شاہد آفریدی کی اصلیت

مزاج اپنی جگہ پر۔ مگر شاہد خان آفریدی ایماندار آدمی ہے۔ اتنے بڑے کیرئیر میں اس کے دامن پر کرپشن کا ایک دھبہ بھی موجود نہیں۔
ان کی ایمانداری کا تو میں بھی قائل ہوں اور کروڑوں مداحوں میں شامل ایک مداح بھی پر اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کسی بھی شخص اور ادارے کو بلیک میل کرنا سب سے بڑھ کر گندا کام ہے جس کی ہر ذی شعور شخص مذمت ہی کرے گا۔
بالکل ایک ایماندار آدمی اور ایک ایماندار ادارے کی بلیک میلنگ ایک بہت ہی گھناؤنا جرم ہے لیکن مشرف جیسے شخص کی بلیک میلنگ کو میں جائز سمجھتا ہوں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ان کی ایمانداری کا تو میں بھی قائل ہوں اور کروڑوں مداحوں میں شامل ایک مداح بھی پر اب۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اللہ تعالیٰ نے چار چیزیں انسان کی نیچر میں ودیعت فرمائی ہیں۔ محبت ،چاہت، غصہ اور نفرت۔ یہ چارچیزیں ہر انسان میں موجود ہوتی ہیں ہاں یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں سے کثرت سے ایک چیز کا اظہار ہوتا ہے لیکن دوسرے شخص سے نہیں ہوتا۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ چیز اس شخص میں موجود نہیں ۔ موجود ہوتی ہے لیکن وہ اس جذبے کو دبا رکھتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چھوڑو ناں یارو، بہت ہو گیا۔ امید ہے آئندہ دونوں محتاط رہیں گے، آفریدی بھی اور عملہ بھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آفریدی کا ردِ عمل فطری ہی تھا اور وہ بھی بہرحال انسان ہے۔

دراصل ہم میں سے بہت سے لوگ واقعات کو براہِ راست اس کے اصل تناظر میں دیکھنا ہی نہیں چاہتے ، بلکہ ہر شخص واقعات کو اپنے تعصبات کے شیشوں کے عقب سے دیکھتا ہے سو اُس کا ردِ عمل بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔

اس لڑی میں بھی کسی نےآفریدی سے اور کسی نے جیو سے اظہارِ نفرت کا موقع نکال لیا۔ ہمیں چاہئے کہ ممکنہ حد تک غیر جانبداری سے معاملات کو دیکھیں اور اسی طرح کا ردِ عمل بھی ظاہر کریں تاکہ غیر ضروری نفرتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ مل سکے۔

اگر آپ کو کسی کے طرزِ عمل سے اختلاف ہو تو اس عمل پر ضرور بات ہونی چاہیے لیکن کسی ادارے یا شخصیت کو ہی حدفِ نفرت بنا لینا میرے خیال سے صحیح نہیں ہے۔

اُمید ہے کوئی بات دوستوں کو گراں نہیں گزرے گی۔
 
اگر آپ کو کسی کے طرزِ عمل سے اختلاف ہو تو اس عمل پر ضرور بات ہونی چاہیے لیکن کسی ادارے یا شخصیت کو ہی حدفِ نفرت بنا لینا میرے خیال سے صحیح نہیں ہے۔
عمل پر بات کریں تو بھائی جان شخصیت یا ادارے کا نام آ ہی جاتا ہے
 
میرا خیال ہے کہ آفریدی کا ردِ عمل فطری ہی تھا اور وہ بھی بہرحال انسان ہے۔
تو میں نے کونسا آفریدی کو جانور کہا ہے۔
میں یہاں یہ بات کرنیکی کوشش کر رہا ہوں کہ آفریدی صاحب کو ہم لوگوں نے قومی ہیرو کا درجہ دیا ہوا ہے اور اگر وہ اس چیز کے ہوتے ہوئے اس طرح کی بونگیاں ماریں گے تو وہ اسٹار کیا ہوئے
 
میرا خیال ہے کہ آفریدی کا ردِ عمل فطری ہی تھا اور وہ بھی بہرحال انسان ہے
اُمید ہے کوئی بات دوستوں کو گراں نہیں گزرے گی۔
اس بات کو اس طرح ذہن میں رکھیں اور پھر سوچیں
ایک مداح جو آفریدی کو ایک بہت بڑی چیز سمجھتا ہے اور اس سے ملنے، ایک جھلک دیکھنے یا آٹو گراف لینے کیلیے ترستا ہے تو جب وہ آفریدی کو اپنے اتنے قریب پائے گا تو اسکی حالت بالکل دیوانوں جیسی ہوگی اور وہ ہر ممکن کوشش کریگا کہ کسی نہ کسی طرح اس سے ہاتھ ملائے یا آٹو گراف لے سکے ۔کیونکہ وہ بھی بہرحال ایک انسان ہے۔اور انسانی فطرت کے مطابق جب اسے کوئی بہت بڑی چیز ملے تو وہ خوشی سے بے قابو ہو جاتا ہے۔
اور آفریدی صاحب کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ اسے قومی سٹار کا درجہ دیا گیا ہے تو وہ اسکا پاس کرے اور پہلے سے یہ ذہن میں رکھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آسکتے ہیں اور پہلے سے اسکا سدِباب ہو یعنی اتنی چھوٹی بیٹی کو کسی نے اٹھایا ہو یا وہ کار میں ہو۔
کیونکہ وہاں پر ہجوم کا ہونا لازمی ہے اور ہجوم کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہو سکتی کیونکہ ہم بھی بہر حال انسان ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں بات اب حد سے آگے نکلتی نظر آ رہی ہے۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ ادھر ہی رک جائیں۔
 
