سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

ثناءاللہ

محفلین
سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربا

البقرہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الم (1) ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيہِ ھُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاہَ وَمِمَّا رَزَقْنَاھُمْ يُنفِقُونَ (3) والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا اُنزِلَ اِلَيْكَ وَمَا اُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَتِ ھُمْ يُوقِنُونَ (4) اُوْلَ۔ئِكَ عَلَى ھُدًى مِّن رَّبِّھِمْ وَاُوْلَ۔ئِكَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ(5)


سورت البقرہ

اﷲ کےنام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے

١۔ اَلف۔ لاَم۔ مِیم(حقیقی معنی اﷲ اور سول ہی بہتر جانتےہیں)o
٢۔ (یہ) وہ عظیم کتاب ہےجس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کےلئےہدایت ہےo
٣۔ جو غیب پر ایمان لاتےاور نماز کو (تمام حقوق کےساتھ) قائم کرتےہیں اور جو کچھ ہم نےانہیں عطا کیا ہےاس میں سے(ہماری راہ میں) خرچ کرتےہیںo
٤۔ اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سےپہلےنازل کیا گیا (سب) پر ایمان لاتےہیں، اور وہ آخرت پر بھی (کامل) یقین رکھتےہیںo
٥۔ وہی اپنےرب کی طرف سےہدایت پر ہیں اور وہی حقیقی کامیابی پانےوالےہیںo



(نوٹ: مجھ سے عربی “گول ت“ نہیں لکھی جا رہی برائے مہربانی اس کو ٹھیک کر دیں شکریہ)
 
متقین کی صفات

بسم اللہ الرحمان الرحیم

ماشاء اللہ! ثناء صاحب کی اچھی کاوِش ہے، کہ انہوں نے فہم قرآ ن کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے آیاتِ بینات کے ساتھ ساتھ اُن کا ترجمہ بھی شائع کیا۔ میں اِن آیات کی تھوڑی تشریح بیان کرنا چاہوں گا:

لیکن بد قسمتی سے درج ذیل تین وجوہات کی بناء پر میں یہ پیغام یہیں چھوڑ رہا ہوں:


ربی میں گول ت نہیں لکھی جاتی، جیسا کہ ثناء صاحب نے بھی عندیہ دیا تھا۔


پیغام کے درمیان میں کوئی لفظ لکھنا چاہیں تو نہیں لکھ سکتے ار اُسے پیغام کے بالکل آخر میں لکھنا پڑتا ہے۔


تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب متن لکھے والی ونڈو کا متن پورا ہوجات اہے تو وہ ونڈو آگے نہیں سرکتی بلکہ اندھیرے میں پیغام لکھ کر اُسے اسکرول بار کے ذریعے دیکھنا پڑتا ہے۔


براہَ مہربانی فورم انتظامیہ ان مسائل کا جلد حل کرے تاکہ تمام ارکان اپنے پیغامات بغیر کسی پریشانی کے دے سکیں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاورق رانا صاحب: جہاں تک گول ت (ۃ) کا تعلق ہے، یہ جلد ہی دستیاب ہو جائے گی۔ نکتہ دو اور تین پھر سے فائر فاکس کے مسائل ہیں۔ ان کی نشاندہی کا شکریہ۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کا حل معلوم کر سکوں۔ اس اثناء میں اگر ہو سکے تو اانٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر لیں۔
 

زیک

مسافر
متقین کی صفات

فاروق رانا نے کہا:
ربی میں گول ت نہیں لکھی جاتی، جیسا کہ ثناء صاحب نے بھی عندیہ دیا تھا۔

گول ت اردو میں ہوتی ہی نہیں اس لئے اردو ویب پیڈ اور اردو کے کئی فونٹ میں نہیں ہے مگر ایشیا ٹائپ میں موجود ہے جو ہم ادھر استعمال کر رہے ہیں۔ crlup والے کی بورڈ میں shift-o آپ کو ۃ دیتا ہے۔ Microsoft کے کی بورڈ پر ۃ shift-u پر ہے۔
فاروق رانا نے کہا:
رانا"]
پیغام کے درمیان میں کوئی لفظ لکھنا چاہیں تو نہیں لکھ سکتے ار اُسے پیغام کے بالکل آخر میں لکھنا پڑتا ہے۔

