مبارکباد سیما جی چالیس ہزاری

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل میں سیما جی کی آمد سے جیسے بہار آ گئی۔ محفل کا ماحول پہلے بھی خوبصورت تھا، اب خوبصورت ترین ہو گیا۔ محبت بھرے دل کی مالک، مخلص، باوفا، باکمال، ایثار پسند ہستی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سب ہی محفلین انھیں نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے بہت محبت بھی کرتے ہیں۔ میرا شمار بھی ان ہی محفلین میں ہوتا ہے۔
میں منتظر تھی کہ جیسے ہی وہ چالیس ہزار کا سنگِ میل عبور کرتی ہیں، میں فورآ لڑی بناؤں گی۔ کئی بار دیکھتی کہ اب کتنے ہو گئے ۔۔۔ لیکن میری نااہلی کہ وہ چالیس سے اوپر ہو گئے اور میں لڑی بنا نہ پائی۔
بہرحال اب سہی۔ محبتوں کا اظہار کسی وجہ سے اگر وقت پہ نہ ہو سکے تو اظہار ترک نہیں کر دینا چاہیے۔
سو سیما جی کو بہت ساری مبارکباد
IMG-20230814-094406.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ سیما جی اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، فضل، کرم، عزت، مرتبے، اللہ کی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ صحت و عافیت دے۔ ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
علی وقار

محفلین
مبارک ہو سیما آپا۔ آپ کا شمار ہر دل عزیز ہستی میں ہوتا ہے۔پچاس ہزاری منصب بھی راہ میں ہے۔ میرے خیال میں چالیس ہزار مراسلات تک پہنچنے والے محفلین ہاتھوں کی انگلیوں پر شمار کیے جا سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مبارک ہو سیما آپا۔ آپ کا شمار ہر دل عزیز ہستی میں ہوتا ہے۔پچاس ہزاری منصب بھی راہ میں ہے۔ میرے خیال میں چالیس ہزار مراسلات تک پہنچنے والے محفلین ہاتھوں کی انگلیوں پر شمار کیے جا سکتے ہیں۔
اس رخش کو مہمیز ہے یہ مراسلہ ۔آگے آگے دیکھیے ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
اس رخش کو مہمیز ہے یہ مراسلہ ۔آگے آگے دیکھیے ۔۔۔
یعنی کہ
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں! :)
ایک معنی تو یہ نکلا کہ سیما آپا آٹومیٹڈ موڈ میں چلی گئی ہیں۔ یہ تو اچھی بات ہے، پھر تو جلد ہی ہم انہیں ایک لاکھ مراسلات کی مبارکباد دے رہے ہوں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ سیما جی اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، فضل، کرم، عزت، مرتبے، اللہ کی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ صحت و عافیت دے۔ ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
جاسمن بٹیا جیتی رہیے شاد و آباد رہیے۔۔آپ کے ڈھیروں دعائیں اور بے تحاشا پیار ❤️🥰❤️🥰🥰❤️اللہ پاک آپکو ہمیشہ آسانیاں بانٹنے والا بنائے سرتاج سلامت رہیں ۔۔آمین
دعا ہے دعا ہے کہ آپ سلامت ، صحت مند اور خوشحال رہیں۔بچوں کی ہزاروں خوشیاں دیکھیں آمین ۔
 
آمین!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپا ۔۔۔۔ یہ کیا ہوا۔۔۔ میرے سے آگے نکل گئے آپ۔۔۔ حالانکہ میں دوڑتا بھاگتا آرہا ہوں۔۔۔۔
محفلین کو آپا کے چالیس ہزار محبت اور شفقت بھرے مراسلے مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کی شفقت ہمارے لیے یوں ہی قائم و دائم رکھے۔ آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
پیاری سیما آپا، آپ کو چالیس ہزاری منصب کی بہت بہت مبارکباد۔ابھی کل ہی کی سی بات لگتی ہے کہ ہماری اردو محفل پر ملاقات ہوئی تھی۔ آپ کی محبت، شفقت اور خلوص نے آخر سب کے دل جیت لیے!! اب لگتا ہے شمشاد بھائی کا ریکارڈ بھی آپ ہی بریک کر سکتی ہیں۔۔بہت مبارکاں ۔ ۔ ۔:applause::applause::applause:
 
سیما علی

لائبریرین
آپا ۔۔۔۔ یہ کیا ہوا۔۔۔ میرے سے آگے نکل گئے آپ۔۔۔ حالانکہ میں دوڑتا بھاگتا آرہا ہوں۔۔۔۔
محفلین کو آپا کے چالیس ہزار محبت اور شفقت بھرے مراسلے مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کی شفقت ہمارے لیے یوں ہی قائم و دائم رکھے۔ آمین
جیتے رہیے نین بھیا [/] ہم جتنی بھاگ دوڑ کرین مراسلوں کی کلاس میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔۔پر خلوص میں کہیں بال برابر فرق نہیں آسکتا۔۔۔کیونکہ آپ سب سے ہمارا رشتہ پیار و محبت کا ہے ۔۔۔ سلامت رہییے مالک اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین ۔ اور اسی طرح بیش بہا موتی بکھرتے رہیے جو اردو محفل کی آن بان شان اور جان ہیں ۔۔۔
 
Top