یوسف-2

محفلین
ویسے انصاف کی بات یہ ہے جس ٹی وی رپورٹرنے بھی اس واقعہ کو منفی انداز میں رپورٹ کیا ہے، اس نےغلط کیا ہے اور صحافتی اصول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ اسی طرح اس واقعہ کی بنیاد پر، جوآفریدی کا ایک فطری رد عمل تھا، یہاں بھی آفریدی کے خلاف مخالفانہ جذبہ کا اظہار ایک غلط رویہ ہے۔
واضح رہے کہ میں آفریدی کے اس عمل کی تائید نہیں کر رہا، یقینا" اسے اپنے مقام کا خیال رکھتے ہوئے ایک پبلک پیلٹ فارم پر میڈیا کی موجودگی میں عوام کے غلط طرز عمل پر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، جو اس نے نہیں کیا۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ اس واقعہ کی بنیاد پر اپنے قومی ہیرو کو بلا وجہ لتاڑنا شروع کر دیں۔
 
یوسف-2

محفلین
میرے خیال میں بات اب حد سے آگے نکلتی نظر آ رہی ہے۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ ادھر ہی رک جائیں۔
آپ کا مشورہ بروقت اور بالکل درست ہے۔ ہمیں یہاں محاورتا" چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی بجائے محفل کے لسی خانہ میں چل کر ٹھنڈی میٹھی لسی کا گلاس پی کی کر کووووول ہوجانا چاہئے :mrgreen: اور جو ابھی کووووول ہونا نہیں چاہتے وہ محفل کے چائے خانہ میں چل کر گرم گرم چائے کی چسکی لگا کر گرما گرم گپ شپ کرسکتے ہیں :D
 
ارے میٹھی لسی اور آپ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ پھر اوپر سے کول لسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کیا سن رہا ہوں؟ کیا میں جاگ رہا ہوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
یوسف-2

محفلین
ارے میٹھی لسی اور آپ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ پھر اوپر سے کول لسی۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میں کیا سن رہا ہوں؟ کیا میں جاگ رہا ہوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بھئ آپ "حریان" نہ ہوں۔ اگر ٹھنڈی میٹھی لسی پی نہیں سکتا تو کم از کم پینے کے خواب تو دیکھ سکتا ہوں نا :D
آج کل تو "خوابوں" پر ہی گذارا ہے۔ ماضی کا خیال آتے ہی عالم تصور میں تو ہم ایک ہاتھ سے چائے اور دوسرے ہاتھ سے سگریٹ بھی "نوش" جاں فرماتے رہتے ہیں۔ اب ڈاکٹر تصور پر تو پابندی لگانے سے رہا :D
 
لگتا ہے ڈاکٹروں کو پابندیاں لگانے کا چسکا سا پڑ گیا ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو تصور پر بھی پابندی لگا دیتے۔ بے بس بیچارے
 
یوسف-2

محفلین
لگتا ہے ڈاکٹروں کو پابندیاں لگانے کا چسکا سا پڑ گیا ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو تصور پر بھی پابندی لگا دیتے۔ بے بس بیچارے
ڈاکٹروں کی پابند یوں کا بھی ہمارے پاس توڑ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آم کے سیزن میں دو تین دن میں صرف ایک عد د آم کھا سکتے ہو۔ ہم اُس دن کلو بھر کا "ایک آم " کھا لیتے ہیں، علامہ اقبال کی پیروی میں :mrgreen:
 
کلو کےآم تربوز کی بیل کے ساتھ لگتے ہیں کیا؟؟؟؟
 
یوسف-2

محفلین
کلو کےآم تربوز کی بیل کے ساتھ لگتے ہیں کیا؟؟؟؟
ہا ہا ہا ۔ آپ نے تو میرے ساتھ ساتھ حضرت علامہ اقبال کے بیان و عمل کو بھی چیلنج کردیا ہے۔:D بھئی آپ کی ایک دیسی قسم ہوتی ہے، نام اس وقت یاد نہیں آرہا جس کا ذائقہ تو بس یونہی سا ہوتا ہے، لیکن وزن آدھ پون کلو تک ہوتا ہے۔ ابھی آم کا سیزن آنے والا ہے، مارکیٹ میں ضرور چیک کیجئے گا
 
Top