سیمی‌فائنل: جرمنی اور اٹلی

زیک

مسافر
ابھی کچھ گھنٹوں میں جرمنی اور اٹلی کا پہلا سیمی‌فائنل شروع ہونے لگا ہے۔ میرا تکا ہے کہ جرمنی 2 گول سے جیت جائے گا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اٹلی پر بڑا غصہ ہے۔ انہوں نے جرمن دفاعی کھلاڑی ٹارسٹن فرنگز پر پابندی لگوا دی ہے۔ ٹارسٹن کی پرفارمنس بہترین جا رہی تھی۔ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے کے بعد کے جھگڑے میں ٹارسٹن کی معمولی involvement کے باعث فیفا نے اسے سیمی فائنل سے باہر کر دیا ہے۔ یہ پابندی اٹلی کے کہنے پر لگائی گئی تھی۔ اٹلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ یوروپین کپ میں ان کے ایک کھلاڑی، جس نے مخالف کھلاڑی پر تھوک پھینکا تھا، پر میچ کے بعد ٹی وی ری پلے کے ثبوت کی بنیاد پر تین میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے تو فرنگز پر پابندی کیوں نہیں لگ سکتی۔ اٹلی بھائی تو ویسے ہی جیت جا، تجھے میچ کھیلنے کی کیا ضرورت ہے۔ :evil:

اٹلی کو جرمنی پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ جرمنی آج تک کبھی کسی ورلڈ کپ یا یوروپین کپ میں اٹلی کے خلاف نہیں جیت سکا ہے۔ اس سال مارچ میں فلورنس میں ہونے والے میچ میں بھی اٹلی نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا تھا۔

ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں صرف یورپی ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں۔ ان میں جرمنی اور اٹلی تین تین مرتبہ عالمی چیمپین رہ چکے ہیں جبکہ فرانس 1998 میں عالمی چیمپین بنا تھا۔ چوتھی پرتگال کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔ اس کا کوچ گزشتہ ورلڈکپ میں برازیل کی فاتح ٹیم کا کوچ تھا۔
 

زیک

مسافر
ہاں یہ تو اٹلی فائدہ ہو گیا!

پرتگال دوسری دفعہ سیمی‌فائنل میں ہے۔ پہلے 1966 میں انگلستان سے ہاری تھی جو ورلڈ کپ جیت گیا تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
آج تو مزا آگیا۔۔۔ میں نے‌ یہ سیمی فائنل اپنے پڑوسی اٹالین کارلو کے گھر پر دیکھا جہاں میری لینڈ کے تقربیاً سارے اٹالین موجود تھے ۔۔۔ اور آج 1،200 ڈالرز بھی جیت گیا کہ شرط لگائی تھی کہ میچ ایکسڑا ٹائم میں جائے گا اور اٹلی دوسرے سیشن میں دو گول کرے گا ۔
:D
 
Top