السلام علیکم،

سُپر میکرو، یعنی انتہائی کلوز اَپس، میرا پَیشن لیکن پر ہائے میرے شوق کہ میری اوقات سے باہر، لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارتا اور اپنے وسائل کے اندر رہ کر کوشش کرتا رہتا ہوں اور انہی وسائل میں رہتے ہوئے اچھے وسائل والے ایکیوپمنٹس کے جیسے رزلٹ کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میرے پاس کیمرہ ریل والا ہو یا ڈیجیٹل، پوائنٹ اینڈ شُوٹ ہو یا سیمی پروفیشنل یا پروفیشنل میں نے ہمت نہیں ہاری۔

میکرو اور سپر میکرو تو بہت سے کیمروں میں ہوتا ہے لیکن میرا شوق اس سے بھی کچھ آگے کا ہے۔ ایک دو چیزیں کم ہیں جو کہ ای بے پر دستیاب ہیں کوشش کرتا ہوں کہ وہ حاصل کر لوں پھر مزید بہتر نتائج کے ساتھ آپ کے سامنے اپنے تجربے پیش کر سکوں گا۔

ایک غلاف کا کلوز اَپ
969050_688180211197877_870433507_n.jpg
 
اِن دی ایرینا
سب سے چھوٹی والی جو چیونٹی ہوتی ہے ان کے درمیان ہوئی جنگ کی تصویریں
540733_688180251197873_1698364060_n.jpg


46433_688180234531208_880815304_n.jpg


970160_688180484531183_2127526434_n.jpg


ذرا یہاں دیکھیں نیچے اور اوپر والے دھڑ کے بیچ کا سٹرکچر کیسا ہے :)
521685_688180504531181_1243566150_n.jpg
 
میرے پاؤں پہ بال ؛)

547673_688181397864425_1980243684_n.jpg


میرے شارٹ کا کلوز اَپ، ایک بہت مزے کی بات یہ ہے کہ فل سائز میں تصویر دیکھنے پہ اند کی جلد اور بال بھی نظر آ رہے ہیں دھاگوں کے اتنے کم فاصلے سے بھی جو کہ عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں
995455_688181494531082_542652449_n.jpg
 
یہاں مجھے مجبوراً ایک عدد قتل کرنا پڑا،
مکھی پر تجربے سے جو چیز سامنے آئی وہ یہ کہ پوری طرح فوکس نہ کر سکنے کے باوجود ہر شاٹ پہ اس کے جسم کے ایک نئے گوشے کی باریکیاں سامنے آتی رہیں
74049_688184624530769_1054203111_n.jpg



946305_688186761197222_331205982_n.jpg


539581_688186771197221_963312099_n.jpg
 
پھپوندی، الجائی یا کائی شاید یہی کہتے ہیں گیلی یا نم مٹی پہ لگی اس ہری تہہ کو تو ذرا قریب سے دیکھیں تو اس کے بھی پتے ہیں جناب

اس اس پہ جو آپ کو لمبی لمبی مونچھوں والے یہ ہیرو نظر آ رہے ہیں آپ یقین کریں کے یہ ایک نقطے برابر ہوتے ہیں اور اکثر واش روم یا نلکوں کے آس پاس نم جگہ پہ دیوار کے ساتھ چپکے ہوئے پائے جاتے ہیں اور اکثر آنکھوں میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مٹیالا سا نقطہ دیکھیں تو نقش و نگار بھی لیے ہوئے ہے۔
1010882_688186964530535_1372361224_n.jpg


972241_688187021197196_197898579_n.jpg


999077_688187064530525_1170404480_n.jpg


1002461_688187154530516_1185403909_n.jpg
 
پودا دیکھ کر تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ اسٹرا بیری کا ہے اور شاید ساتھ لگی بھی ہوئی ہے لیکن جناب یہ اصل اسٹرابیری نہیں بلکہ اس کی پینڈو اور جنگلی بہن ہے، یہ نم مٹی میں خود ہی اگ آتی ہے، ویسی میٹھی اور کھٹی تو نہیں ہوتی لیکن اپنے اندر ٹھنڈے ٹھار پانی کی چند بُوندیں سموئی ہوتی ہے لیکن زیادہ سبزے والے علاقوں میں اور مجھے تایانے بتایا تھا کہ جب وہ بچپن میں باقی بچوں کے ساتھ پہاڑوں پہ مویشی چَرانے لے جایا کرتے تھے اور شدید پیاس میں اس کو ڈھونڈ کر اس سے اپنی پیاس بجھایا کرتے تھے۔
971567_688187201197178_1402621793_n.jpg


1013997_688187221197176_209146211_n.jpg
 
Top