شادي شدگان کے مسائيل اور انکا حل

شمشاد

لائبریرین
اگر بس نہیں ملی تھی تو تھوڑی دیر انتظار کر لینا تھا، دوسری آ جاتی، سائیکل پر جانے کی کیا ضرورت تھی۔

اور بابا جی کی سائیکل بھی ضرور چوری ہو جاتی اگر کوئی اس کو چھپا کر گھر میں رکھ سکتا۔ یہ تقریباً 30 فٹ اونچی اور 50 فٹ لمبی ہے۔
 
کافی انتظار کیا تھا مگر نہیں آئی میرے والی۔ اب میں کسی اور کی سائیکل چرانے سے تو رہا۔
اصل میں ہمارے یہاں شہر میں گاڑی کی پارکنگ بہت بڑا مسئلہ ہے اور سائیکل کا ہونا زیادہ بہتر ہے۔
اچھا بابا جی کی سائیکل اتنی بڑی تھی۔ تو کیا بابا جی ادھر ذرافے پر چڑھ کر سوار ہوا کرتے تھے سائیکل پر؟
 

فریب

محفلین
جناب دوبارہ سے شادی شدگان کے مسائل کی طرف آئیں اور شمشاد بھائی آپ شروع کریں مسائل کی لسٹ بنانا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
فریب نے کہا:
جناب دوبارہ سے شادی شدگان کے مسائل کی طرف آئیں اور شمشاد بھائی آپ شروع کریں مسائل کی لسٹ بنانا۔۔۔۔۔۔۔۔

میں کیا لسٹ بناؤں کیونکہ میرا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے سوائے اس کے :

1) گھر کے لیئے سودا سلف لانا
2) بال بچوں کو باہر لے کے جانا
3) بچوں کو پڑھائی میں مدد دینا
4) بیگم صاحبہ کو خریداری کے لیئے لیکر جانا
5) ڈبل ڈیوٹی کرنا یعنی کہ سارا دن آفس اور آفس سے آ کر بال بچوں کی
6) جو بھی پکا ہوا ہو، اسی کو کھانا

فی الحال یہی کافی ہیں، ان میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔

باقی شادی شدہ حضرات بھی اپنی اپنی مصروفیات اور مسائل کی لسٹ بھیج دیں تاکہ ایک consolidated لسٹ بنائی جا سکے۔
 
7- بیگم کی باتیں سننا
8۔ ساس کو گھر میں برداشت کرنا
9 ۔ سسرائیل والوں کے نخرے اٹھانا
10۔ گھر میں جھاڑو لگانا
11۔ دوستوں کےسامنے ہمیشہ بے عزتی کا ہونا
12۔ ہرمعاملہ میں‌بیگم کی ہاں میں ہاں ملانا
13۔ بیگم کی بلی سے محبت بھرا سلوک کرنا
14۔ بیگم کی ہاں میں‌ہاں ملانا
15۔ کوشش کرنا کہ پڑنےوالی گالیاں دوستوں کے کانوں تک نہ پہنچ سکیں۔

(نوٹ: یہ مسائیل آپ بیتی نہیں‌ بلکہ جگ بیتی سے اخذ کئے گئے ہیں اور اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ ہمارے بجائے شوہران کے پوچھے)
 
افتخار راجہ نے کہا:
7- بیگم کی باتیں سننا
8۔ ساس کو گھر میں برداشت کرنا
9 ۔ سسرائیل والوں کے نخرے اٹھانا
10۔ گھر میں جھاڑو لگانا
11۔ دوستوں کےسامنے ہمیشہ بے عزتی کا ہونا
12۔ ہرمعاملہ میں‌بیگم کی ہاں میں ہاں ملانا
13۔ بیگم کی بلی سے محبت بھرا سلوک کرنا
14۔ بیگم کی ہاں میں‌ہاں ملانا
15۔ کوشش کرنا کہ پڑنےوالی گالیاں دوستوں کے کانوں تک نہ پہنچ سکیں۔

(نوٹ: یہ مسائیل آپ بیتی نہیں‌ بلکہ جگ بیتی سے اخذ کئے گئے ہیں اور اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ ہمارے بجائے شوہران کے پوچھے)

مسائل نمبر 12 اور 14 میں تکرار پائی جاتی ہے۔ اس سے کہا جا سکتا ہے کہ غیر شادی شدگان میں مسائل کی تکرار پائی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ غیر شادی شدہ حضرات شادی شدہ حضرات کے مسائل میں کیوں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں؟
 

فریب

محفلین
ارے بھائی صاحب اسی لیئے تو باہر والے پوچھ رہے ہیں اندر والوں کا حال کہ احتیاطی تدابیر کر کے اندر آیا جا سکے۔۔۔۔۔ :wink:
 
Top