سیرت پر کتب

باذوق

محفلین
السلام علیکم
الرحیق المختوم (اردو) کے دو ڈاؤن لوڈ روابط اور اس میں موجود تمام مضامین کی فہرست (یونیکوڈ میں) : یہاں

الرحیق المختوم کے مضامین کی فہرست ، Excel فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اس قیمتی اور معتبر کتاب کے مضامین کی یونیکوڈائزنگ فی سبیل للہ یہاں جاری ہے۔ اگر کسی اور ساتھی نے بھی مضامین یونیکوڈ کمپوز کر رکھے ہوں تو یہاں ربط دے دیں تاکہ کام دہرایا نہ جا سکے۔
چھوٹے بڑے تقریباً 460 مضامین ہیں جن میں سے اب تک 14 مضامین کمپوز کئے جا چکے ہیں۔
 
السلام علیکم ، و جزاک اللہ خیر ، اس کتاب کو اور صاحب کتاب کو جزل ضیا الحق مرحوم ان شا اللہ کے دور میں پاکستان کی طرف سے بھی صدارتی ایوراڈ دیا گیا تھا۔
 
سیرت الرسول پر ایک بہت ہی عمدہ کتاب۔
عربی عبارت اور اردوترجمہ کے ساتھ

المِنۡہَاٰ جُ السَّوِی مِنَ الۡحَدِیۡثِ النَّبَوِی
 
المِنۡہَاٰ جُ السَّوِی مِنَ الۡحَدِیۡثِ النَّبَوِی

کا سرورق ملاحظہ کریں

minhaj-us-savi.jpg
 

jiaali

محفلین
سیرت پر کتب کے حوالہ سے آپ کی جمع کردہ معلومات بہت مفید ہیں۔

السلام علیکم!۔۔۔جناب الف نظامی
سیرت پر کتب کے عنوان سے آپ کی پوسٹس پڑھی ہیں۔ جن میں انتہائی مفید معلومات درج ہیں۔ سیرت پر لکھی جانے والی کتابوں اور ان کے مصنفین کی فہرست جو صفحہ نمبر2 پر موجود ہے بہت ہی اعلٰی کاوش ہے۔۔۔کیا آپ نے یہ فہرست مکمل کر لی ہےیا اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اور کیا آپ اس فہرست کو ان صفحات پر شائع کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں‌۔
یہ بہت معلومات افزا کام ہے۔ براہ کرام اب تک کی جمع کردہ معلومات پر مبنی فہرست ان صفحات پر شائع کردیں۔ اور اگر مناسب سمجھیں تو مجھے یہ فہرست بھیج دیں۔ میں سیرت کے حوالہ سے معلومات پڑھنے اور جمع کرنے میں مصروف ہوں۔اللہ آپ کو عزت دے۔ میری گذارش پر ضرور توجہ دیجئے گا۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
شکریہ۔
 

شاکر

محفلین
سیرت پر لکھی گئی چند مزید معتبر کتب۔۔ جو الحمدللہ آن لائن موجود ہیں۔۔۔مضامین کی فہرست بھی ہر کتاب کے ساتھ ہی یونی کوڈ میں‌موجود ہے۔ کاپی پیسٹ کی جا سکتی ہے۔

1۔ اسو ۂ حسنہ (ہدی الرسول) اختصارزادالمعاد فی ہدی خیر العباد
مصنف: ابو عبداللہ ابن قیم الجوزیہ
آن لائن لنک: کتاب و سنت لائبریری -- سیر و سوانح

2۔ رحمت عالم
مصنف: سیّد سلیمان ندوی
آن لائن لنک: کتاب و سنت لائبریری -- سیر وسوانح

3۔ تجلّیات نبوّت
مصنف: صفی الرحمان مبارکپوری
آن لائن لنک: کتاب و سنت لائبریری -- سیر و سوانح

4۔ رہبر و راہنما
مصنف: محمد عبدالجبار
آن لائن لنک: کتاب و سنت لائبریری -- سیر و سوانح
 
