شامل کی تصاویر

ابوشامل

محفلین
آج ایک فولڈر سے شامل کی پرانی تصاویر ملیں، بے ساختہ مسکراہٹ چہرے پر بکھر گئی اور جو خوشی حاصل ہوئی سوچا اسے آپ کے ساتھ شیئر کر لیا جائے۔
اس بہانے شامل کی تصاویر چاہنے والےکئی ساتھیوں سے فرمائش بھی پوری ہوجائے گی۔ اسی تھریڈ پر کوشش کروں گا کچھ تازہ تصاویر پیش کر سکوں۔ پہلی تصویر گزشتہ موسم سرما کی ہے جبکہ دوسری اس وقت کی ہے جب حضرت بیٹھنا سیکھ رہے تھے۔ جبکہتیسری تصویر صرف تین ماہ پرانی ہے جو پاکستان فضائیہ کے قائم کردہ عجائب گھر کے دورے کھینچی گئی۔
img0356aip9.jpg

shamilsindhi8oz0.jpg

img0561avf6.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت پیارا بچہ ہے ۔ بچے زندگی سے بھرپور ہوتے ہیں اور آس پاس رونق بکھیر دیتے ہیں۔ اللہ اسے عمرِ دراز عطار فرمائے (آمین)

اور تصاویر بھی پیش کیجے گا!
 

مغزل

محفلین
چشمِ مانور ، رخِ روشن، دلِ ماشاد
بہت ہی پیارہ بچونگڑا ہے ۔۔ اللہ
باعمل صالح بنائے اور استقامت دے
اٰمین۔
 

ابوشامل

محفلین
اللہ آپ تمام ساتھیوں کی دعاؤں قبول و مقبول فرمائے اور ہمیں استطاعت دے کہ اس معصوم کی درست طریق پر تربیت کر سکیں۔ (آمین)
وارث بھائی ابو شامل کی جھلک آپ کو اس میں ہی نظر آ جائے گی ؛) میں نے محفل پر ابتدائی ایام میں اپنے بچپن کی تصویر پیش کی تھی۔ ابھی ڈھونڈکر دوبارہ لگاتا ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
ویسے یہ تصویر واقعی نونہال والوں کو بھیجی جا سکتی تھی اور وہ اسے سرورق پر جگہ بھی دے دیتے (اچھی خوش فہمی ہے، ہے نا)
 

ایم اے راجا

محفلین
اللہ شامل کو عمرِ دراز عطا فرمائے اور اسکے بخت اچھے کرے، ہمارا بھتیجا اتنا پیارا ہیکہ میں نے تو اسے محفوظ کر لیا ہے، ماشاءاللہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں اس طرح کے دھاگوں میں کم ہی دخل دیا کرتا ہوں لیکن ماشااللہ بھتیجا اتنا پیارا ہے کہ کچھ کہتے ہی بنی۔
بہت پیارا بچہ ہے ماشااللہ۔
اور شامل بھائی آپ بھی بہت کیوٹ ہیں اپنی تصویر میں ;)
ویسے یہ شامل جونئیر اور سینئیر میں کافی مشابہت ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
محسن بھائی "دخل اندازی" کا بہت شکریہ
آپ شامل جونیئر اور سینئر کہہ رہے ہیں ہمارے سسرالی فہد سینئر اور جونیئر کہتے ہیں ;)
 

الف عین

لائبریرین
اللہ شامل کو دونوں جہان کی تمام تر نعمتوں سے مالا مال کرے۔ آمین۔
فہد سینئر اور فہد جونئر میں واقعی مماثلت تو خاصی ہے۔
جو دعا شامل کے لئے اوپر ہے، وہی ابو شامل کے لئے بھی!!!!
دعاؤں کی تو سب کو ہمیشہ ہی ضرورت رہتی ہے نا۔ مجھے بھی ہے۔
 
Top