال انسان ہیں

آپ نے بار بار انسان ہونے پر زور دیا ہے لیکن آپ وضاحت جانوروں کی کر رہے ہیں۔ انسان صرف تہذیب کی وجہ سے انسان کہلاتا ہے۔ دیوانوں جیسی حالت یا دھکم پیل کرنا جانوروں کی حرکات ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی ہے کہ کسی بھی خبر کی پہلے تحقیق کر لیا کرو، آپ نے محض ایک ٹی وی رپورٹ دیکھ کر اور بغیر مکمل حالات جانے ایک شخص کو لعنتی قرار دے دیا اور آپ کو اس کے قومی ہیرو ہونے پر بھی شک ہے، آج جو اس کا مقام ہے اس نے اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔ آپ اپنا اور اس کا موازنہ کریں کہ اس نے آج تک ملک کے لیئے کیا کِیا اور آپ نے کیا کِیا، اور پھر ایمانداری سے فیصلہ کریں کہ کیا آپ کو اسے لعنتی کہنے کا حق ہے؟
 

یوسف-2

محفلین
زلفی بھائی! ذرا اس آم کو وزن کریں کتنے کلو کا ہے :D

PHOTO_7343291_7691_19317996_ap.jpg


world_biggest_mango.jpg
 

یوسف-2

محفلین
حسیب بھائی، شہزاد وحید بھائی!
اب غصہ تھوک دیں اور ٹھنڈے میٹھے آم سے لطف اندوز ہوں۔ :D
 

زلفی شاہ

لائبریرین
ہا ہا ہا ۔ آپ نے تو میرے ساتھ ساتھ حضرت علامہ اقبال کے بیان و عمل کو بھی چیلنج کردیا ہے۔:D بھئی آپ کی ایک دیسی قسم ہوتی ہے، نام اس وقت یاد نہیں آرہا جس کا ذائقہ تو بس یونہی سا ہوتا ہے، لیکن وزن آدھ پون کلو تک ہوتا ہے۔ ابھی آم کا سیزن آنے والا ہے، مارکیٹ میں ضرور چیک کیجئے گا
ملیشیا کی مارکیٹ نے تو سفید جھنڈی دکھا دی ہے۔ نہ تڑپائیں ہمیں باربار آم کا ذکر کرکے۔ غالب اور مجھ میں ایک ہی چیز مشترک ہے اور وہ ہے میٹھا آم۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
آپ نے پھر کبھی آسٹریلیا کے آم نہیں دیکھے، دو دو کلو کے ہوتے ہیں۔
ہم ملیشیا سے واپس آنا چاہتے ہیں اور آپ ہیں کہ ہمیں آسٹریلیا بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں۔نا بابانا۔ ویسے ایسے آموں کے پیڑ کے نیچے سونا موت کو ماسی کہنے کے مترادف ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلی دفعہ کسی لڑی میں غیر متعلقہ پوسٹس اچھی لگیں کہ یہ تلخی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

ویسے یہ آم والی گفتگو الگ کرلی جائے تو بہتر ہے تاکہ سب لوگ کھل کر آموں پر اظہارِ خیال کر سکیں ۔ ابھی تو عنوان دیکھ کر دو چار لوگ ہی اندر آنے کا خیال کرتے ہیں۔ :)
 
جانور نہیں کہا لیکن لعنت تو بھیجی ہے نا۔ آپ کو آفریدی کے غصے پر اعتراض ہے لیکن آپ نے خود غصے میں آکر کتنے سخت کلمات استعمال کیئے ہیں۔





آپ نے بار بار انسان ہونے پر زور دیا ہے لیکن آپ وضاحت جانوروں کی کر رہے ہیں۔ انسان صرف تہذیب کی وجہ سے انسان کہلاتا ہے۔ دیوانوں جیسی حالت یا دھکم پیل کرنا جانوروں کی حرکات ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی ہے کہ کسی بھی خبر کی پہلے تحقیق کر لیا کرو، آپ نے محض ایک ٹی وی رپورٹ دیکھ کر اور بغیر مکمل حالات جانے ایک شخص کو لعنتی قرار دے دیا اور آپ کو اس کے قومی ہیرو ہونے پر بھی شک ہے، آج جو اس کا مقام ہے اس نے اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔ آپ اپنا اور اس کا موازنہ کریں کہ اس نے آج تک ملک کے لیئے کیا کِیا اور آپ نے کیا کِیا، اور پھر ایمانداری سے فیصلہ کریں کہ کیا آپ کو اسے لعنتی کہنے کا حق ہے؟
میں نے ملک کو کچھ نہیں دیا اور نہ میں اس قابل ہوں۔چلیں فرض کر لیں میں لعنتی ہوں۔
دوسری بات وہ جو تھوڑی بہت محنت کرتا ہے اسکا اسے بہت زیادہ پیسہ بھی ملتا ہی۔یہاں تو ایسے بھی لوگ ہیں ساری عمر وطن پر جان نچھاور کردیتے ہیں لیکن وطن انہیں کیا دیتا ہے؟
اگر آفریدی محنت کرتا (پتہ نہیں کتنی) تو وہ اپنے لیے بھی کرتا ہے تاکہ اسکا کیرئیر بچ جائے اور مفت کی کمائی،شہرت بونس میں۔وہ ہمارے اوپر کوئی احسان نہیں کرتا محنت کرکے
 

