شاعرِ محفل 2009ء تبصرہ جات

الف عین

لائبریرین
میری طرف سے بھی محمد احمد کو شاعر محفل 2009 منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک۔۔ اور مجھ کو بھی کہ ان کو منتخب کیا!!
 
مغزل

محفلین
جیسا کہ آپ کے علم میں آ گیا ہے کہ محمد احمد، پینل کے متفقہ فیصلے کے مطابق 2009ء کے محفل کے بہترین شاعر پائے ہیں سو

آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب، امید ہے اسی طرح خوبصورت شاعری کرتے رہیں گے اور محفل پر پیش کرتے رہیں گے :)

واہ صاحب واہ ۔۔ ہررررراا۔۔۔۔ جی خوش ہو گیا خبر سن کر۔
( ایک ہفتے سے عجیب یاسیت کا شکار تھا)
احمد بہت بہت مبارک ہو ، جیوں دا رہ میرے یار۔ خوش رہ
دیگر دوست جو اس سلسلے میں سامنے نہ آسکے ، وہ دل چھوٹانہ کریں
کہ یہ محض اظہارِ شفقت ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی دوست اچھے شاعر نہیں۔
بس شو ق کو مہمیز دینے اور حوصلے کی فراوانی کی ضرورت ہے ، اللہ کرے زورِ‌قلم اور زیادہ

احمد ایک بار پھر مبارک ، جیتے رہو بھیا ، مالک ومولیٰ مزید کامیابیاں نصیب فرمائے آمین​
 
محمداحمد

لائبریرین
بے حد ممنون ہوں تمام دوستوں کا اور پینل کے اراکین کا کہ جنہوں نے اس خاکسار کو اپنی محبت سے سرفراز کیا۔

پینل کے تمام اراکین ( جو کہ سب ہی میرے اساتذہ میں سے ہیں) کا فیصلہ اپنی جگہ لیکن میں خود کو ہرگز اس قابل نہیں سمجھتا کہ مجھے تو شاعر ہونے کا دعویٰ تک نہیں ہے پھر بہترین شاعر ہونے کی بات تو بہت بعد کی ہے ۔ بس یوں‌سمجھیے کہ:

؂ قرعہ فال میرے نام نکل آیا ہے

میری یوں بھی کبھی خواہش نہ رہی کہ میں کسی مسابقت کی دوڑ کا حصہ بنوں کہ اول تو میں خود کو اس قابل ہی نہیں سمجھتا اور دوسرے یہ کہ یہ بات مجھے ہرگز گوارا نہیں کہ میں کسی بھی دوست کے لئے حریف کے طور پر سامنے آؤں کہ میرا کل سرمایہ احباب کی محبتوں کے سوا کچھ بھی نہیں اور میں اپنے دوستوں کو کبھی کھونا نہیں چاہتا۔

ایک بار پھر آپ تمام احباب کی محبت اور نظرِ التفات کا بے حد شکریہ!

محمداحمد

لائبریرین
میری طرف سے بھی محمد احمد کو شاعر محفل 2009 منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک۔۔ اور مجھ کو بھی کہ ان کو منتخب کیا!!

جیسا کہ آپ کے علم میں آ گیا ہے کہ محمد احمد، پینل کے متفقہ فیصلے کے مطابق 2009ء کے محفل کے بہترین شاعر پائے ہیں سو

آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب، امید ہے اسی طرح خوبصورت شاعری کرتے رہیں گے اور محفل پر پیش کرتے رہیں گے :)

محترم اعجاز عبید صاحب اور محترم محمد وارث صاحب،

آپ کی محبتوں کے شکریہ کے ساتھ ساتھ یہاں میں آپ دونوں کو بھی مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ خاکسار آج کچھ آڑھے ٹیڑھے مصرعے لکھ لیتا ہے وہ آپ کی توجہ ، محبت اور تربیت ہی کا نتیجہ ہے اور اس مبارکباد کے اصل حقدار آپ ہی ہیں۔

ساتھ ساتھ اس مبارک باد کے مستحق میرے بہت ہی عزیز بھائی محترم عبید الرحمٰن عبید بھی ہیں کہ جنہوں نے مجھے ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا اور شاعری کی ابجد سے روشناس کرایا۔

بہت بہت شکریہ!

