مبارکباد سند باد کی ترقی

قیصرانی

لائبریرین
ہمارے پیارے دوست سند باد اب ترقی پا کر محسن بن گئے ہیں تو اسی خوشی میں بہت بہت (پشتو میں)

مبارکی​
 
جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سندباد میاں آپ محسن بن گیے۔

مگر ایک اور احسان کریں کہ محفل میں کچھ شیئر کریں۔ صرف دو ایک دھاگوں تک آپ محدود ہیں ابھی تک
 
جیہ

لائبریرین
پہلے اپنوں بانٹتے ہیں :lol: تو مجھے سب سے پہلے دیں۔ میں بھی آپ کی طرح پختون ہوں
 
سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بہت بہت مبارک ہو سندباد میاں آپ محسن بن گیے۔

مگر ایک اور احسان کریں کہ محفل میں کچھ شیئر کریں۔ صرف دو ایک دھاگوں تک آپ محدود ہیں ابھی تک
جیہ صاحبہ! دراصل میں اب بھی اس محفل میں مکمل طور پر اینوال نہیں‌ہوا ہوں۔ میں نیٹ پر کچھ اور کام کرتا رہتا ہوں۔ یہ محفل مجھے اچھی لگی ہے اس لئے گاہے گاہے اس میں جھانکتا رہتا ہوں۔ میں اپنی دو کتابیں جو سوات کے بارے میں ہیں، اس میں پوسٹ کروں گا۔ لیکن جب مجھے فرصت ملے گی۔ بہر حال آپ کی دعوت کا شکریہ
 
جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:

ارے بہت خوب۔ آپ صاحب کتاب بھی ہیں؟ اور وہ بھی سوات پر۔ کہاں تک مجھے یاد ہے۔ سوات پر چند ہی لکھنے والوں نے لکھا ہے۔ ایک تو محمد پرویز شاہیں صاحب ہیں اور دوسرے فضل رابی راہی صاحب۔ کہیں آپ ان دونوں میں سے تو نہیں؟
 
سندباد

لائبریرین
جیہ جلدی میں آپ دونوں نام ہی غلط لکھ گئی۔ ایک نام محمد پرویش شاہین ہے جب کہ دوسرا فضل ربی راہی۔
بہرحال آپ کافی باخبر ہیں۔
دونوں میں ایک نام میرا ہے لیکن جب تک میں نھ بتاوں یہ آپ نے بوجھنا ہے کہ ان میں کون سا نام میرا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو بھائی، اور جاننا کون سا مشکل کام ہے، آپ کا نام محمد پرویش شاہین ہے۔ ٹھیک ہے ناں :wink:
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو پرویش اگر یہ نام واقعی درست ہے تو۔۔۔۔ کتابوں کا میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ یہاں پوسشٹ کرنے کی مہلت نہ ہو تو بھی جھے ای میل کر دیں کتاب اٹیچ کر کے۔
 
جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
جیہ جلدی میں آپ دونوں نام ہی غلط لکھ گئی۔ ایک نام محمد پرویش شاہین ہے جب کہ دوسرا فضل ربی راہی۔
بہرحال آپ کافی باخبر ہیں۔
دونوں میں ایک نام میرا ہے لیکن جب تک میں نھ بتاوں یہ آپ نے بوجھنا ہے کہ ان میں کون سا نام میرا ہے۔
ہمممم۔ مشکل نہیں بوجھنا۔ جہاں تک پرویش شاہین کا تعلق ہے اس کا زیادہ تر کام تو کوہستان اور کوہستانی زبان پر ہے۔ اور ہاں چترالی زبان پر بھی اس کا کام دیکھا تھا۔ آپ نے چونکہ سوات کا نام لیا ہے تو لیں جناب سوات تاریخ کے آیئنے میں اور سوات کے سیاحتی گایئڈ کے مصنف جناب فضل ربی راہی ہیں
:lol:

راہی صاحب مجھ سے اس محفل میں بار بار تقاضہ کیا گیا تھا کہ میں سوات پر کچھ لکھوں۔ اب آپ ہی وہ مطالبہ پورا کرسکتے ہیں۔ تو کیا ہم امید رکھیں۔ آپ کے پاس تو یہ دونوں کتابیں ان پیج میں ہوں گی۔ تو کیجئے بسم اللہ ان کو یہاں جلد از جلد آن لائن کیجئے۔
 
Top