سٹیٹک چارج سے جھٹکا

نبیل نے 'روز مرہ کے معمولات سے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 31, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ہمارے اجسام پر بھی سٹیٹک چارج جمع ہوتا رہتا ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ خاص طور پر سردیوں میں دھاتی اشیا کو ہاتھ لگاتے ہوئے کبھی کبھار ہلکا سا جھٹکا لگتا ہے۔ کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سول کے جوتے پہننے سے جسم پر زیادہ سٹیٹک چارج اکٹھا ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات تو کسی سے ہاتھ ملانے لگو تو ایک دوسرے سے ہی شاک لگ جاتا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بالکل صحیح لکھا آپ نے لگتا ہے، لکڑی کے دروازوں اور انکے ہینڈل سے بھی لگتا ہے بلکہ بعض کو لگتا ہے اور بعض کو نہیں، اور لوگ حیرت سے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جی برادرم وارث، اور کبھی کبھار تو بجلی کا کوندکا بھی دکھائی دے جاتا ہے۔ ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,803
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرے گھر کے قریب مسجد میں قالین بچھے ہوئے ہیں۔ ان پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے جب دروازے تک آتے ہیں (دروازہ لوہے کا ہے) اور اسے کھولنے لگتے ہیں تو اچھا خاصا جھٹکا لگتا ہے۔ میں تو اب اسے چھونے سے پہلے ہلکا سے دیوار کو ہاتھ لگا لیتا ہوں، پھر جھٹکا نہیں لگتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  5. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہ آج صبح صبح کس کو جھٹکے لگے ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہمارے ساتھ تو اب اکثر یہی کچھ ہوتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    میں‌ تو یہی کہوں‌ گا کہ آپ کے اندر بجلی بھری ہوئی ہے :grin1:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
    جو بھی مجھے چھوئے گا وہ جل جائے گا

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آج آپ کا موڈ قدرے خوشگوار ہے برادرم، سو ہمارا بھی ہو گیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہمارے نہیں بھائی، بجلی کے اندر بجلی ہوتی ہے، ہم پہ تو صرف گرتی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    قدرے خوشگوار۔۔؟؟
    برادرم، اب ہم اتنے تنک مزاج بھی نہیں‌ ہیں کہ ہماری لطافت طبع دوستوں کے لیے باعث حیرت ثابت ہو۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب کہا آپ نے لیکن ذرا دوستوں کو یہ یاد دہانی گاہے گاہے ہوتی رہنی چاہیے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  13. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    نبیل، لوگوں کی رائے اچھی نہیں‌ ۔
    اسی لئے کدی تے ہس بول پر مہینہ میں‌ ایک بار عمل کر لیا کریں‌ ۔:lol:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    برادرم نبیل میرے ساتھ تو سردیوں‌میں‌ یہ بہت زیادہ ہوتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جہانزیب، باقی لوگوں کی ہمیں پرواہ نہیں۔ بس تم ہمارے بارے میں حسن ظن رکھو، یہ ہمارے لیے کافی ہوگا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    رات بستر میں کمبل اوڑھ کر لیٹ جائیں ۔۔ اور دس بیس منٹ بعد اپنا منہ کمبل میں دے کر کمبل کو ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے اوپر کریں اور بجلی کے کوندے لپکتے دیکھیں اورساتھ پیدا ہونے والی آواز سے لطف اندوز ہوں ۔۔ اس میں سب سے زیادہ جھٹکا تب لگتا ہے جب دو لوگ ہاتھ ملائیں اور "پٹک" جیسے آواز کے ساتھ ہاتھ پیچھے کھینچ لیں ۔۔
    اور بھارت کے "کرنٹ موہن" کے بارے میں کیا خیال ہے

    اور اس مقناطیسیت کے حامل شخص کے بارے میں ؟
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    اس پر بچپن کا ایک تجربہ یاد آ گیا۔

    پلاسٹک کی کرسی پر معمول کو پالتی مارنے کے انداز میں بٹھا کر (تاکہ اس کا پاؤں زمین سے مس نہ کرے) پیچھے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کو کہیں اور ایک تکیہ یا تاول لے کر کرسی کے پچھلے حصے پر تین چار بار ماریں۔ اس کے بعد زمین پر کھرے ہوکر معمول کے بالوں یا انگلیوں کو چھو کر دیکھیں۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان بہت کم ہیں۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جی ہاں، اور اگر عامل ساتھ میں سرخ مرچوں کی دھونی دے دے تو زمین میں شگاف بھی پڑ سکتا ہے۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,803
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لگتا ہے آج نبیل بھائی سن 2008 کی کسر نکال رہے ہیں اور باتوں کا 2008 کا سٹاک آج ختم کرنے کے در پر ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ہا ہا ہا ۔۔
    شمشاد بھائی، کرسمس اور نیو ایر کی چھٹیاں ہیں تو اس قسم کی لغویات کی فرصت بھی مل رہی ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر