سیاسی منظر نامہ

ربیع م

محفلین
محترم بھائی! پوسٹ ضیاء منظرنامہ بھی ہمارے سامنے ہے۔ کارگل، سلالہ اور ایبٹ آباد آپریشن وغیرہ سے جنرل ضیاء الحق کا شاید براہ راست کوئی تعلق نہ ہے۔
ایسی باتیں یاد نہ کروایا کریں مورال پر برا اثر پڑتا ہے.
 
سید رافع

محفلین
شاید یکم اگست کا سورج چڑھے اور عمران وزیر اعظم بن چکا ہو۔ پہلے سو دنوں میں سب سے تر نوالہ نواز شریف اور زرداری ہوں گے کہ جن کو سائڈ لائن کیا جائے۔ شاید لندن کا فلیٹ فروخت ہو اور رقم واپس آئے یا شاید یہ بھی نہ ہو۔ فوج ڈیم کے ذریعے قوم پرستوں کو سائڈ لائن کرنے کے لیے عمران کے ساتھ کام کر دکھائے۔ اب جب باری فوج کو وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے احکامات ماننے کی آئے گی تو عمران دھرنا دے گا۔ وہ دھرنا یقینا پاکستان کا مستقبل طے کرے گا کیونکہ نواز، زرداری، عمران، قادری اور ایم کیو ایم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے کہ فوج بیرک میں واپس جائے۔ شاید تب قانون کی اصل بالا دستی کا دور دورہ ہو گا۔
 
سید رافع

محفلین
عمران خان سے کوئی اچھی امید نہیں ہے
یہ طالبان سے مذاکرات اور مدرسے کو کروڑوں روپے دے کر اور پرانے گھسے ہوئے چمچوں کے ساتھ الیکشن میں جارہا ہے اسے تو پہلے ہی باہر کردیا جائے گا

شاید عمران دھرنا دے جس میں تمام سیاسی قوتیں اسکے ساتھ ہوں۔ اگلے مارچ تک!
 
سید رافع

محفلین
ملٹری کورٹس میں ہی سہی کتنے غداروں کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے؟

کئی کو چیف آف آرمی اسٹاف کی توثیق سے پھانسی دی گئی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ فوج کو سویلین حکومت کی عدالتوں کی کیوں نہیں مانتی؟ جن کو قوم طے کرے دشمن انکی دشمن بنے اور جس کی قوم چاہے دوست بنے انکی دوست بنے۔ چوکیداری سے زائد کیوں ہوتی ہے؟
 
میرا سوال ان غداروں سے متعلق تھا جن کی جانب عباس اعوان بھائی نے اشارہ کیا کہ وہ سیاست دان جو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں.
 
سید رافع

محفلین
میرا سوال ان غداروں سے متعلق تھا جن کی جانب عباس اعوان بھائی نے اشارہ کیا کہ وہ سیاست دان جو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں.

اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ جرنیل اور سیاست دان سب میں سے کچھ کچھ لوگ غداری کے مرتکب ہوئے۔ امید ہے عمران کا اگلا دھرنا اسی پر ہو گا کیونکہ وہ کام نہیں کر پا رہا ہو گا۔
 
یاز

محفلین
یہاں تو سروے میں فرق عام ہے۔
میں خود ٹی وی پر ہونے والے کچھ مباحثے دیکھ کر ہی حتمی رائے قائم کرتا ہوں۔
یہاں ایسا نہیں ہے۔
کہیں پڑھا تھا کہ 1980 کے امریکی صدارتی الیکشن میں جمی کارٹر نے ریگن کے بارے میں ایک آدھ غلط لفظ بول دیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے ووٹ پہ اتنا اثر پڑا کہ وہ ابتدائی اندازوں میں لیڈ کے باوجود ہار گیا۔
یہاں ایسی چیزوں سے فرق ہی نہیں پڑتا۔
سچ کہوں تو یہاں حُب سے زیادہ بغض کی سیاست اور فالوورشپ ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا مطلب تھا کہ چودہ دن قبل یا چار دن قبل کے سروے میں زیادہ فرق نہ ہو شاید۔

یہاں تو سروے میں فرق عام ہے۔
میں خود ٹی وی پر ہونے والے کچھ مباحثے دیکھ کر ہی حتمی رائے قائم کرتا ہوں۔
کینیڈا کے پچھلے الیکشن میں لبرلز شاید آخری دو ہفتوں میں ہی مقبول ترین پارٹی کے طور پر سامنے آئے تھے۔ الیکشن سے مہینہ پہلے تو لگ رہا تھا کہ این ڈی پی پہلے نمبر پر ہے۔
 
عثمان

محفلین
یہاں ایسا نہیں ہے۔
کہیں پڑھا تھا کہ 1980 کے امریکی صدارتی الیکشن میں جمی کارٹر نے ریگن کے بارے میں ایک آدھ غلط لفظ بول دیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے ووٹ پہ اتنا اثر پڑا کہ وہ ابتدائی اندازوں میں لیڈ کے باوجود ہار گیا۔
یہاں ایسی چیزوں سے فرق ہی نہیں پڑتا۔
سچ کہوں تو یہاں حُب سے زیادہ بغض کی سیاست اور فالوورشپ ہوتی ہے۔
کیا پاکستان میں وزیراعظم کے عہدے کے امیدواروں کے مابین باقاعدہ ٹی وی پر مباحثے ہوتے ہیں؟
اگر ہوں تو واضح فرق پڑے گا۔
 
پھر وہ علاقے جہاں الیکشن کافی کلوز ہے وہاں تو نتائج میں کافی فرق ہوسکتا ہے۔
یہاں شاید ایسی ووٹرز تعداد بہت ہی ک۔ ہے جو آخر وقت تک تیل اور تیل کی دھار دیکھتی ہو۔
اکثریت اپنی پارٹی سے وابستگی یا برادری کی بنیاد پر ووٹ دینے والی ہے۔ یا وہ لوگ جنھیں معاشرے میں خود ووٹ دینے کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا ہے۔
 
Top