عمر سیف

محفلین
آغا سورش کاشمیری نے یہ غزل اس زمانے میں لکھی جب ایک خبر کی اشاعت پر فوجی حکومت نے انگریزی اخبار ‘ سَن ‘ ضبط کر لیا تھا جس پر آغا سورش کاشمیری نے ‘ سَن ضبط ‘ کے نام سے یہ غزل لکھی۔ اور آج کے اخبار جناح کے ایک آرٹیکل سے کاپی کی ہے۔

کل ہو گیا مرکز کی ہدایت پہ ‘سَن‘ ضبط
گُل ضبط، صبا ضبط، روش ضبط، چمن ضبط

ہوتے تھے رضا جوئیِ انگزیر کی خاطر
چالیس برس پہلے قَلم ضبط، سُخن ضبط

اُس وقت پرایوں کو زمانہ تھا گِلہ کیا ؟
اب اپنے بھی زمانے میں ہوتے ہیں سخن ضبط

کیا دور ہے، یہ دور تو دیکھا نہ سنا تھا
پروین و پَرن مُہر بَلَبم سُر و سمن ضبط

گستاخیِ قرطاس و قلم واجبِ تعزیر
جن فن سے ہو حکومت پہ تنقید، وہ فن ضبط

عنصر ہو کسی آہ میں گر سوزِ دروں کا
وہ آہ یہاں ہوگی، عزیزانِ وطن ! ضبط

اس دن کے لیے سیف و قلم لے کے چلے تھے
دل ضبط، بیاں ضبط، زباں ضبط، دہن ضبط

لکھتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
ڈرتا ہوں کہ ہو جائے نہ سینے کی لگن ضبط

اس نہج پہ یوں عمرِ رواں بیت گئی ہے
کہ آہ و فغاں ضبط، گہے شعر و سخن ضبط
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی شاعری ہے لیکن میرے خیال میں آپ نے اپنی شناخت کی وجہ سے اسے یہاں لکھا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
میری شناخت ضبط نہ تھی نہ ہے نہ ہوگی۔ یہ اسلیے لکھی کہ آج کل جو حالات ہیں پاکستان کی سیاست میں ہر طرف فوجی حکومت اور نظام چل رہا ہے اور اب تو سنا ہے کہ میڈیا پہ بھی پابندیاں لگ رہی ہیں تو اسی لیے یہاں پوسٹ کی۔ خیر شکریہ اگر پسند آئی تو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ضبط نے کہا:
آغا سورش کاشمیری نے یہ غزل اس زمانے میں لکھی جب ایک خبر کی اشاعت پر فوجی حکومت نے انگریزی اخبار ‘ سَن ‘ ضبط کر لیا تھا جس پر آغا سورش کاشمیری نے ‘ سَن ضبط ‘ کے نام سے یہ غزل لکھی۔ اور آج کے اخبار جناح کے ایک آرٹیکل سے کاپی کی ہے۔

کل ہو گیا مرکز کی ہدایت پہ ‘سَن‘ ضبط
گُل ضبط، صبا ضبط، روش ضبط، چمن ضبط

ہوتے تھے رضا جوئیِ انگزیر کی خاطر
چالیس برس پہلے قَلم ضبط، سُخن ضبط

اُس وقت پرایوں کو زمانہ تھا گِلہ کیا ؟
اب اپنے بھی زمانے میں ہوتے ہیں سخن ضبط

کیا دور ہے، یہ دور تو دیکھا نہ سنا تھا
پروین و پَرن مُہر بَلَبم سُر و سمن ضبط

گستاخیِ قرطاس و قلم واجبِ تعزیر
جن فن سے ہو حکومت پہ تنقید، وہ فن ضبط

عنصر ہو کسی آہ میں گر سوزِ دروں کا
وہ آہ یہاں ہوگی، عزیزانِ وطن ! ضبط

اس دن کے لیے سیف و قلم لے کے چلے تھے
دل ضبط، بیاں ضبط، زباں ضبط، دہن ضبط

لکھتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
ڈرتا ہوں کہ ہو جائے نہ سینے کی لگن ضبط

اس نہج پہ یوں عمرِ رواں بیت گئی ہے
کہ آہ و فغاں ضبط، گہے شعر و سخن ضبط

gp.gif
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
لیکن محفل میں تو آپ کی شناخت “ ضبط “ ہی ہے ناں۔
شمشاد آپ نے اگر اوپر پڑھا ہو تو میں نے لکھا ہے کہ میری پہچان ضبط نہیں اب وہ چاہے گھر پہ ہو یا محفل پہ۔ آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے اور اگے اس پر بات نہیں کریں گے۔ شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس غزل میں کئی ایک غلطیاں ہیں، اگر کسی دوست کے پاس آغا صاحب کی یہ غزل ہو تو براہِ مہربانی ضرور شیئر کریں تاکہ تصحیح ہو سکے!
 

زونی

محفلین
گستاخیِ قرطاس و قلم واجبِ تعزیر
جن فن سے ہو حکومت پہ تنقید، وہ فن ضبط




بہت خوب ظبط، اچھی غزل شئیر کی ۔
 

جیا راؤ

محفلین
عنصر ہو کسی آہ میں گر سوزِ دروں کا
وہ آہ یہاں ہوگی، عزیزانِ وطن ! ضبط

اس دن کے لیے سیف و قلم لے کے چلے تھے
دل ضبط، بیاں ضبط، زباں ضبط، دہن ضبط

بہت خوب !
 
Top