تعارف سید تابش جنید کفیلی

تابش کفیلی

محفلین
ہمارا تعلق کراچی سے ہے اور جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ہیں۔ فی الحال ایک نجی میڈیا چینل میں کام کرتے ہیں۔ بلاگنگ کا نیا نیا جنون چڑھا ہے کہ لکھنا تو شاید بچپن سے ہی انگ انگ میں بھرا ہوا تھا اگر یقین نہ آئے تو ہم آپ کو اپنے بچپن کی کچھ تصاویر دکھا سکتے ہیں جس میں ہمارے گھر کی دیواریں بہترین شاعری سے مزین ہیں اور ویسے بھی جو سمھج سے بالا تر ہو وہی بہترین شاعری کہلاتی ہے (معزز شاعر حضرات سے معذرت کے ساتھ فقط از راہ مذاق)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تابش کفیلی برادر ، خوش آمدید ۔۔۔
لکھنے کا شوق ایک اچھا شوق ہے، بس اس میں علم کا عمل دخل زیادہ ہے، یعنی پڑھنے سے مشروط ہے یہ شوق۔۔۔
آپ کی اور آپ کے شوق کی قدر کرتے ہیں ۔۔۔ شاعر حضرات کی تو شاعر حضرات ہی جانیں۔۔۔ میں شاعر ہوتا بھی تو برا نہ مانتا۔۔۔ کیونکہ حبیب جالب نے بھی ازراہِ طنز لکھا تھا:
جو سمجھ میں نہ آئے بڑا شعر ہے ۔۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید جناب - جامعہ کراچی والوں کی محفل میں تعداد بڑھتی جارہی ہے ماشاءاللہ اور ہم بھی جامعہ کے اولڈ اسٹوڈنٹ ہیں تو
خوشی بھی ہورہی ہے اس بڑھتی تعداد کو دیکھ کر - کس شعبے میں زیرتعلیم ہیں آپ ؟
 
KwULv.png
 
Top