زیرک

محفلین
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاں
شام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
منیر نیازی​
 

زیرک

محفلین
اب یاد کبھی آئے تو آئینے سے پوچھو
محبوب خزاں شام کو گھر کیوں نہیں جاتے
محبوب خزاں​
 

زیرک

محفلین
دن کسی طرح سے کٹ جائے گا سڑکوں پہ شفقؔ
شام پھر آئے گی، ہم شام سے گھبرائیں گے
فاروق شفق​
 

زیرک

محفلین
گھر کی وحشت سے لرزتا ہوں مگر جانے کیوں
شام ہوتی ہے تو گھر جانے کو جی چاہتا ہے
افتخار عارف​
 

زیرک

محفلین
کوئی بھولا ہوا غم ہے جو مسلسل مجھ کو
دل کے پاتال سے دیتا ہے صدا شام کے بعد
فرحت عباس شاہ​
 

زیرک

محفلین
پھر اٹھا یاد کے آنگن سے اداسی کا دھواں
کس نے طاقوں میں جلا کر مِری شامیں رکھ دیں
ناظر وحید​
 

زیرک

محفلین
دل کی بستی سے سرِ شام جو اٹھا ہے دھواں
اچھے موسم کا اشارہ بھی تو ہو سکتا ہے
ناظر وحید​
 

رانا

محفلین
شام سے پہلے وہ مست اپنی اڑانوں میں رہا
جس کے ہاتھوں میں تھے ٹوٹے ہوئے پر شام کے بعد
(فرحت عباس شاہ)
 

جاسمن

لائبریرین
راحیل فاروق
بہار کی شوخ ہوائیں تری تلاش میں ہیں
چمن سے روٹھ درختوں کی ٹہنیوں سے نہ روٹھ

عزیز جان کھلی کھڑکیوں کی خوشبو کو
گلی سے ترک مراسم سہی گھروں سے نہ روٹھ

(عرفان صدیقی)
 
Top