اوپر والی تمام تصاویر انتہائی عمدہ ہیں، لیکن مجھے پوسٹ نمبر 13کی پہلی تصویر میں مکھی کی انکھوں والا کلوز اپ بے حد اچھالگا ہے اور میں خالق کائنات کی اس حیران کن
Geometrical Configuration
پر دنگ رہ گیا ہوں۔ نہ جانے اس ذات جل جلالہ کی قدرت ایسے کتنے شاہکارہیں جو ابھی تک انسان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔

یہ کس کوی کی کلپنا کا چمتکار ہے
یہ کون چتر کار ہے یہ کون چتر کارِ؟
تلمیذ بھائی مجھے پتہ نہیں کیوں لینڈ اسکیپ اور باقی قسم کی فوٹو گرافی سے میکرو فوٹو گرافی زیادہ پسند ہے۔ وہ باریک چیزیں جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں یا ہماری نظروں میں مقام حاصل نہیں کر پاتیں وہ بھی اپنے اندر ایک جہاں سموئے ہوئے ہوتی ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
آج کل تو اولمپس E500 اور Canon کا A2200، دونوں استعمال میں ہیں۔
اس کے علاوہ فیوجی فلمز کا S2950 بھی رکھ چکا ہوں اور فیوجی فلمز کے ہی دو ماڈلز اور بھی استعمال کر چکا ہوں۔
خوب۔۔۔ میری فوٹوگرافی کی ابتدا تو ٢٠٠٦؁ء میں ہوئی تھی samsung sgh x620 موبائل فون سے جسکا کیمرہ VGA تھا اور پھر موبائل فون کیمرہ کا یہ سفر nokia n8 پر آ کر رکا تھا۔
میرا پہلا باقاعدہ کیمرہ یہی سونی Alpha DSLR-A580 ہے،جو کہ اچھا جا رہا ہے لیکن نام بڑے درشن چھوٹے والا معاملہ ہے۔
 
نہیں رزلٹ تو بہت زبردست ہے اس کا، مجھے تو لینڈ اسکیپ میں شکایت ہی رہی میرے کیمرے سے۔
اور میں بھی پینوراما فیچر شدت سے مِس کر رہا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین
یعنی آپ کمنٹس مس کر رہی ہیں ، کمنٹیٹر کو نہیں۔ :oops:
ںہیں :p
ایک ہی بات ہے نا۔

میں آپ کی تعریف کر رہا ہوں۔ تصویروں کی نہیں، کہ بقول آپ ہی کے وہ آپ کی فوٹوگرافی ہی کہاں ہے۔ :D لیکن پھر بھی پوسٹ کر ڈالیے۔ :):):)
تعریف کے لیے شکریہ :):):)
اس بار میری فوٹوگرافی بھی ہے کافی لیکن اب تو ماشاءاللہ اتنے سارے اچھے اچھے فوٹوگرافر ہیں یہاں کہ میں اپنی ہی تصویروں پر ہنسی آرہی ہے کہ یہ کیا ہیں ؟
 
کیا آپ نے کبھی ریورس میکرو کا تجربہ کیا؟ کسی بھی ڈی ایس ایل آر کے کٹ لینز سے بھی اچھی تصاویر بن سکتی ہیں۔ اور اس سے زیادہ کلو اپ ملتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم،
سُپر میکرو، یعنی انتہائی کلوز اَپس، میرا پَیشن لیکن پر ہائے میرے شوق کہ میری اوقات سے باہر، لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارتا اور اپنے وسائل کے اندر رہ کر کوشش کرتا رہتا ہوں اور انہی وسائل میں رہتے ہوئے اچھے وسائل والے ایکیوپمنٹس کے جیسے رزلٹ کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میرے پاس کیمرہ ریل والا ہو یا ڈیجیٹل، پوائنٹ اینڈ شُوٹ ہو یا سیمی پروفیشنل یا پروفیشنل میں نے ہمت نہیں ہاری۔
میکرو اور سپر میکرو تو بہت سے کیمروں میں ہوتا ہے لیکن میرا شوق اس سے بھی کچھ آگے کا ہے۔ ایک دو چیزیں کم ہیں جو کہ ای بے پر دستیاب ہیں کوشش کرتا ہوں کہ وہ حاصل کر لوں پھر مزید بہتر نتائج کے ساتھ آپ کے سامنے اپنے تجربے پیش کر سکوں گا۔
ایک غلاف کا کلوز اَپ
مجھے بھی سپر میکرو شوٹ زیادہ فیسی نیٹنگ لگتے ہیں۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک دو چیزیں کم ہیں جو کہ ای بے پر دستیاب ہیں
امجد میانداد بھائی جن چیزوں کا آپ نے ذکر کیا غالباً اسی نوع کی ایک چیز میرے پاس ہے،یہ 60 ایکس میکرو لینس ہے جو سامسنگ ایس تھری کے کیمرے پر فکس ہو جا تا ہے اور آپ کو میکروفوٹو گرافی کے کافی تجربات کا لطف اٹھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔
اس کا ایک نمونہ یہ ہے ۔امید ہے پسند آئے گا۔مگر آپ بتائیے گا کہ یہ نمونہ ہے کیا۔:)

15117122231_96f7ddedd5_o.jpg
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
امجد میانداد بھائی جن چیزوں کا آپ نے ذکر کیا غالباً اسی چنوع کی ایک چیز میرے پاس ہے،یہ 60 ایکس میکرو لینس ہے جو سامسنگ ایس تھری کے کیمرے پر فکس ہو جا تا ہے اور آپ کو میکروفوٹو گرافی کے کافی تجربات کا لطف اٹھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔
اس کا ایک نمونہ یہ ہے ۔امید ہے پسند آئے گا۔مگر آپ بتائیے گا کہ یہ نمونہ ہے کیا۔:)

15117122231_96f7ddedd5_o.jpg
فون کی سکرین کے پکسل ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فون کی سکرین کے پکسل ہیں :)
زبر دست ۔۔۔ جی ہاں :)۔دراصل یہ میرے کمپیوٹر کی ایل سی ڈی (1080) کےپکسلز ہیں ماڈل۔سامسنگ۔LA32D550۔اور زیادہ پرلطف بات یہ کہ آر بی جی کے گرڈکی شکل میں نظر آنے والے والے یہ پکسلز اصل میں " پیوروائٹ" کلر کے ہیں۔
 
امجد میانداد بھائی جن چیزوں کا آپ نے ذکر کیا غالباً اسی نوع کی ایک چیز میرے پاس ہے،یہ 60 ایکس میکرو لینس ہے جو سامسنگ ایس تھری کے کیمرے پر فکس ہو جا تا ہے اور آپ کو میکروفوٹو گرافی کے کافی تجربات کا لطف اٹھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔
اس کا ایک نمونہ یہ ہے ۔امید ہے پسند آئے گا۔مگر آپ بتائیے گا کہ یہ نمونہ ہے کیا۔:)

15117122231_96f7ddedd5_o.jpg
یہ نمونہ کسی بھی چیز کی ڈسپلے ہے یعنی ایل سی ڈی، کیوں کہ میں کئی بار ایسا کر کے دیکھ چکا ہوں، اور اگر موبائل اسکرین یا کسی بھی ایل سی ڈی پر کوئی چھینٹا پڑ جائے تو وہ بھی کنکیو لینس کی طرح زوم کر دیتا ہے نیچے کے عکس کو۔

آپ بھی اپنے کچھ میکرو شاٹس شئیر کیجیے۔
 
Top