شادي شدگان کے مسائيل اور انکا حل

شمشاد

لائبریرین
جہانزیب نے کہا:
بوچھی جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے مطلب میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے اور دور تک امکان نظر بھی نہیں آتا ہے :p کیونکہ میں کسی کو نظر نہیں آتا ہوں نا، ابھی میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہے مئی میں :lol:

کر لیں عیش جب تک کر سکتے ہیں، آخر ایک نہ ایک دن چھری تلے آنا ہی ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
شمشاد بھائی میں نے آپکا کیا بگاڑا ہے جو ایسی باتیں کر رہے ہیں :p کسی کی آزادی دیکھی نہیں جاتی :evil:
 
شمشاد

لائبریرین
جہانزیب بھائی کہاوت ہے کہ
شادی ایک ایسا لڈو ہے کہ جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ پچھتائے، تو جب پچھتانا ہی ٹھہرا تو کیوں نہ کھا کر پچھتایا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ موتی چُور کا لڈو ہے، اس سے الرجی نہیں ہوتی، اور بالفرضِ محال ہو بھی گئی تو ساتھ میں آنٹی الرجی بھی تو آئے گی ناں۔
 
تیشہ

محفلین
جہانزیب نے کہا:
شمشاد بھائی میں نے آپکا کیا بگاڑا ہے جو ایسی باتیں کر رہے ہیں :p کسی کی آزادی دیکھی نہیں جاتی :evil:

غیر شادی شدہ لوگوں پر بھاری ٹیکس لگانا چاہیے یہ کوئی اچھی بات نیہں کوئی شخص دوسروں سے زیادہ خوش ہو۔

:p
 
تیشہ

محفلین
:p :D

خوشگوار شادی صرف حضرت آدم اور بی بی حوا کی تھی
حضرت آدم کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ کیسے کیسے بہتر مرد بی بی حوا سے شادی کرنے کے خواہاں تھے، اور بی بی حوا کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ حضرت آدم کی اماں کتنا عمدہ کھانا پکاتیں تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

اور یہ بھی نہیں کہہ ہو گا کہ “میرے لیئے تو ہزاروں رشتے آئے تھے، ماں باپ ہی اندھے تھے جو تمہارے پلے باندھ دیا“
 
میری طرف سے کھلی چھٹی ہے، جب تک آزاد رہ سکتے ہیں، رہ لیں،
میرے کنبے والے بھی جب پاکستان چلے جاتے ہیں تو میں بھی “بیچلر لائف“ خوب انجوائے کرتا ہوں۔
 
میں تو خود ابھی تک “بیچلر لائف“ گزار رہا ہوں ، انجوائے کیسے کرتے ہیں یہ ذرا بتا دیں شمشماد بھائی۔ کیا آپ کو سب کچھ تیار مل جاتا ہے جب کنبہ پاکستان گیا ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے سعودی عرب میں رہنے والوں کی یہ بڑی موج ہے کہ انہیں کچھ کرنا نہیں پڑتا ہے سب کچھ ہوتا چلا جاتاہے :)
 
تیشہ

محفلین
محب علوی نے کہا:

بلکل ٹیھک سنا ہے۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:p :D

خوشگوار شادی صرف حضرت آدم اور بی بی حوا کی تھی
حضرت آدم کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ کیسے کیسے بہتر مرد بی بی حوا سے شادی کرنے کے خواہاں تھے، اور بی بی حوا کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ حضرت آدم کی اماں کتنا عمدہ کھانا پکاتیں تھیں۔

اور یہ بھی نہیں کہہ ہو گا کہ “میرے لیئے تو ہزاروں رشتے آئے تھے، ماں باپ ہی اندھے تھے جو تمہارے پلے باندھ دیا“

کیوں؟ آپکو کہا گیا ہے؟ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میں تو خود ابھی تک “بیچلر لائف“ گزار رہا ہوں ، انجوائے کیسے کرتے ہیں یہ ذرا بتا دیں شمشماد بھائی۔ کیا آپ کو سب کچھ تیار مل جاتا ہے جب کنبہ پاکستان گیا ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے سعودی عرب میں رہنے والوں کی یہ بڑی موج ہے کہ انہیں کچھ کرنا نہیں پڑتا ہے سب کچھ ہوتا چلا جاتاہے :)

اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے کہ سب کچھ ہوتا چلا جاتا ہے۔
سب کچھ خود ہی کرنا پڑتا ہے لیکن اگر سال میں کچھ دنوں کے لیئے کیا جائے تو مزہ آتا ہے۔
 
Top