یوسف-2

محفلین
پہلی دفعہ کسی لڑی میں غیر متعلقہ پوسٹس اچھی لگیں کہ یہ تلخی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

ویسے یہ آم والی گفتگو الگ کرلی جائے تو بہتر ہے تاکہ سب لوگ کھل کر آموں پر اظہارِ خیال کر سکیں ۔ ابھی تو عنوان دیکھ کر دو چار لوگ ہی اندر آنے کا خیال کرتے ہیں۔ :)
آداب عرض ہے۔ ایسا دانستہ کیا گیا ہے تاکہ ۔۔۔ آگے تو آپ خود جانتے ہیں۔
اب ان آموں کو الگ ٹوکرے (دھاگہ) میں تو شمشاد بھائی ہی رکھ سکتے ہیں۔
 
بدقسمتی سے میں ملک کو کچھ نہیں دے سکا لیکن جو کچھ مجھے ملک نے دیا ہے وہ بقول حسن نثار کے

-1 فرد، معاشرہ، ریاست تینوں ناکام یعنی انفرادی و اجتماعی ناکامی کا شہکار۔
-2 قانون شکن رویئے … اوپر سے نیچے یعنی پریذیڈنٹ سے پٹواری تک
-3 کرپشن کی انتہاء جس سے کوئی محکمہ، شعبہ حتیٰ کہ عوام تک محفوظ نہیں۔
-4 نمود و نمائش، اسراف
-5 غیر اخلاقی رویئے۔
-6 جھوٹ… افقی اور عمودی، دائیں سے بائیں لیڈر سے ووٹر تک جھوٹ
-7 وعدہ خلافی … ٹاپ ٹو بوٹم
-8 ملاوٹ اشیائے خورونوش سے دواؤں، ذاتوں، ڈگریوں تک میں ملاوٹ
-9 سڑکوں سے لے کر پارکوں تک کوڑے کے ڈھیر اور دعویٰ یہ کہ ”صفائی نصف ایمان ہے“
-10 بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دوسری طرف روپے کی قدر میں مسلسل کمی۔
-11 ذخیرہ اندوزی اور چینی سے لے کر چوزے یعنی پولٹری تک پر سیاستدانوں کی مناپلی
-12 دھوکا فریب … ہر ایک کا ہاتھ دوسرے کی جیب اور نظر دوسرے کے مال پر
-13 میرٹ کی خلاف ورزیاں، پورا ملک ڈنڈی اور ڈنڈے کے زور پر چل رہا ہے۔
-14 پابندیٴ وقت کا قتل حالانکہ نماز کے بنیادی اسباق میں سے ایک پابندی اوقات ہے -15 اصول اور وضع داری کا بحران -17 قبضہ گروپ، لینڈ مافیا۔ اور تو اور سیاستدان اور سرکاری ادارے بھی اس میں ملوث ہیں -18 کام چوری۔ کتنے فیصد لوگ ہیں جو اپنی ذمہ داری احسن طور پر نبھاتے ہیں؟ -19 طبقاتی نظام معاشرت-20 طبقاتی نظام تعلیم اور وہ بھی ایک دو نہیں، درجنوں قسم کا یعنی مختلف بلکہ ذہنی طور پر متصادم نسلوں کی تیاری
-22 جہالت اور جہالت زدہ انداز فکر -23 خوفناک فاقہ زدہ غربت۔ ایک طرف بھوک کی انتہاء دوسری طرف بدہضمی -24 تعلیمی، معاشرتی، سیاسی اجارہ داری۔ -25 محنت اور مختلف کاموں سے جڑے حقارت آمیز رویئے، کام کرنے والے کو کمی کمین کہنے کا ذلیل رویہ - -28 اندھا تقلیدی رویہ اور ہر میدان میں آئین نو سے ڈرنا -29 سائنس اور ٹیکنالوجی یعنی حقیقی علوم سے دوری بلکہ دشمنی -30 ہر شعبہ حیات میں شارٹ کٹ کی تلاش -31 تشدد پسند رویئے، انتہاء پسندی، مذہب و ملک کے نام پر خود کو مسلط کرنا -32 دوسروں کی ذاتی زندگی میں بے جا مداخلت، پرائیویسی کا احترام نہ کرنا۔ -33 بغیر وقت لئے کسی دوسرے کے گھر در آنا -34 دوسروں کی خوشیوں اور کامیابیوں پر حوصلہ شکن رویئے -35 ایثار اور قربانیوں کے جذبوں کا صرف حادثات اور آفات پر سامنے آنا
-36 خوشامد کی انتہاء۔ کرنا اور کرانا -37 بے انتہاء عدم تحفظ یعنی نہ اقتصادی تحفظ نہ عدالتی تحفظ -38 بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی مثلاً بجلی، گیس وغیرہ۔ -41 وقت کی بے قدری -42 دولت اور غربت کو معیار بنا کر دوستیاں اور رشتے قائم اور ختم کرنا -43 لسانیت اور صوبائیت کے روگ سے فرقہ واریت کے ناسور تک -44 رشوت اور اس کی گھناؤنی شکلیں -45 ذاتی مفاد کو تمام مفادات پر ترجیح دینا -46 بے مقصد ہڑتالیں، جلوس، دھرنے، گھیراؤ احتجاج -47 ذاتی تقریبات کے لئے عام اور اہم شاہراہوں کو بند کرنا -48 غلط کار پارکنگ کا رویہ اور اس پر نادم تک نہ ہونا -49 قطار کا احترام نہ کرنا -50 مذہبی سوداگری -51 آمرانہ معاشرتی رویئے اور ڈبل سٹینڈرڈز -53 عدم تعاون کا معاشرتی رویہ
-55 جعلی ادویات کی خرید و فروخت -56 بقدر محنت معاوضے کا فقدان -57 سب سے بڑے کام ”ذہنی محنت“ کو کوئی کام نہ سمجھنا -58 قدم قدم پر مختلف قسم کی دہشت گردی -59 منافق ترین حکمران
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اور ایک ہم ہیں جو اب "شوگر فری آم" ڈھونتے ہیں :mrgreen:
آپ کا مسئلہ حل ہوگیا ۔ ملیشیا کا آم بالکل پھیکا ہوتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ شوگر فری ہے۔ یہاں ہر مشروب شوگر فری میں بھی دستیاب ہے۔ بتائیں کتنے آم بھیجوں ۔ یہاں کا آم سدا بہار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
برادران اب بس کر دیں آفریدی کے ساتھ۔ بہت ہو چکی۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں۔ کہ یہ دھاگہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے سے پہلے ہی نہ دم توڑ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا مسئلہ حل ہوگیا ۔ ملیشیا کا آم بالکل پھیکا ہوتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ شوگر فری ہے۔ یہاں ہر مشروب شوگر فری میں بھی دستیاب ہے۔ بتائیں کتنے آم بھیجوں ۔ یہاں کا آم سدا بہار ہے۔

