سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یاز

محفلین
Funny-answer-sheet-Pakistan-Studies-Exam-Paper-Elaborate-outine-of-Islamic-democratic-welfare-state.jpg
 

شاہد شاہ

محفلین
قدرت کا انتظام کہ ایک معمولی سی گولی نکالنے کیلئے بھی نارووال کا بہترین ہسپتال چھوڑ کر لاہور جانا پڑا
 

سیکولر لبرل ہونے کی وجہ سے میری عربی کافی کمزور ہے۔ مدرسے والے مدد فرمائیں کہ آخر اقامہ کی اردو ہے کیا عبید انصاری سید عمران اکمل زیدی لئیق احمد
اچھا سوال ہے۔
"اقامہ" باب افعال کا مصدر ہے۔ اس کا مادہ (root word) "ق و م" ہے اور اس کا مطلب ہے"ٹھہرنا"۔ اس کی کئی مثالیں ہیں۔ جیسے کسی کو لوگ اٹھائیں اور وہ پھر بھی بیٹھا رہے، کسی کو نکالیں اور وہ پھر آجائے، نام بدل کر آجائے، بھیس بدل کر آجائے، آئی ڈی بدل کر آجائے وغیرہ۔ یہ سب اہل "لغت" کے ہاں اقامہ کی مختلف صورتیں ہیں۔
امید ہے کہ سمجھ گئے ہوں گے۔
 
آخری تدوین:
ووٹ کی عزت اسی وقت ہی کیوں خراب ہوتی ہے جب نواز کو ہٹایا جاتا ہے؟ اس وقت کیوں خراب نہیں ہوتی جب ووٹ لینے والے اسمبلی میں تشریف ہی نہیں لاتے؟ بل پڑھے بغیر ہی اس پر دستخط کر دیتے ہیں؟ عوامی امنگوں کا خیال نہیں رکھتے؟
ویسے بہت ہی منافقانہ نظریہ ہے نواز کا
 

سیکولر لبرل ہونے کی وجہ سے میری عربی کافی کمزور ہے۔ مدرسے والے مدد فرمائیں کہ آخر اقامہ کی اردو ہے کیا عبید انصاری سید عمران اکمل زیدی لئیق احمد
اقامہ کا اردو ترجمہ ہے رہائش جسے انگریزی میں ریزیڈنس کہتے ہیں ۔ دراصل یہ قانونی اصطلاح ہے ۔ ویزا ملک میں داخل ہونے کے لئے ضروری ہوتا ہے، ملک میں رہنے کے لئے رہنے کا اجازت نامہ ضروری ہے اسے اقامہ کہتے ہیں ۔ اقامہ کی بھی مختلف قسمیں ہیں ایک قسم ہے ملازمت کی بنیاد پر دیا جانے والا اقامہ ، نواز کو اسی اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا۔
 
‏سپریم کورٹ: عدالت میں 10کروڑ روپے جمع کروائیں بقایاجات ادا کرنے ہیں
وکیل ایگزیکٹ :10 کروڑ روپے جمع کروانا مشکل ہے کوئی پراپرٹی ضمانت رکھ لیں-

عظمٰی جی :

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top