آپ کونسا براوزر استعمال کرتے ہیں؟ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر معاملہ صحیح ہے مگر فائرفاکس پر مجھے بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔

فاروق رانا نے کہا:
تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب متن لکھے والی ونڈو کا متن پورا ہوجات اہے تو وہ ونڈو آگے نہیں سرکتی بلکہ اندھیرے میں پیغام لکھ کر اُسے اسکرول بار کے ذریعے دیکھنا پڑتا ہے۔

یہ تو واقعی گڑبڑ ہے اردو ویب پیڈ کے ساتھ۔ یہ نبیل کا بنایا ہوا ہے۔ میں ان سے درخواست کروں گا کہ ان مسائل کا کوئی حل نکالیں۔
 

منہاجین

محفلین
آتشیں لومڑی کا کیا قصور؟

فاروق رانا صاحب کی بیان کردہ پریشانی، جسے آپ فائر فوکس سے نتھی کر رہے ہیں، پہلے صرف عنوان کے سامنے واقع ٹیکسٹ فیلڈ میں لاحق ہوتی تھی۔ کم از کم پیغام کا ڈبہ اُس سے بچا ہوا تھا۔اب یہ بیماری ٹیکسٹ ایریا کو بھی لگ گئی ہے۔

آپ پلیز ریڈیو بٹن کو بائی ڈیفالٹ اِنگلش پر رہنے دیں، سب ٹھیک چلے گا، جیسا کہ پہلے تھا۔ جب سے آپ نے ریڈیو بٹن کو بائی ڈیفالٹ اُردو پر سیٹ کیا ہے، جان عذاب میں ہے۔ یہ پیغام بھی میں بغیر دیکھے تحریر کر رہا ہوں، دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا اس بے ہنگم ڈبے میں۔

اگر آپ بھی فا
 

منہاجین

محفلین
پیغام کی طوالت اور کاپی پیسٹ کے م

دیکھیں میرے پیغام کا کیا حشر ہوا۔
پیغام کی طوالت محدود کیسے ہو گئی؟
کاپی پیسٹ بھی نہیں ہو رہا۔

ہمیں بالجبر اردو لکھنے پر مجبور نہ کریں۔ انگریز ریڈیو بٹن واپس کر دیں تاکہ ہم ونڈوز والی اردو کی مدد سے پیغامات لکھ سکیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: دراصل آپ ابھی تک ونڈوز کے اردو کی بورڈ سے ٹائپ کرکے مطمئن رہے ہیں۔ میں نے تو اب جا کر نوٹ کیا کہ ویب پیڈ فائر فاکس میں نہیں چل رہا۔ اسی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی کہ دوسرے مسائل کھڑے ہوگئے۔ آج شام کو گھر جا کر اسے اس کی پرانی صورت میں بحال کر دوں گا اور کوئی تسلی بخش حل سامنے آنے پر ہی تبدیل کروں گا۔ ویسے انگریزی والا ریڈیو بٹن تو وہیں ہونا چاہیے۔

گھر جا کر اس لیے کہ یہاں آفس سے کام نہیں ہو سکتا۔ کمپیوٹر پر فائر والز لگی ہوئی ہیں۔
 
آتشیں لومڑی یا عالمی جال کا متلاش

منتظم اعلی زکریا نے اپنی Mon Sep 12, 2005 6:44 pm کی پوسٹنگ میں میرا حوالہ دے کر لکھا کہ اردو میں گول ت نہیں ہوتی، حالاں کہ میں نے کہا تھا کہ عربی کی گول ت نہیںلکھی جارہی۔

پھر انہوں نے ٹیکسٹ میسج پیڈ میں اگلی عبارت ظاہر نہ ہونے کے بارے میں لکھا کہ یہ فاءر فوکس کا مسئلہ ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے استعمال کیا تو ایک نئی مشکل سے سابقہ پڑا اور وہ یہ کہ اس میں لکھی ہوئی عبارت ظاہر ہی نہیں ہوتی۔

