سیرت پر کتب

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھا دھاگہ ہے۔

ایک کتاب "سیرت رحمۃ العالمین" ہے۔

اگر کسی کو اس کے بارے میں اور اس کے مصنف کے بارے میں علم ہو تو ضرور لکھیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
سیرت ابن اسحٰق بھی شائع ہو چکی ہے۔
آفتابِ عالم مولانا صادِق حسین سردھنوی
پیغمبر اعظم
سیرت المصطفیٰ ازمولانا عبد المصطفیٰ اعظمی (اس کتاب کا ناچیز نے بزبانِ گجراتی ترجمہ بھی کیا ہےجس کے اب تک تین ایڈیشن شائع ہو چکےہیں۔)
کتاب الشفاء ازقاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ
محسنِ انسانیت از نعیم صدیقی(اس کتاب کا بھی گجراتی ترجمہ شائع ہو چکاہے)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مواہب اللدنیہ اردو میں شائع ہو چکی ہے۔
حجۃ اللہ علی العالمین فی معجزاتِ سید المرسلین از اِمام علامہ محمد یوسف بن اسمٰعیل نبہانی رحمۃ اللہ علیہ (مرکزِ اہل سنت برکاتِ رضا، پوربندر، گجرات،اِنڈیا سے شائع ہو چکی ہے۔)
 
شاہکارِ ربوبیت: (جسم و اعضائے مصطفوی کا حسن وجمال صحابہ کی نظر میں) مصنف:محقق العصرمفتی محمد خان قادری ۔ صفحات#496 ۔مطبوعہ:کاروان اسلام لاہور۔
 
الوَفا بِاحوال المصطفی: مصنف :امام علامہ عبدالرحمن ابن جوزی رحمہ اللہ۔ متوفٰی 597 ھ
زبان: عربی مبین ۔
مترجِم بزبان اردو: شیخ الحیث علامہ محمد اشرف سیالوی صفحات #861 ۔
ناشر: حامد اینڈ کمپنی لاہور۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
سراپا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
آ
ہمارے اس صفحہ پر سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے کتب ہدیہ ناظرین ہیں
http://www.facebook.com/MuhammadTheMessengerToTheUniverse
السلام علیکم !
آنجناب کی کرم فرمائی سے تفویض کردہ لنک تک رسائی حاصل کی۔ ماشاءاللہ!
آپ نے خوب محنت کی ہے۔ جزاکم اللہ خیراًکثیراً۔
آپ کے ذوق و شوق کو اللہ رب العزت برقرار رکھے۔
عمر دراز بصحت و عافیت عطا فرمائے۔
عشق رسول کی تپش میں زیادتی عطا فرمائے۔
میدانَ علم و ادب میں ، بالخصوص سیرتِ رسول کے میدان میں آپ کو خدمت کے مواقع عطا فرمائے، اور آپ کی خدمات قبول فرمائے۔
 

طاہر رمضان

محفلین
سیرت رسول عربی جی سنگھ دارا۔۔۔۔۔۔ ایک سکھ کا نزرانہ عقیدت

راہبر و راہنما مولانا ضیاءالرحمن فاروقی۔۔۔ ربردست نذرانہ عقیدت ہے
با محمد با وقار قاضی محمد زاہد الحسینی ۔۔۔انوکھے پہلو اس کتاب میں متعارف کروائے گئے ہیں
رحمت کائنات قاضی محمد زاہد الحسینی ۔۔۔۔۔عقیدہ حیاتہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی گئی لاجواب کتاب ہے
ہادی عالم محمد ولی اردو زبان میں غیر منقوط کتاب ۔ جس میں کوئی نقطہ نہیں صدارتی ایوارڈ یافتہ

کیا "رحمتِ کائنات" آن لائین مل سکتی ہے ؟؟
 
سیرت پر لکھی گئی محض اردو کتابوں کی فہرست تیار کرنا مقصود ہے یا عربی بھی ؟؟
اگر عربی بھے تو بھیا عربی میں تو سیرت کی ببلوگرافی تیار پڑی ہے پچہلے دنوں میں میرا مدینہ منورہ کی ایک لائبرری میں جانا ہوا تو ہاں سرسری نظر اس کتاب پر پڑی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت کا کوئی گوشہ کسی مؤرخ نے نہیں چھوڑا ماشاء اللہ
احقر خود سیرت پر لکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پوری سیرت نہیں محض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت ۔۔ ایک ماہ پہلے کسی عرب عالم سے گفتگو ہو رہی تھی تو دورانِ گفتگو یہ موضوع سامنے آیا۔۔ اگرچہ تاریخ میں یہ گوشہ بھی محفوظ ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت پر اس نام سے کوئی کتاب نہیں
میں نے مواد بھی جمع کرلیا ہے اب صرف ترتیب دینا باقی ہے مواد سارا عربی میں ہے ۔
اس سلسلے میں آپ لوگوں کا کوئی ملاحظہ ہو تو بخوشی قبول ہوگا ۔۔۔
ما شاءاللہ اچھا کام ہے مجھے بھی ایم فل کے تھیسس کیلیئےاس موضوع پہ مواد درکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سے رابطہ رہے گا
 
Top