سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

زیک

مسافر
ابھی تک کے محفل کے کسوٹیوں کے تجربے کے لحاظ سے میری رائے ہے کہ دو یا تین لوگ بوجھ رہے ہوں تو لطف رہتا ہے۔ چاہے بہت مدد نہ بھی ملے تو بھی آپ کو دوسروں کے آئیڈیاز رد کرنے کے لئے بھی سوچنا پڑتا ہے اور گفتگو جاری رہے تو اچھا رہتا ہے۔ تین سے زائد میں شور بہت بڑھ جاتا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیادہ تر یہی ہو رہا ہے کہ بوجھنے والے کے ساتھ اس کے علاوہ دو ہی لوگ ساتھ دے رہے ہوتے ہیں تو اس لحاظ سے سب ٹھیک جا رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
آج کی گیم ان شاء اللہ مکمل ہونے کے بعد غیر موجود ممبران سے پوچھ لیں گے اور کل یعنی سوموار تک ان کے جواب کا انتظار کرنے کے بعد منگل کو "ادل بدل" کر دیا جائے گا۔ پھر مستقل ممبران کے موجود ہونے کی صورت میں بغیر ناغہ گیم چلتی رہے گی۔
بدھ کے لئے محمد شکیل خورشید بھائی موجود ہوں گے۔ ان کے مدِ مقابل سے جواب ملنے کی صورت میں ہی آخری فیصلہ ہو گا۔
یعنی کل چھٹی!!
 

زیک

مسافر
آرڈر آرڈر۔۔۔
اگلی کسوٹی "رولز" پر بحث مباحثہ اور انھیں "وضع" کر دینے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
تمام ممبران ِ کسوٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ بنا کسی کس اقتباس لئے اس معاملہ میں " اپنی رائے" پیش کریں۔ کیونکہ یہ معاملہ آئے دن پیش آئے گا۔ تو ہر روز کی بحث سے بہتر کہ کچھ "حد بندی" کر دی جائے۔

شکریہ
لمبی چھٹی!!!!
 
Top