اس کے بعد انہوں نے Tue Sep 13, 2005 10:44 am بجے والے مراسلہ میں اردو ایڈیٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس میں لکھی ہوئی عبارت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ لیکن میری گزارش ہے کہ جلد از جلد اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق رانا صاحب: اردو ایڈیٹر استعمال کرنے کا مشورہ آپ کو زکریا نے نہیں دیا تھا، یہ گستاخی مجھ سے سرزد ہوئی تھی۔ میں نے عرض کیا تھا کہ اسے ایک عارضی حل سمجھ کر استعمال کر لیں۔ میں آج شام ہی فائرفاکس میں فورم کے پوسٹ پیج کے ٹیکسٹ ایریا کی پرانی صورت بحال کر دوں گا۔ آپ نے جو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں پرابلم کا ذکر کیا ہے وہ واقعی حیران کن ہے۔ میں یہ پوسٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ذریعے ہی ٹائپ کر رہا ہوں۔ آپ ایکسپلورر کا ورژن چیک کر لیں، یہ کم از کم 5.5 ہونا چاہیے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق رانا صاحب:

میں نے فورم کے پوسٹ پیج کو اس کی پرانی صورت پر بحال کر دیا ہے۔

والسلام
 

جیسبادی

محفلین
اگر اس طرح کا مسلئہ اب بھی پیش آئے تو فائرفاکس میں جاواسکرپٹ بند کر کے کوشش کریں۔ کم از کم ٹیکسٹ باکس تو سیدھی سادھی طرح کام کرے گا۔
 
منتظم اعلی نبیل

میں نے گزشتہ پوسٹ عالمی جال کے متلاشی کے ذریعے لکھی تھی اور اُسی میں یہ پرابلم تھی کہ متن بالکل نظر نہیں آتا تھا۔ آپ نے اُس کا
ورژن کے بارے میں کہا کہ وہ کم از کم ۵۔۵ ہونا چاہیے، جب کہ میرے پاس 6.0 ہے۔ بہرحال یہ عبارت میں آتشیں لومڑی میں لکھ رہا ہوں اور فی الوقت اس میں کوئی مشکل در پیش نہیں آرہی۔ دعا ہے کہ یہ ایسے ہی رہے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔
 

منہاجین

محفلین
فاروق رانا نے کہا:
منتظم اعلی نبیل

میں نے گزشتہ پوسٹ عالمی جال کے متلاشی کے ذریعے لکھی تھی اور اُسی میں یہ پرابلم تھی کہ متن بالکل نظر نہیں آتا تھا۔ آپ نے اُس کا
ورژن کے بارے میں کہا کہ وہ کم از کم ۵۔۵ ہونا چاہیے، جب کہ میرے پاس 6.0 ہے۔ بہرحال یہ عبارت میں آتشیں لومڑی میں لکھ رہا ہوں اور فی الوقت اس میں کوئی مشکل در پیش نہیں آرہی۔ دعا ہے کہ یہ ایسے ہی رہے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔

واہ، آپ نے تو مجھے بھی سوچنے پر مجبور کر دیا کہ "عالمی جال کا متلاشی" کون ہے۔ آپ تو مجھ سے بھی دو قدم آگے نکلے۔ :shock:
 
اس اثناء میں اگر ہو سکے تو اانٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر لیں۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر قدرے سست ضرور ہے مگر پرفامنس میں لاجواب ہے۔
گول ت (ۃ) اور اس جیسے بہت سے مسائل کہ بہترین حل پاک اردو انسٹالر ہے۔
اُوْلَ۔ئِكَ عَلَى ھُدًى مِّن رَّبِّھِمْ وَاُوْلَ۔ئِكَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ(5)
اُولٰٓىِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّن رَّبِّهِم وَ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفلِحُونَ
اس کو کوئی عربی فونٹ لگا کر چیک کریں کہ آپ یہی لکنا چاہتے تھے۔
مثلاً "1MUHAMMADI QURANIC"
 
Top