سہیل تنویر۔ ہمیں تم پر فخر ہے

انڈین پریمیئر لیگ (آئی۔پی۔ایل) ٹورنامنٹ میں اب سیمی فائنل کا مرحلہ آچکا ہے۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں جہاں ہمارے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کوئی خاص نہیں رہی اور کرکٹ کے پاکستانی شائقین کو کافی مایوسی ہوئی، وہیں راجستھان رائل کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
14518.jpg

سہیل تنویر کو اب تک 5.98 کی اوسط سے 21 وکٹس لے کر آئی۔پی۔ایل میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یوں انہیں پرپل کیپ مل گئی ہے۔
سہیل تنویر کی آئی۔پی۔ایل پروفائل

سہیل تنویر کی آئی۔پی۔ایل سے جھلکیاں:
26mrrvsmi16.jpg


26mrrvsmi67.jpg


26mrrvsmi68.jpg


26mrrvsmi51.jpg



ہمیں تم پر فخر ہے سہیل تنویر۔

We Love You

ویلڈن :thumb:

اسی طرح اپنی ٹیم کو فائنل جتواکر پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کرنا۔ تمہارے لیے ڈھیر ساری دعائیں
:clap:
 
پہلا آئی۔پی۔ایل ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ اتوار کو ہونے والا فائنل معرکہ راجستھان رائلز نے جیت لیا اور سہیل تنویر کو ایونٹ کے بہترین باؤلر کا اعزاز ملا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ راجستھان رائلز آئی۔پی۔ایل کی سب سے سستی ٹیم تھی۔
سہیل تنویر۔ آئی۔پی۔ایل
 

ابوشامل

محفلین
جی راہبر سب سے حیران کن بات یہی تھی کہ سب سے کم سرمایہ کاری راجستھان رائلز پر کی گئی جبکہ سب سے مہنگی ٹیم بنگلور رائل چیلنجرز تھی اور کارکردگی میں دونوں بالکل الٹ دکھائی دیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز پر بھی بڑا پیسہ لگایا گیا اور بیشتر شائقین کی "ہمدردیاں" بھی اس کے ساتھ تھیں لیکن مجھے جو اصل فرق نظر آیا وہ قیادت کا تھا۔ شین وارن نے کم معروف کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کو صرف اپنی قیادت کے بل بوتے پر فتح سے ہمکنار کرایا۔ آپ کیا سمجھتے ہیں؟
 
بالکل ٹھیک۔ ایک اچھے قائد کی وجہ سے یہ ٹیم بہت متحد رہی۔ کئی میچز بالکل اس کے ہاتھ سے نکلتے ہوئے دکھائی دیتے تھے لیکن آخری لمحات میں راجستھان رائلز نے بازی پلٹ دی۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات شاید آپ لوگ بھول گئے کہ

فائنل کا وننگ شاٹ بھی سہیل تنویر ہی نے کھیلا
 

ساجداقبال

محفلین
لیکن ایک بات بہت کھلی جب وارن ایوارڈز کی تقریب میں صرف بھارتی نواجوان پلئیرز کے قصیدے پڑھتے نظر آئے۔ سہیل کو انہوں نے بالکل فراموش کردیا۔ بہرحال وارن کی کپتانی واقعی مثالی تھی مخصوص آسٹریلین سٹائل۔ کرک انفو پر سیریز کے دوران کسی نے ”وارن۔ بہترین کپتان جو آسٹریلیا مس کر گیا“ کے عنوان سے مضمون لکھا تھا۔
 
ممکن ہے کہ ایوارڈز کی تقریب میں ایسا ہوا ہے لیکن ٹورنامنٹ کے دوران وارن نے بیان دیا تھا کہ سہیل تنویر ہماری ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔
 
Top