شامل کی تصاویر

ماشاءاللہ، بہت ہی پیارا بچہ ہے۔ اللہ تعالٰی شامل کو نظر بد سے بچائے ، اس کی عمر دراز کرے اور دونوں جہاں کی کامیابیاں نصیب فرمائے (آمین)
 

ساجداقبال

محفلین
شکریہ، آپکی یہاں ”کنیت“ کی بدولت شامل میاں کی تصاویر دیکھنے کی خواہش تھی، جو پوری ہوگئی۔ اللہ دونوں جہان میں آپ دونوں کو کامیاب کرے۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت پیارا بچہ ہے۔ اللہ اس کے نصیب اچھے کرے۔
آمین

شامل اور ابو شامل کی درازی عمر کی دعا ہے۔
ماشاءاللہ بہت اچھا بچہ ہے۔
دعاؤں کے لیے شکریہ بھائی

ماشاءاللہ، بہت ہی پیارا بچہ ہے۔ اللہ تعالٰی شامل کو نظر بد سے بچائے ، اس کی عمر دراز کرے اور دونوں جہاں کی کامیابیاں نصیب فرمائے (آمین)
اللہ تعالٰی آپ کی دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے اور شامل کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بناغے۔

بہت پیارا بیٹا ہے آپ کا ماشاءاللہ ۔۔ اچھا لگا تصویریں دیکھ کر ۔۔ شکریہ ۔۔:)
آپ کا بھی شکریہ

اللہ شامل کو دونوں جہان کی تمام تر نعمتوں سے مالا مال کرے۔ آمین۔
فہد سینئر اور فہد جونئر میں واقعی مماثلت تو خاصی ہے۔
جو دعا شامل کے لئے اوپر ہے، وہی ابو شامل کے لئے بھی!!!!
دعاؤں کی تو سب کو ہمیشہ ہی ضرورت رہتی ہے نا۔ مجھے بھی ہے۔
دعاؤں پر آپ کا مشکور ہوں میری بھی دعا ہے کہ اللہ آپ کا شفیق سایہ تادیر ہم پر سلامت رکھے اور آپ کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا وقت دے۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ، آپکی یہاں ”کنیت“ کی بدولت شامل میاں کی تصاویر دیکھنے کی خواہش تھی، جو پوری ہوگئی۔ اللہ دونوں جہان میں آپ دونوں کو کامیاب کرے۔

بس آپ جیسے ساتھیوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دھاگہ کھولنے کی جسارت کی اور آپ کی ہزاروں خواہشوں میں سے ایک خواہش کی تکمیل پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول کرے۔
 

وجی

لائبریرین
شامل اور ابوشامل دونوں کو اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اچھا مستقبل دے امین
 

ساجداقبال

محفلین
بس آپ جیسے ساتھیوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دھاگہ کھولنے کی جسارت کی اور آپ کی ہزاروں خواہشوں میں سے ایک خواہش کی تکمیل پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول کرے۔
تاہم یہ وہ والی خواہش نہیں تھی جس پر ”دُم“ نکلتی ہے۔ ;)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ۔۔۔ کتنا پیارا بچہ ہے شامل! دوسرے نمبر والی تصویر تو بہت ہی مزے کی ہے۔ بچے جب بیٹھنا شروع کرتے ہیں تو سب سے زیادہ مزہ ان کے مختلف سمتوں میں لڑھکنے پر آتا ہے :)
میری طرف سے بھی شامل کے لیے بہت سا پیار اور ڈھیر ساری دعائیں۔
 
بہت خوب تصاویر ہیں بچوں کی ماشاللہ، اللہ تعاٰلی انکو عمر دراز اور صحت و سلامتی عطا فرماویں اور والدین پر اپنی خصوصی رحمت کا سایہ رکھیں۔ آمین
 
Top