سیرت رسول عربی جی سنگھ دارا۔۔۔۔۔۔ ایک سکھ کا نزرانہ عقیدت

راہبر و راہنما مولانا ضیاءالرحمن فاروقی۔۔۔ ربردست نذرانہ عقیدت ہے
با محمد با وقار قاضی محمد زاہد الحسینی ۔۔۔انوکھے پہلو اس کتاب میں متعارف کروائے گئے ہیں
رحمت کائنات قاضی محمد زاہد الحسینی ۔۔۔۔۔عقیدہ حیاتہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی گئی لاجواب کتاب ہے
ہادی عالم محمد ولی اردو زبان میں غیر منقوط کتاب ۔ جس میں کوئی نقطہ نہیں صدارتی ایوارڈ یافتہ
 

سویدا

محفلین
مطالعہ سیرت از مولانا وحید الدین خان
سیرت رسول از مولانا وحید الدین خان
اصح السیراز عبدالروف دانا پوری
سیرت محمدی از مولانا ابو الحسن علی ندوی
مضامین سیرت از سعید رمضان البوطی
علی ہامش السیرۃ از طہ حسین
سیرت محمدی دعاوں کے آئینے میں‌از مولانا ابوالحسن علی ندوی
رحمت عالم مولانا سید سلیمان ندوی
سیرت خاتم الانبیا از مفتی محمد شفیع
سہ ماہی رسالہ السیرۃ
سیرت مصطفی مولانا ادریس کاندھلوی
خصوصیات مصطفی ہارون معاویہ
 

حسن نظامی

لائبریرین

شاکرالقادری

لائبریرین
مولانا سید سلیمان شاہ پھلواروی کی کتاب سیرت
اور
ہندوستان کے مشہور سکالر ڈاکٹر محمد ذکریا کی کتاب جو انہوں نے سلمان رشدی ملعون کے جواب میں لکھی اور دلچسپ بات ہے کہ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن اسی ادارے نے شائع کیا جس نے سلمان رشدی کی کتاب چھاپی تھی یعنی "پنگوئن" اور اس کتاب کو یورپ میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی اس کا اردو ترجمہ بھی ہندو پاک میں شائع ہو چکا ہے
 
شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔۔۔

مجھے “الرحیق المختوم“ پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ملی ہے۔۔۔اگرچہ سکین شدہ تصاویر ہی ہیں۔۔۔۔کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے مل سکتی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت پر کتب میں سے ایک کتاب۔۔۔“ہادئ عالم“ بھی ہے۔۔۔اس کتاب میں سیرت اسطرح لکھی گئی ہے کہ کسی بھی جگہ نقطہ والا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔۔۔یعنی پوری کتاب بغیر نقاط کے ہے۔۔۔۔مصنف نے بڑی محنت کی ہے۔۔۔
اس كے مصنف مولانا ولى محمد رازى ہیں۔
 
ولی زاری صاحب کی کتاب انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے ۔ لنک یہ ہے :
http://www.archive.org/details/HadiEAalamByShaykhMuhammadWaliRazi
ایک ہندو ادیب نے ’’ عرب کا چاند‘‘ کے نام سے سیرت پر کتاب لکھی تھی ، اسے بھی ملاحظہ کیا جائے ، اسلام آباد میں ادارہ تحقیقات اسلامی فیصل مسجد میں باقاعدہ قومی سیرت لائبریری قائم ہے جس کی فہرست بھی انھوں نے شائع کی تھی ۔ مذکورہ ادارے نے پچھلے سال ایک بین الاقوامی سیرت کانفرنس بعنوان ’’ دور جدید میں سیرت نگاری کے رجحانات ‘‘ منعقد کیا تھا جس میں دنیا بھر سے اسکالرز آئے تھے جن میں مولانا یاسین مظہر ندوی علی گڑھ سے اور حضرت سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کے بیٹے ڈاکٹر سید سلمان ندوی حفظہ اللہ (جنوبی افریقہ سے) قابل ذکر ہیں ۔ پاکستان کے بھی بہت سے اسکالرز تشریف لائے تھے۔ راقم چونکہ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا سو اکثر اسکالرز سے ملا اور بحمدللہ علمی فائدہ ہوا ۔۔۔
 

اسامہ حماد

محفلین
Top