محمداحمد

لائبریرین
میری طرف سے بھی احمد صاحب کو بہت بہت مبارک ہو

بہت شکریہ خرم بھائی! بہت محبت ہے آپ کی۔ کل کچھ عجلت کے باعث سب کو انفرادی جواب نہیں دے سکا تھا

السلام علیکم

نایاب

نایاب بھائی بے حد ممنون ہوں کہ آپ مجھ سمیت سب اہلِ محفل سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ مجھے رشک آتا ہے۔

اللہ آپ کو خوش رکھے (آمین)

میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو محمد احمد صاحب۔ :applause:

بہت شکریہ فرخ بھائی آپ کی محبت ہے۔

محمد احمد صاحب! بہت بہت مبارک ہو۔

ذرہ نوازی ہے آصف شفیع صاحب کہ آپ نے اس ناکارہ کو کسی قابل سمجھا۔

مبارک، مبارک، مبارک، مبارک محمد احمد صاحب بہت بہت مبارک!

عمران بھائی بہت شکریہ اتنی ڈھیر ساری مبارکباد کے لئے۔ ہمارے طرف سے بھی مبارک باد قبول کیجے آپ کی عمدہ شاعری پر اور خاص طور پر "شناور ڈوب جاتا ہے" والی نظم پر کہ وہ یقیناً لائقِ ستائش ہے۔

واہ صاحب واہ ۔۔ ہررررراا۔۔۔۔ جی خوش ہو گیا خبر سن کر۔
( ایک ہفتے سے عجیب یاسیت کا شکار تھا)
احمد بہت بہت مبارک ہو ، جیوں دا رہ میرے یار۔ خوش رہ
دیگر دوست جو اس سلسلے میں سامنے نہ آسکے ، وہ دل چھوٹانہ کریں
کہ یہ محض اظہارِ شفقت ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی دوست اچھے شاعر نہیں۔
بس شو ق کو مہمیز دینے اور حوصلے کی فراوانی کی ضرورت ہے ، اللہ کرے زورِ‌قلم اور زیادہ

احمد ایک بار پھر مبارک ، جیتے رہو بھیا ، مالک ومولیٰ مزید کامیابیاں نصیب فرمائے آمین​

مغل بھیا،

آپ سے تو کیا کہا جائے کہ آپ کی طرف سے اس قدر محبت ملتی ہے کہ مجھ غریب سے سنبھلتی بھی نہیں ہے پتہ نہیں شاید میں اس محبت کے قابل ہوں بھی کہ نہیں ۔

یہ اعزاز آپ کی محبت کی عطا ہے سو مبارکباد بھی آپ ہی قبول کیجے کہ جناب اگر آپ دستبردار نہیں ہوتے تو ہمیں کون ایوارڈ دیتا ۔ :grin:

اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے (آمین)
 
ارے نہیں دوست ، ایسا نہیں، محفل میں اگر شیرینی بٹتی ہےتو سب کا حق ہونا چاہیے نا، اگلی بار کسی اور دوست کی باری ، کیوں ؟؟ ( سمجھ گئے نا)
 
ش زاد

محفلین
احمد بھائی آپ پر سلامتی ہو
احمد بھائی مُجھے یقین تھا کہ یہ اعزاز آپ ہی کے کلام کو مِلے گا
اور حق بھی یہی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مُجھے یہ دیکھ کر بے حد مُسرت ہو رہی ہے
کلام مُعتبر ہوتا ہے عُمدہ تخیّل کے سبب اورعُمدہ تخیّل پیداوار ہوتا ہے کسی بھی شاعر کے مُثبت داخلی رویّوں کی۔ آپ کے کلام میں وہ سب کُچھ ہے جو کسی انسان کے شاعر ہونے کے لئے اور کسی شاعر کے بہترین شاعر ہونے کے لیے لازم ہے
تہِ دل سے مُبارک باد قبوُل کیجیئے

اللہ آپ کے قلم کو زندہ، پُر کار و پُر خیال رکھے آمین
 
Top