میں کل ہی یمنی آم لایا ہوں، لیکن وہ شوگر فری نہیں ہے۔
 

حماد

محفلین
پہلی بات تو یہ ہے کہ آفریدی کی فیملی کو پہلے سے اندازہ تھا اور سینکڑوں بار کا تجربہ اور مشاہدہ بھی کہ جب ٹیم جیت کر آتی ہے تو ائرپورٹ پر ہزاروں مداح استقبال کرنے آتے ہیں اور ہر بار اسی طرح دھکم پیل کا سماں ہوتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو ایسی جگہ پر لانا ویسے ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ دوسرا اگر وہ شوق سے آئے ہی تھے تو مجمع کی صورتحال دیکھتے ہوئے ان کو گاڑی سے اترنے ہی نہ دیا جاتا۔
دوسرا یہ کہنا کہ اگر آپ کے فیملی ممبر کو کوئ دھکا دے (ضرر) پہنچائے تو غصہ آنا فطری امر ہے۔ یہاں یہ بات صاف ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا ہو گا۔ اسے اتفاقیہ حادثہ کہا جاسکتا ہے۔ ہماری سڑکوں پر روزانہ ہزاروں حادثات پیش آتے ہیں اور اکثر ایک گاڑی کے ڈرائیور کی لاپرواہی دوسری گاڑی کے مسافرین کے جانی نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔ تو کیا لوگوں کا ردعمل کے طور پر ایک دوسرے کو قتل کرنا بھی جائز شمار ہو گا؟
یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں خاندان کی عزت کے نام پر تشدد کا جواز فراہم کرنے والوں کی کمی نہیں۔ عزت کے نام پر قتل اسی ذہنیت کا شاخسانہ ہوتے ہیں اور جو شخص قانون خود ہاتھ میں لینے سے گریز کرتا ہے اسے معاشرے میں بے غیرت تصور کیا جاتا ہے۔
 

حماد

محفلین
شمشاد بھائ آموں کیلئے علیحدہ دھاگہ کھول لیں۔ آموں میں اور شاہد آفریدی میں محض اتنی مماثلت ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ کے دوران کرکٹ گیند کو بھی شاید "آم" سمجھ کر کھانے کی کوشش کرتا ہوا پکڑا گیا تھا۔
 
Top