شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

اینکر نے پوچھا : "شبانہ جی! جیسی شاعری جاوید صاحب کرتے ہیں، یہ تو بڑے رومانٹک ہوں گے؟"
شبانہ نے جواب دیا، "رومانس تو کبھی انکو چھو کر بھی نہیں گزرا۔"
اینکر نے حیرت سے جاوید صاحب کی طرف دیکھا، تو وہ بولے : "دیکھو بھائی، جو لوگ سرکس میں کام کرتے ہیں، وہ اپنے گھر میں الٹے تھوڑی لٹکے ہوتے ہیں کیا؟"
 

عرفان سعید

محفلین
ایک شادی شدہ بچوں والی خاتون کو کون چھیڑتا ہے؟
یہ صرف میری ہمت ہے کہ پچھلے چودہ سال سے اپنی بیوی کو تنگ کر رہا ہوں!
 

لاریب مرزا

محفلین

اے خان

محفلین
مَزاحِیہ تَذکَیر و تانیث ۔

جِن خَواتین کے نام یہ ہوں ، اُن کے شَوہَروں کے نام ایسے ہونے چاہئیں ۔ ۔ ۔ ۔

آمنہ __________ سامنا

خُوش بَخت ________ بَدبَخت

جَنَّت ________ جَنَّتی

کَشَف ________ کَرامَت

عَینی ________ غَینی

دیگَر مُحِبّانِ اُردُو اِس فہرِست میں اِضافہ کَریں ۔
 
‏اردوزبان کےکچھ الفاظ الٹاکرکےپڑھنےسےمعانی ہی بدل جاتےہیں جیسے
بارش=شراب
سیب=بیس
تاریخ=خیرات
لاش=شال
بیج=جیب
راز=زار
نام=مان
روز=زور
بات=تاب
ناپ=پان
رات=تار
ریت=تیر
شوخ=خوش
شام=ماش
رش=شر
لوگ=گول
ناک=کان
لات=تال

لیکن؟
"ساس"اور"داماد "
ان دنوں کوالٹاکرلیں سیدھاکرلیں ذرانہیں بدلتے ۔
 
Top